عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کنزر علاقے میں اتوار کو آسام کے ایک مزدور کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گوفبل کنزر میں ایک غیر مقامی شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت موہن گگوئی (48) ولد پردیپ گگوئی ساکن آسام کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گگوئی کنزر میں ایک آئس کریم فیکٹری میں کام کر رہا تھا جہاں وہ بے ہوش ہو گیا اور اُسے پی ایچ سی کنزر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
قبل ازیں، اتوار کی صبح وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک سی آر پی ایف اہلکار کی موت واقع ہوئی تھی۔