تازہ ترین

سرکردہ صحافی مرحوم خواجہ ثناء اللہ بٹ کی 12ویں برسی | سیاسی، سماجی، صحافتی اور ادبی انجمنوں کا خراج

سرینگر// وادی کے سرکردہ صحافی اورروزنامہ آفتاب کے بانی مرحوم خواجہ ثناء اللہ بٹ کی 12 ویں برسی پر سماج کے مختلف طبقوں نے انہیں  خراج عقیدت پیش کیا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک قابل قدر صحافی تھے اور صحافتی میدان میں خداداد صلاحیتوں سے مالا مال تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے روزنامہ آفتاب کے ذریعے کشمیری عوام کے مشکلات اور مسائل اُجاگر کرنے میں جو رول ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مرحوم نے ہندوستان اور پاکستان کی دوستی کو مضبوط بنانے اور کشمیری عوام خاصکر سرحدی علاقوں کے مسلمانوں کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں سبقت لی ۔پارٹی کے سینئر لیڈران محمد شفیع اوڑی، عبدالرحیم راتھر، میاں الطاف احمد، شریف الدین شارق ،مبارک گل،