عظمیٰ ویب ڈیسک
سندربنی// فوج نے جمعرات کو راجوری ضلع کے سندر بنی علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب مشتبہ نقل و حرکت پر فائرنگ کی۔
حکام نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ادھر، ڈوڈہ ضلع کے کاستی گڑھ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کم از کم 2 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائیاں جاری ہیں۔