سری نگر//سری نگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں پانچ گاڑیاں برف میں دب کر رہ گئیں بعدازاں گاڑیوں میں پھنسے ہوئے چھ افراد کو زندہ بچایا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی سہ پہر کو سری نگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک بھاری برکم برفانی تودے کے نیچے پانچ گاڑیاں دب گئیں۔
معلوم ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور گاڑیوں میں پھنسے ہوئے چھ افراد کو باہر نکال کر انہیں ہسپتال پہنچایا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔