تازہ ترین

ہمدانیہ کالونی کی وسیع آبادی مشکلات سے دوچار | پانچ برسوں سے ڈرین تعمیر کرنے کا پروجیکٹ نظرانداز

 سرینگر//ہمدانیہ کالونی بمنہ میں گندے پانی کی نکاسی کیلئے بنائی گئیں ڈرینوں کو جوڑنے کیلئے مرکزی ڈرین تعمیر نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ کالونی کے لوگوں کاکہناہے کہ انہوںنے 5برس قبل سرینگر میونسپل کارپوریشن کی نوٹس میں یہ معاملہ لایا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ مقامی آبادی کاکہناہے کہ بڑی جدوجہد کے بعد 2017-18میں ہمدانیہ کالونی کیلئے 28کروڑ روپے کی لاگت سے ڈرین تعمیر کرنے کو منظوری مل گئی اورPhase1کے تحت ڈرین کی تعمیر پر کام شروع کرنا تھا لیکن اچانک مذکورہ کالونی کو نظرانداز کرکے Phase 2کے تحت گاری پورہ سے خمینی چوک تک کام شروع کیا گیا جو ابھی بھی جاری ہے۔ کارڈی نیشن کمیٹی بمنہ کے صدر محمد یاسین شاہ کے مطابق ڈرین نہ ہونے کی وجہ سے ہمدانیہ کالونی میں رہائش پذیرقریب ڈیڑھ لاکھ آبادی  مشکلات سے دوچار ہے۔انہوں نے کہاکہ مو

کائوڈارہ اور کرناہ میںآتشزدگی وارداتیں | دم گھٹنے سے خاتون لقمہ اجل، 2رہائشی مکان خاکستر

سرینگر//کائوڈارہ سرینگر میںآگ کی ایک واردات میں اتوار کودم گھٹنے سے معمر خاتون لقمہ اجل بن گئیں۔فیاض احمد نجار ولد عبدالرحمان نجار کے رہائشی مکان کے ایک کمرے میں کانگڑی گر گئی جس کے سبب وہاں آگ نمودار ہوئی ۔ آگ نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 83سالہ راجہ بیگم زوجہ عبدالرحمان کمرے میں دھواں جمع ہونے سے بیہوش ہوگئی اور دم گھٹنے کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس دوران آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر سروس عملہ جائے واقعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایاگیا۔ ادھر کرناہ کے نواں گبرہ گائوں میں گذشتہ شب آگ کی ایک واردات میں دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہو گیا ۔ سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کومشکور احمد و غفور احمد ولد غلام ربانی نامی دو بھائیوں کے مشترکہ مکان میں اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں

تازہ ترین