کشتواڑ میں جنگجووں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد: پولیس

عاصف بٹ

 

کشتواڑ//سیکورٹی فورسز نے کشتواڑ میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر کے جنگجووں کے ایک بڑے منصوبہ کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق،فوج نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر ضلع کشتواڑ کے علاقہ نواپچی میں ملی ٹینٹوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش کیا جس دوران گولہ بارود اور جنگی سامان کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق،مخصوص اطلاع کی بنیاد پر فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مڑواہ کے علاقے سرکندو میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران جنگجووں کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جنگجووں کے ٹھکانے سے 2 دستی بم، اے کے 47 کے 2 میگزین، اے کے 47 کے 109 راؤند، پیکا کے 56 راؤند، 303 رائفل کا ایک میگزین، 303 رائفل کے 27 راؤند، ایک ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جنگجو علاقے میں دوبارہ اپنے نیٹ ورک کوفعال کرنے کی پاداش میں تھے جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔