تازہ ترین

دریش کدل سرینگرمیں ہولناک آگ

سرینگر//دریش کدل سرینگرمیں آگ کی ایک وردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا جبکہ ایک اورمکان کوجزوی نقصان پہنچا۔ دریش کدل باغ سندرپائین میں پیر کی صبح منظورخان،خورشیدخان ولد گل زماں خان اوربشیر احمدخان ولیاقت احمدخان ولد غلام قادر خان نامی چار چچازاد بھائیوں کے مشترکہ تین منزلہ رہائشی مکان کی بالائی منزل میںسواگیارہ بجے کے قریب آگ نمودار ہوئی ۔مقامی لوگوں نے فوری طور محکمہ فائر سروس کو مطلع کیا اور محکمہ نے صفاکدل اوربٹہ مالو سے آگ بجھانے کیلئے چار گاڑیاں فوری طور روانہ کردیں ۔تاہم جب تک آگ بجھانے کی کاروائی شروع کی جاتی ،شعلوںکی زدمیں آنے والے مکان کی اوپری دومزلیں خاکسترہوچکی تھیں اورقریب ہی واقع سراج الدین لالہ ولدغلام نبی کے رہائشی مکان تک شعلے پہنچ گئے ۔عینی شاہدین نے بتایاکہ اس موقع پرفائراینڈایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے حاضر دماغی کاثبوت دیتے ہوئے پہلے سراج الدین کے مکان می

تازہ ترین