اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ کی مارکیٹ گواڑی میں آتشزدگی کی ہولناک واردات میں ایک درج سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہوئیں ہیں جن میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہوا ہے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ایس ایچ او گندوہ پرویز کھانڈے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آج صبح چھ بجے کے قریب گواڑی مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 10/12 دوکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس، سیکورٹی فورسز و مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ہے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے