گلمرگ میں ایک اور برفانی تودہ گرا، کوئی جانی نقصان نہیں

File Image/ Avalanche on Feb 01 2023 in Gulmarg

بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گلمرگ میں ایک اور برفانی تودہ افروٹ چوٹی سے ٹکرا گیا۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ آج صبح اس علاقے میں برفانی تودہ گرا، تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کو پہلے ہی ریڈ زون قرار دیا گیا تھا اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ٹیمیں موقع پر بھیجی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طبی ٹیموں کو برفانی تودے سے متاثرہ علاقے کے قریب تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یکم فروری کو افروات چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے دو پولش اسکائیرز ہلاک ہوۓ تھے جبکہ 19 دیگر کو بچا لیا گیا تھا۔