عظمیٰ ویب ڈیسک
اکھنور// سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعرات کو جموں ضلع کے اکھنور علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہتھیاروں اور گولہ بارود کی ایک کھیپ برآمد کی ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جموں پولیس اور فوج نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ پلن والا علاقے میں ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا، جس کے بعد انہوں نے ایک مشکوک باکس برآمد کیا۔
انہوں نے کہا، “باکس کھولنے پر، سیکورٹی فورسز نے بیٹریوں سے لیس ایک آئی ای ڈی، ایک پستول، دو پستول میگزین، پستول کے اڑتیس راؤند اور نو دستی بم برآمد کیے”۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی پر مزید تفتیش کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا۔