بڈگام میں پاوں سے آٹا گوندھنے والا شخص گرفتار

File Photo

سری نگر//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس نے ہفتہ کے روز لوٹس اسٹیم پکوڑے اور چائے کے اسٹال فروش کو ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اُس شخص کو پاوں سے آٹاگوندھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے ملزم کی شناخت عمران حسین حلوائی ولد محبوب حسین حلوائی ساکنہ ریہڈو اتر پردیش کے طور پر کی ہے جو عمران ہوٹل اومپورہ بڈگام میں کام کر رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے فوراً بعد یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں پولیس تھانہ بڈگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 334/2022 درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔