زم زم پورہ، بارہمولہ میں ایئرٹیل کی ناقص سروس، صارفین کو مشکلات درپیش

File Image

فیاض بخاری

بارہمولہ// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے زم زم پورہ زنڈفرن علاقے میں ایئرٹیل کی غیر معتبر موبائل اور انٹرنیٹ سروسز سے صارفین پریشان حال ہیں۔
صارفین نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ نیٹ ورک کی بے ترتیب کوریج، بار بار کال کٹ جانے، اور آواز میں حلل کی وجہ سے انہیں سخت پریشانیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ”جب بھی ہم کال کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آواز ہی صاف نہیں آتی ہے یا جواب آتا ہے کہ ‘نمبر تک رسائی نہیں ہے یا ‘کوئی نیٹ ورک نہیں ہے۔ ہمیں اکثر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔عا
دل احمد راتھر نامی ایک مقامی صارف نے ایئرٹیل کے خلاف مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “میں اپنے کام کے لیے 4G اور 5G انٹرنیٹ پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہوں، ناقص انٹرنیٹ خدمات کی وجہ سے سخت پریشان ہوں ایک ایسی سروس کے لیے ماہانہ ادائیگی کرتا ہوں جو مستقل طور پر ناقابل اعتبار ہے۔
مقامی صارفین نے مزید کہا، “ایئرٹیل نے طلباء اور تاجروں کو مایوس کر دیا ہے جو قابل بھروسہ انٹرنیٹ اور موبائل سروسز پر انحصار کرتے ہیں”۔
انہوں نے کمپنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، “ایئرٹیل ہم سے خدمات کے لیے معاوضہ وصول کرتا لیکن اپنے صارفین کو تیز رفتار اور مسلسل سیلولر اور انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے”۔