سری نگر میں شبانہ درجہ حرات منفی 2.2 درج، 7 دسمبر تک موسمی تبدیلی کا نہیں کوئی امکان

Photo: Mubashir Khan/Tangmarg

سری نگر//وادی کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر اور سرد موسمی صورتحال میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ سری نگر میں منگل کو موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے اسی دوران شبانہ درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آج صبح دھند کے درمیان، راجدھانی سرینگر میں رواں موسم کا سب سے کم درجہ حرارت اتوار کو منفی 2.1 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ منفی 1.8 ڈگری کے مقابلے آج 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے اور اس طرح درجہ حرارت 2.2 ڈگری سنٹی گریڈ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے لیے سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے 1.3 ڈگری سنٹی گریڈ کم تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حررت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن کے لیے درجہ حرارت معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں، درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں گزشتہ رات منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 0.4 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں 0.1 ڈگری سلسیس کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں، پارہ منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گزشتہ رات منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات کی طرح تھا۔
بانہال میں کم سے کم 2.4 ڈگری سلسیس، بٹوت میں 5.1 ڈگری سلسیس، کٹرہ میں 9.4 ڈگری سلسیس اور بھدرواہ میں 2.8 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ میں، لیہہ میں منفی 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ، کرگل میں منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام دراس میں پارہ منفی 12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 کے لیے بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ 7 دسمبر تک کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔