ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ بجلی دل کا دورہ پڑنے سےفوت

File Photo

کولگام//محکمہ بجلی میں تعینات ایک اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر بدھ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔
سرکاری زرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے بتایا کہ اننت ناگ کے بون ڈیلگام علاقے کے اے ای ای محمد ایوب کی اس وقت موت ہو گئی جب وہ یاری پورہ میں اپنی ڈیوٹی پر حاضری کیلئے جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایوب کولگام ضلع کی سب ڈویژن یاری پورہ میں AEE کے طور پر تعینات تھے۔
اُنہوں نے مزید بتایا،”اے ای ای کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچتے ہی اُنہیں مردہ قرار دے دیا “۔