عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر /جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے نئے چیرمین اور ڈائریکٹر جموں کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کی تقرری کیلئے جاری کارورائی کے بیچ 14امیدواروں کو ان عہدوں کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور انہیں 5مارچ کو سرچ کمیٹی کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
ایک تازہ ترین پیش رفت میں چیرمین جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اور ڈائریکٹر جے کے ایس سی ای آر ٹی کی تقرری کیلئے شارٹ لسٹ کیے گئے 14 امیدوار سول سیکرٹریٹ جموں میں 5 مارچ 2025 کو سرچ کمیٹی کے سامنے بات چیت کیلئے پیش ہوں گے۔اس سلسلے میں نوٹس جموں و کشمیر کے سکول ایجوکیشن محکمہ نے جاری کیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے’’ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن محکمہ کی سربراہی میں سرچ کمیٹی کا اجلاس 17 فروری کو منعقد ہوا اور امیدواروں کو ان کی بات چیت کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا‘‘۔نوٹس کے مطابق چیرمین جے کے بی او ایس ای اور ڈائریکٹر جے کے اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آر ٹی) کے عہدہ کیلئے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں پرنسپل اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس سرینگر پروفیسر منشی تہمینہ یوسف، پرنسپل جی ڈی سی بسولی ڈاکٹر سنیل گپتا، جوائنٹ رجسٹرار جموں یونیورسٹی آف جموں کے اے ڈی راجسٹرار، اے راجکمار یونیورسٹی کے جوائنٹ رجسٹرار ڈاکٹر کمار اور دیگران شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فنانس آفیسر یونیورسٹی آف جموں ڈاکٹر جتیندر کھجوریا اور جوائنٹ سکریٹری جے کے بی او ایس ای ڈاکٹر سدھیر سنگھ کو جے کے بی او ایس ای کے چیئرمین کے عہدے کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔سرکاری دستاویز میں لکھا گیا ہے’’شارٹ لسٹ کیے گئے درخواست دہندگان کو 5 مارچ 2025 کو دوپہر 12 بجے کمیٹی میٹنگ روم، تیسرے فلور مین بلڈنگ سول سیکرٹریٹ جموں میں انٹریکشن کیلئے سرچ کمیٹی کے سامنے حاضر ہونے کی اطلاع دی جاتی ہے۔سرچ کمیٹی کے دیگر دو ممبران وائس چانسلر یونیورسٹی آف کشمیر اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف جموں ہیں۔
14امیدوار عہدوں کیلئے شارٹ لسٹ ،5مارچ کو جموں میں سرچ کمیٹی کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت
