بہو اور بیٹی میں یہ غیر منطقی تمیز کیوں؟

حالیہ دنوں میں کشمیر سے کچھ دلدوز خبریں سننے کو ملیں۔ سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع ابلاغ سے پتا چلا ہے کہ کشمیر کے مختلف مقامات پر سسرال والوں کی طرف سے بہوؤں پر ظلم و ستم جاری ہے۔بہوؤں پر اس قدر ظلم کیا جارہا ہے کہ انہیں خودکشی جیسے سنگین اقدامات اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ موجودہ بہوؤں کے لیے سسرال نہ صرف غیر محفوظ بلکہ وبال جان بنتا جارہا ہے۔ حال ہی میں کولگام اور اننت ناگ میں پیش آئے اس طرح کے انسانیت سوز واقعات نے ہم سب کے اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔آخر یہ معاشرہ عورتوں کے لیے کیوں خطرہ بنتا جارہا ہے؟ بہوؤں کے تئیں سسرال والوں کا منفی رویہ کیوں بڑھتا جا رہا ہے؟ آجکل کا معاشرہ بیٹی اور بہو کو یکساں مقام کیوں دینے میں ناکام کیوں ہوتا جا رہا ہے۔؟اس دوغلے پن اور دہرے معیار کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ یہ ایسے سوالات ہیں، جو ہر ذی شعور انسان کے ل

تازہ ترین