تازہ ترین

پانتہ چھوک سے شراب کی دکان منتقل کریں

سرینگر// اپنی پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر نے پانتہ چھوک میں شراب کی دکان کھولے جانے پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ میر نے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے نام اپنے ایک مکتوب میں ان سے گزارش کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو یہ دکان رہائشی علاقے سے منتقل کرنے کی ہدایات دیں۔ اپنے مکتوب میں اپنی پارٹی کے لیڈر نے کہا ہے کہ جس دن سے یہ دکان یہاں کھولی گئی ہے، اس دن سے ہی مقامی لوگ  سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے اس ضمن میں متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس دکان کوفوری طور پر یہاں سے منتقل کیا جائے۔ تاہم حکام نے عوامی ناراضگی اور ان کے مطالبے پر تاحال کوئی توجہ نہیں دی ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے نام اپنے خط میں میر نے لکھا ہے کہ یہ دکان ایک ایسی جگہ پر کھولی گئی ہے، جس کے آس پاس نہ صرف رہائشی علاقہ ہے بلکہ ایک سکول، مسجد اور امرناتھ یاتری نواس بھی واقع ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مقامی لوگوں کو خدشہ ہے

سڑکوں کی صورتحال ابتر، بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ پریشان

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر کے عوام کے مسائل اور مشکلات کے تئیں بیدار ہوجائے اور لوگوں کی راحت رسانی کیلئے کاغذی گھوڑے دوڑانے کے برعکس حقیقی معنوںمیں ٹھوس اقدامات کرے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے سرینگر کے اندرون شہر بشمول گلشن باغ، زونی مر،صورہ ،گلی کدل اور دیگر ملحقہ علاقوں کے تفصیلی دورے کے دوران مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور گلی کوچوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے اورسڑکوں پر میکڈمائزیشن یا گلی کوچوں کے مرمت کا کام کہیں بھی ہوتے دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔ سڑکوں پر میکڈمائزیشن کے کام کا سیزن صرف 6 ماہ کا ہوتا ہے اور مئی کا نصف مہینہ بھی ختم ہونے کو ہے لیکن ابھی تک کہیں بھی کام شروع نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے فوری طور پر کام شروع کیا جائے تاکہ سیزن ختم ہونے

سری نگر میں ٹی آر ایف سے وابستہ 4 ہابیئرڈ ملی ٹینٹ گرفتار

سری نگر// جموں وکشمیرکی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بمنہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ٹی آر ایف (لشکر طیبہ ) سے وابستہ چار ہابئیرڈ ملی ٹینٹوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔   پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے شہر سری نگر کے بمنہ علاقے سے چار ہابئیرڈ ملی ٹینٹوں کو گرفتار کیا ہے۔   انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان شہر سری نگر میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی فراق میں تھے تاہم سیکورٹی فورسز نے جنگجووں کے عزائم کو ناکام بنا کر اُنہیں عین موقع پر گرفتار کیا۔   ذرائع کے مطابق گرفتار جنگجو ٹی آر ایف (لشکر طیبہ ) سے وابستہ ہے اور اُن کے قبضے سے چار پستول اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔   پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔  

سابق ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر ڈاکٹر سید قاسم انتقال کر گئے

  سری نگر//سابق ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر ڈاکٹر سید محمد قاسم اندرابی پیر کے روز سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔   خاندانی ذرائع کےمطابق ڈاکٹر سید قاسم کا پیر کے روز انتقال رات 9:30بجے کے قریب سرینگر کے علاقے عمرہیر بچھ پورہ میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔   ڈاکٹر قاسم ماضی میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر اور وادی کے تمام بڑے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔    انہوں نے جموں و کشمیر تپ دق ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے جے وی سی میڈیکل کالج میں پڑھایا ہے۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔   خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نماز جمعہ کے بعد اجتماعی فاتحہ خوانی 2:15بجے ہوگی۔  

والدہ کے انتقال پر تعزیت و تسنیت | ناصر سوگامی اور برادران کا اظہار تشکر

  سرینگر //  نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر کشمیر اور سابق وزیر ناصر اسلم وانی (سوگامی) ،ان کے برادران ڈاکٹر خالد بشیر وانی اور ڈاکٹر فیصل بشیر وانی نےان سبھی احباب، عزیز و عقارب، بہی خواہاں، مذہبی، سماجی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کار کناں، اور مختلف النوع مکاتب فکرسے تعلق رکھنے  والےحضرات اور حاضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی والدہُ ماجدہ کی وفات پر ذاتی طور آکر یا مختلف مواصلات کے ذریعوں سے رابطہ قائم کرکے ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تینوں برادران کے مطابق فرداُُ فرداُُشکریہ ادا کرنا ان کیلئے ممکن نہیں، لہٰذااس مکتوب کے ذریعے وہ ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالے ان سب کو اجر عظیم دے اور ان کی مرحوم والدہ کو جنت الفر دوس میں جگہ دے۔ آمین  

ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز اور نگوا کے درمیان میٹنگ طے | ہسپتال کی بہتری سمیت کئی مسائل اْبھارے جارہے ہیں

سرینگر// ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز گلزار شبنم منگلوار کو بورڈ روم میںسکمزکے ملازمین کے ساتھ نگوا سکمز صدر کی قیادت میں میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے جس میںہسپتال کی بہتری اور ملازمین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ میٹنگ میں نگوا کی جانب سے کئی معاملات اْبھارے جارہے ہیں جن میں خاصکر ہسپتال میں افرادی قوت کا مسئلہ سب سے اہم ہے کیونکہ ہسپتال سے ہر ماہ درجنوں ملازمین سبکدوش ہورہے ہیں تاہم ان کی جگہ کسی بھی نئے ملازم کی تقرری عمل میں نہیں لائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال کا کام کاج متاثر ہورہا ہے خاصکر مریضوں کے علاج و معالجہ میں دشواریاں پیش آرہی ہیں کیونکہ ہسپتال میں جو ملازمین ہیں ان پر زیادہ کام کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ جو نیئر سلیکشن کمیٹی جس کی میٹنگ ایک سال قبل ہوئی ہے کا آرڈ بھی ابھی تک نہیں نکالا گیا ہے اس کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایس ایف سی ٹینڈرنگ فائنا

وکیشنل ٹرینرس کا پریس کالونی میں احتجاج | روزگار پالیسی مرتب کرنے کا مطالبہ

سرینگر// پیشہ وارنہ تربیت فراہم کرنے والے مدرسین نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے روزگار پالیسی مرتب کرنے کا مطالبہ کیا۔ سرینگر کی پریس کالونی میں اتوار کو’ووکیشنل ٹرینرس ویلفیئر ایسو سی ایشن کے پرچم تلے احتجاج کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میںپیشہ وارانہ تربیت فرام کرنے والے اساتذہ نے احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔احتجاجی مظاہرین جن میں خواتین مدرسین کی اچھی خاصی تعداد بھی موجود تھی ،نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ، نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج کئے تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ6برسوں سے وہ سرکار سے ان کیلئے روزگار پالیسی مرتب کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم ان کے مطالبات کو سرد خانے کی نذر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ دیگر ریاستوں میں ووکیشنل ٹرینرس کیلئے جاب پالیسی مرتب کی گئی ہے تاہم جموں کشمیر کے1100ٹرینروں کے مستقبل کو تاریک کردیا گ

ناصر سوگامی کی والدہ کا چہارم پیر کو

 سرینگر // نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر کشمیر اور سابق وزیر ناصر سوگامی کی والدہ آمنہ بشیر کی اجتماعی فاتحہ خوانی ابراہیم مسجد حیدر پورہ کے متصل مقبرہ کے مقام پر سوموار مورخہ 9 مئی 2022مطابق 7 ماہ شوال 1443 ھ صبح ساڑھے دس بجے انجام دی جائے گی ۔اس کے بعد مجلس ایثال ثواب ان کے آبائی گھر واقع راجباغ متصل پوسٹ آفس راجباغ سرینگر میں منعقد ہوگی ۔سوگوار کنبہ بالخصوص مرحومہ کے فرزندان بشمول ناصر اسلم وانی ( سوگامی ) فرزند ، ڈاکٹر خالد بشیر وانی ( سوگامی ) اور ڈاکٹر فیصل بشیر وانی (سوگامی) نے عزیز و اقارب اور عوام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وہ ان کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت کریں.  

حکام کی جانب سے نماز عید پر رکاوٹیں اور غیرمعقول شرائط افسوسناک:انجمن اوقاف

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے انہیں یہ پیغام دینے کیلئے طلب کیا ہے کہ عیدگاہ سرینگر میں مسلمانوںکو نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور صرف صبح سات بجے سے پہلے ہی مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز عید ادا کی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں حکام نے انجمن اوقاف کے سامنے کئی شرائط رکھیں جن کی تحریری طور پر انجمن کو انہیں ضمانت دینی تھی ۔بیان کے مطابق انجمن اوقاف نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ عید کی نماز تاریخی عیدگاہ میں 9:30ادا کی جائے گی اور موسم خراب یا بارش ہونے کی صورت میں جامع مسجد میں وقت مقررہ پر ادا کی جائیگی۔انجمن کے ارکان نے اس امر پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا کہ جامع مسجد سرینگر میںوادی کے مسلمانوں کو جمعتہ الوداع اور شب قدر جیسی عظیم تقریبات کے مواقع پرنمازیں ادا کرنے کی حکام نے اجازت نہیں دی اور اسی طرح عیدگاہ میں بھی عید

پنجابی کتابوں کی رسم اجرائی | ڈپٹی کمشنر سرینگر نے فریضہ انجام دیا

سرینگر//نوجوانوں میں پنجابی ادب کو فروغ دینے اور ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے کے وژن کے ساتھ جہاں سے پنجابی ادب کو مالا مال کرنے کے لیے خیالات کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے، یہاں خالصہ اسکول میں ایک متاثر کن کتاب کی رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کا اہتمام پنجابی ساہتیہ سبھا نے کیا تھا اور اس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کی۔پروگرام میں پنجابی زبان کے نامور ادیبوں، کتابوں کے شائقین اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کشمیر سے تعلق رکھنے والے پنجابی زبان کے نامور مصنفین کی لکھی ہوئی پنجابی ادب کی متعدد کتابوں کا اجراء کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی سری نگر نے کہا کہ آج جو کتابیں جاری کی گئی ہیں وہ پنجابی زبان کے بھرپور لسانی اور ثقافتی ورثے کو ظاہر کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجابی زبان و ادب نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کے مختلف حصوں حتیٰ کہ دنیا کے

آتشزدگی کے واقعات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر

سری نگر// شہر میں آتشزدگی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں، ڈپٹی کمشنر سری نگر، محمد اعزاز اسد نے کل مارکیٹ ایسوسی ایشنوں، ٹریڈ باڈیز، ہاؤس بوٹ ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقین ور متعلقہ محکموںکے افسران کے ساتھ بات چیت کی ۔اجلاس میں سیفٹی آڈٹ کے انعقاد اور شہر میں آتشزدگی کے واقعات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہر بھر کے ہر رہائشی،تجارتی ڈھانچے، شاپنگ مالز، مذہبی مقامات بشمول مساجد، مندروں، گوردواروں، گرجا گھروں میں آگ بجھانے کے آلات کی تنصیب پر زور دیا تاکہ املاک اور قیمتی اشیاء  کو آگ سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے تمام سرکاری دفاتر اور تمام ضروری تنصیبات کو فائر فائٹنگ مشینری سے لیس کرنے پر بھی زور دیا تاکہ سرکاری ریکارڈ کی حفاظت کے علاوہ ضروری سامان میں خلل پڑنے سے بچا جا سکے۔  

بچھوارہ کا11برس کا لڑکا

سرینگر//اغواکاری کے ایک بڑے واقعے کو ٹالتے ہوئے بچھوارہ ڈلگیٹ کے ایک 11برس کے لڑکے نے اغواء کار کے چنگل سے خود کوچھڑایا۔11سالہ لڑکے  موسی بن ارشدکے کنبے والوں نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر گھوم رہاتھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔موسی کے گھروالوں نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ یہ واقعہ سنیچرصبح ساڑھے نوبجے کے قریب پیش آیااورانہوں نے اچانک اپنے بیٹے کوگھر کے گیٹ کے باہر گم ہوتے پایااور اُس کی تلاش میں نکلے۔ کنبے کے ایک فرد افتخاراحمد نے بتایا کہ ہمارے بچے کو اسکول والدین اور اساتذہ کی میٹنگ کیلئے والد کے ساتھ جاناتھا اور وہ اچانک غائب ہوا۔ہم نے اُسے آس پاس ڈھونڈا اور اُسے ڈل گیٹ کی مین سڑک پر روتے ہوئے پایا۔انہوں نے کہا کہ بچے نے استفسار پر بتایا کہ وہ کہیں نہیں گیاتھا بلکہ گھر کے باہر ہی تھا کہ اس دوران ایک آدمی نے پیچھے سے آکر اُس کامنہ ڈھانپا اور اپنے ساتھ لے گیا۔بچے کے مزاحمت کرنے اُس نے ا

جموں کشمیر اردو کونسل کی جانب سے گرلز ہایر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ میں مقابلہ حسن نعت

 سرینگر//جموں کشمیر اردو کونسل کی جانب سے سرینگر میں رمضان کے بابرکت مہینے میں مقابلہ حسن نعت کا اہتمام گرلز ہایر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ میں ہوا۔ جس میں صوبہ کشمیرسے تعلق رکھنے والے  بیس طلبہ نے حصہ لیا۔ تقریب کی صدارت معروف عالم دین مولانا شوکت حسین کینگ نے کی۔ جبکہ ڈار یکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر اس موقع پر مہمان خصوصی کی حثیت سے موجود تھے۔  پروفیسر ناصر مرزا، اور پرنسپل گرلز ہایر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ نصرت بخاری بھی ایوان صدارت میں موجود تھیں۔ کونسل کے صدر  ایڈوکیٹ عبدالرشید ہانجورہ نے خطبہ استقبالیہ  دیا ۔ مقابلہ حسن نعت میں  ہایر سیکنڈری اسکول حضرت بل کے نعمان شفیع نے پہلی پوزیشن حاصل کی  جبکہ ایم پی ہایر سیکنڈری سکول کے طالبعلم امان طارق نے دوسری اور گرلز  ہائی سکول نوہٹہ کی بسماء حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ میں جج

جامع مسجد سہ پہر کوکھول دی گئی

سرینگر //شب قدر اور جمعتہ الوداع کی نماز کے لیے بند رہنے کے بعد جامع مسجد دوبارہ کھول دی گئی۔ حکام نے جمعہ کی سہ پہر تاریخی جامع مسجد سرینگر کو شب قدر اور جمعتہ الوداع کی نمازوں پر عارضی طور پر بند رکھنے کے بعد نماز کے لیے دوبارہ کھول دیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ تاریخی مسجد کو سہ پہر 5 بجے کے بعد معمول کی نماز کے لیے کھول دیا گیا جبکہ دکانیں سہ پہر 3 بجے سے کھلی ہوئی دیکھی گئیں۔انہوں نے کہا، "ہم لوگوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں لیکن جامعہ کے احاطے کے اندر خلل اور جھڑپوں اور جامعہ کے باہر تخریبی سرگرمیوں کی اطلاعات ملی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان پٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان کے مسئلے سے بچنے کے لیے مسجد کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر فاروق کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعتہ الوداع کے موقع پر درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نماز جمعہ بھی ادا کی۔ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر اللہ تعالیٰ سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے طفیل جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا اور ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ کشمیر کو موجودہ چیلنجوں میں سرخرو ہونے کے لئے دعا کی۔انہوں نے وہاں لوگوں کے ساتھ بھی بات کی اور ایام متبرکہ کے دوران جموں وکشمیر کے عوام کی خوشحالی اور امن و سکون اور عافیت کی زندگی کیلئے خصوصی دعائوں کااہتمام کریں ۔  

یتیم ٹرسٹ کی امداد ی کارروائی | گوپال پورہ دفتر میں عیدی اور فود کٹ تقسیم

سرینگر//جموں و کشمیر یتیم ٹرسٹ نے اپنے ذیلی دفتر گوپال پورہ چاڈورہ میں رمضان المبارک کے پیش نظر علاقے کے ایسے 300 رجسٹرڈگھرانوں میں1000فی کنبہ فوڈ کٹ اور عیدی تقسیم کئے جن کے سربراہ بیوائیں ہیں ۔ مستحقین میں فوڈ کٹ اور عیدی تقسیم کرتے ہوئے ٹرسٹ کے چیئرمین ظہور احمد ٹاک نے بتایا کہ ان خاندانوں میں فوڈ کٹ اور نقد امداد کی تقسیم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان بے سہارا گھرانوں کو اس دوران کچھ راحت اور سکون ملے۔ ماہ صیام کے ساتھ ساتھ عید بھی آرام سے منا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ٹرسٹ کے مرکزی دفتر کے ساتھ ساتھ کشمیر بھر کے یونٹ دفاتر میں عیدی کی تقسیم کا پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔    

کولگام مارکیٹ میں بھیانک آگ | 2ریڈی میڈ اور سبزی دکانوں خاکستر

کولگام/خالد جاوید/کولگام مارکیٹ میں آگ کی بھیانک واردات میں 3دکانیں خاکستر ہوگئیں ۔ اتوار کی شب ساڑھے 8بجے مین مارکیٹ کولگام سنگن کراسنگ میں ایک دکان سے آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً پھیل کر دیگر 2دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر سروس عملہ جائے واقعہ پر پہنچ گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ آتشزدگی کے واقعہ میں عابد یعقوب بٹ اورمحمد یوسف بٹ کے ریڈمیڈ دکانوںمیں موجود لاکھوں روپے کی ریڈی میڈ ملبوسات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی جبکہ مختار احمد کی سبزی کی دکان بھی خاکستر ہوگئی۔     

گوجوارہ آتشزدگان کی فوری باز آبادکاری کی جائے:ڈاکٹر فاروق

  سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گوجوارہ سرینگر میں آگ کی ہولناک واردات میں ایک مسجد اور 2کمپلیکسوں کے نذر آتش ہونے پر صدمے کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے آگ سے متاثر ہوئے افراد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور حکومت پر زور دیاکہ وہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے اقدامات کرے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے اس واردات پر دکھ کا اظہا رکرتے ہوئے متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ جو تاجر اس ہولناک آگ کی واردات میں متاثر ہوئے ہیں انہیں کم شرحوں پر قرضے فراہم کئے جائیں تاکہ یہ لوگ اپنا روزگار پھر سے کھڑا کرسکیں ۔ انہوں نے انتظامیہ پر اس بات کیلئے بھی زور دیا کہ نذر آتش ہوئی مسجد کی تعمیر ونو کیلئے بھی جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔   

شالیمار کی بحالی پرپہلے مرحلے میں 9.5کروڑ صرف ہونگے

سرینگر//کمشنر سیکریٹری پھولبانی ، باغات اور پارکس شیخ فیاض نے مشہور مغل باغات شالیمار باغ کا دورہ کیا تاکہ باغ کے تحفظ اور بحالی کے مجوزہ منصوبے کا جائزہ لیا جاسکے۔ کمشنر سیکرٹری نے افسران کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں ڈائریکٹر فلوری کلچر کشمیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل محکمہ فلوری کلچر کشمیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیوز ، آرکیالوجی اینڈ میوزیم ، ایگزیکٹیو اِنجینئر ، ڈی او ایف کے کے ساتھ اے اِی اِی ،، فلوری کلچر آفیسر مغل گارڈنز ، اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر مغل باغات شالیمار ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ڈی او ایف کے  کے نمائندوں نے شرکت کی۔اِس کے علاوہ جے ایس ڈبلیو فائونڈیشن کے نمائندے ابھانارائن لامبا کننلٹنٹ جے ایس ڈبلیو فائونڈیشن ، سنجے دھر آر ٹ کنزرویشن ماہر جے ایس ڈبلیو فائونڈیشن مقرر کئے گئے ہیں۔فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ نے جے ایس ڈبلیو فائوندیشن کے ساتھ شالیمار اور نشاط گارڈن کی بحالی کے ترقیا

بائی پاس پر کچرا پھینکنے والا ٹپر ڈرائیور

سرینگر// میونسپل کارپوریشن نے  بدھ کو ایک ٹپر ڈرائیور پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔مذکورہ ٹپر ڈرائیور دودھ گنگا فلڈ چینل اور پانتھہ چوک بٹہ مالو بائی پاس روڈ کے کنارے کچرے کے ڈھیروں کو غیر قانونی طور پر اتارنے اور پھینکنے میں ملوث تھا۔ حکام کے مطابق پچھلے کچھ مہینوں سے یہ دیکھا گیا کہ دودھ گنگا فلڈ چینل کے کنارے، پانتہ چھوک بٹہ مالو بائی پاس روڈ، بالخصوص نوگام سے، اندرونی شہر جیسے صنعت نگر، برزلہ پل، مہجور نگر، ٹینگہ پورہ، راول پورہ میں کچھ بے ضمیر عناصر کی طرف سے بھاری بھرکم کچرا غیر قانونی طور پر اتار کر پھینکا جاتا ہے۔ کمشنر اطہر امیر خان نے کہا کہ بھاری کچرے کے اس غیر قانونی ڈمپنگ نے شہر کا ماحول بری طرح خراب کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے اور ایسے شرپسندوں کو پکڑنے کے لیے کام کر رہی ہے جو ماحول کو نقصان پہنچاتے ہیں اور شہر کو انتہائی خ

تازہ ترین