عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ// ضلع کپواڑہ میں ایک آرمی شاپنگ کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھنے سے آٹھ دکانوں کو نقصان پہنچا ہے اور کم از کم چھ فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
فوج نے بتایا کہ یہ واقعہ 3 اور 4 فروری کی درمیانی شب تقریباً ایک بجے پیش آیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ آگ شاپنگ کمپلیکس 28 آئی این ایف Div (آرمی کیمپ) زنگلی، کپواڑہ میں لگی۔ ضلع کپواڑہ سے فائر اور ایمرجنسی سروسز نے فوری جواب دیا اور کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
سرکاری ذرائع سے بتایا کہ اس واقع میں چھ فوجی اہلکار معمولی جھلس گئے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
انہوں نے کہا، “آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہے، اور واقعے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں”۔