آئی جی پی کا دورہ پائین شہر

 سرینگر//انسپکٹر جنرل پولیس کشمیروجے کمار نے جمعہ کو سیکورٹی صورتحال اور لاک ڈاؤن انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی جی پی کشمیر نے جامع مسجد سرینگر ، درگاہ حضرت بل اور لالچوک کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور ان علاقوں کی سلامتی اور لاک ڈاؤن انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ، آئی جی پی کشمیر نے افسران کو کورونا وائرس کے رہنما خطوط اور معیاری عملیاتی طریقہ کاروںپر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ رہنما اصولوں اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وجے کمار کے ہمراہ ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری اور پولیس و سی آر پی ایف کے دیگر افسران تھے۔  

کورونا بحران:جامع مسجد سرینگر میں جمعتہ الوداع کی نماز اورشب قدر کی تقریب منسوخ

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرنے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوروناوائرس کی دوسری قہر انگیز لہر کے نتیجے میں کووڈ کیسز میں بے تحاشہ اضافہ اور اموات کی شرح میںآئے روز تشویشناک تیزی اور مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے جامع مسجد میں شب قدر اور جمعتہ الوداع کی نماز ، شب خوانی وغیرہ منسوخ کردی گئی ہے۔ بیان میں انجمن اوقاف نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ وہ ان مقدس اور متبرک تقریبات اور عشرئہ نجات کی خصوصی عبادات ، ذکر و اذکاراور دعا و مناجات اپنے اپنے گھروں میں ہی رہ کر انجام دیںاور اللہ تعالیٰ کے حضور انکساری اور عاجزی کے ساتھ اسکی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے اور موجودہ عالمی وبا سے مکمل نجات کیلئے دعاﺅں کا اہتمام کریں۔ انجمن نے مسلمانوں سے تلقین کی کہ وہ عید الفطر سے قبل شرعی فریضہ صدقہ عید الفطر بھی ادا کرکے اپنے گردو پیش کے ضرورتمندوں ، غریبوں اور مسکینوں تک پہنچانے کی کوشش ک

لائوڈا کی انہدامی کارروائی | 3دکانوں سمیت 5ڈھانچے مسمار

سرینگر// ڈل جھیل اور اس کے گرد ونواح میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی(لائوڈا ) نے کل نائو پورہ ،صدرہ بل ،باغوان پورہ لالبازار ،شالیمار اور تیل بل میں انہدامی کارروائی عمل میں لائی اور3کانوں ،ایک یکہ منزلہ مکان اور ایک ٹین شیڈ کو مسمار کیا۔لائوڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میںچند خود غرض لوگوں نے کورونا وبا کی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر یہ ناجائز تجاوزات کھڑا کی تھیں ۔لائوڈا حکام نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی جبکہ ٹپر،آلورڈ کیر ئر ڈرائیوروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اجازت کے بغیر تعمیراتی میٹرل ڈل اورنگین جھیل کے حدود میں نہ ڈالیں۔بصورت دیگر اْن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔    

کوئی کورونا کرفیو کی خلاف ورزی نہ کرے

سرینگر //ضلع حکام نے منگل کے روز سرینگر میں سول اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ مل کر شہر میں کورونا کرفیو نافذ کرنے کے لئے سڑکوں پر سخت اقدامات نافذ کردیئے۔ڈپٹی کمشنر سرینگر ، محمد اعجاز نے کہا کہ سخت کورونا کرفیو نافذ کرنے کے لئے سول پولیس اور پولیس انتظامیہ سڑکوں پر موجود ہے تاکہ لوگ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ کرفیو ہدایات کی خلاف ورزی نہ کریں۔ضلع ترقیاتی افسر اعجاز اسد نے کہا‘‘میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گھر میں ہی رہیں اور صرف انتہائی طبی ہنگامی صورتحال میں باہر آئیں، یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ ٹرانسمیشن کے سلسلے کو توڑنا ہے اور اسی کے ساتھ ہمیں کوویڈ 19 سے متعلق تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کی بھی ضرورت ہے‘‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعدد گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں ہیں اور ایس ایس پی سری نگر خودنگرانی پر موجود ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی بھی کرفیو

آکسیجن کنسنٹریٹربینک کووسعت | دارالخیر کی صاحب ثروت لوگوں سے امداد کی اپیل

سرینگر//دارالخیرگزشتہ سال قائم کئے گئے آکسیجن کنسنٹریٹربینک کو وسعت دے رہا ہے اور اس کیلئے اس نے ضرورت مندافراد کو اپنا نام وپتہ درج کرنے کو کہا ہے۔ایک بیان کے مطابق دارلخیر کی ایک ٹیلی میٹنگ میں کووِڈ معاملات میں اضافہ پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے اس عزم کااظہار کیا گیا کہ کووِڈ سے متاثرہ افراد کی فوری مدد کیلئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔میٹنگ میں کہا گیا کہ گزشتہ سال قائم کئے گئے آکسیجن کنسنٹریٹر بینک کووسعت دیناحالات کاتقاضا اور ناگزیر ہے۔چناچہ دارالخیر نے اس سلسلے میں ضرورت مندافراد کوآکسیجن کنسنٹریٹر کے حصول کیلئے اپنانام اور پتہ دارالخیر میں رجسٹر کرانے کو کہاہے اوراس کے لئے ہیلپ لائن نمبر   91-7006276109پررابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ چونکہ دارالخیر قدرتی آفات اور آگ سے متاثرہ افراد کے تئیں امدادی کاموں میں سرگرم عمل رہتا ہے۔ لہٰذا رمضان المبارک کے متبرک مہی

سرینگر میں 84گھنٹے طویل کورونا کرفیو کا آغاز

سرینگر//سرینگر میں حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو قابو کرنے کیلئے جمعہ کو عام لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کیں۔ یہ پابندیاں پہلے ہی اعلان شدہ پروگرام کے مطابق عمل میں لائی گئیں اور ان کا اطلاق پیر کی صبح تک رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور نیم فوجی اہلکار وں نے سبھی اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی ہیں تاکہ گاڑیوں اور پیدل چلنے والے لوگوں کی نقل وحمل کو روکا جاسکے۔تاہم لازمی خدمات کو پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے گذشتہ روز ہی پولیس کو ہدایات دیں کہ ہیلتھ ورکروں اور صحافیوں کی نقل و حمل کو نہ روکا جائے۔ ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز نے بھی لوگوں سے اپیل کر رکھی ہے کہ وہ بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔  

شالہ ٹینگ میں نوجوان کی لاش برآمد

سرینگر//سرینگر کے مضافات شالٹینگ میں 35 سالہ نوجوان کی لاش بدھ کے روز مشکوک حالات میں پائی گئی۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ شالٹینگ علاقے میں  فیاض احمد بیگ ولد ولی محمد ساکنہ گلشن آباد حیدر پورہ سرینگر کی نعش مشکوک حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر جہلم ویلی ہسپتال بمنہ منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم اور قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد نعش کو آخری رسومات کے لئے پسماندگان کے سپرد کردیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت دفعہ174 کے تحت تحقیقات شروع کردی۔  

کورونا بحران؛ جامع مسجد سرینگر میں تمام اجتماعی نمازیں معطل

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر نے بدھ کو اعلان کیا کہ تاریخی جامع مسجد میں مہلک کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر تمام اجتماعی نمازیں معطل رہیں گی۔ انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ آج علی الصبح پولیس اہلکاروں نے جامع مسجد آکر انجمن کے عہدیداروں کو مطلع کیا کہ سرینگر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اس لئے جامع مسجد میں تمام اجتماعی نمازیں معطل کی جائےں۔  انجمن بیان میں واضح کیا گیاکہ COVID-19 کے تیزی سے پھیلاو کے پیش نظراگرچہ جامع مسجد میں نماز کے دوران تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جارہا تھا تاہم نمازیوں کی صحت و سلامتی اور حفاظت کیلئے جامع مسجدمیں تمام اجتماعی نمازوں کو فی الحال معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

سرینگر کے مضافات میں شہری کی لاش بر آمد

سرینگر//سرینگر کے مضافاتی علاقہ شالہ ٹینگ میں بدھ کو حیدر پورہ کے رہنے والے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق فیاض احمد بیگ ولد ولی محمد بیگ ساکن گلشن آباد حیدر پورہ کی لاش شالہ ٹینگ میں پائی گئی۔ لاش کو جے وی سی اسپتال بمنہ لیجایا گیا جہاں سے اسے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔ دریں اثناءپولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔  

سرینگرضلع انتظامیہ کورونا کی موجودہ لہر سے نمٹنے کے لئے تیار ہے: ضلع کمشنر

سری نگر//ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے لوگوں سے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی اپیل کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ کورونا کی موجودہ لہر سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں گھبرانے کی نہیں بلکہ صبر و تحمل سے کام لے کر ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو دنوں کے اندر بستروں کی گنجائش 13 سو کے قریب بڑھا دی گئی ہے اور ضرورت پڑنے پر اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔  

نٹی پورہ کے گلی کوچوں زیر آب

سرینگر//حالیہ بارشوں کے بعد نٹی پورہ سرینگر کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں ابھی تک پانی جمع ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرورمیں دقتوں کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔نٹی پورہ گرین لینڈ آ زاد بستی میں دکانداروں اور عام لوگوں نے وہاں جمع بارشوں کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یو ای ای ڈی ، سرینگر میونسپل کارپوریشن اور دیگرادارے فوری اقدامات کرنے میں ناکام رہے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد علاقہ کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں پانی کی اس قدر بھاری مقدار جمع ہے کہ یہ سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کررہی ہیں۔ہر بار کی طرح اس بار بھی بارشیں شروع ہونے کے ساتھ ہی علاقہ کی بیشترسڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس کے نتیجے میں پید ل چلنے والوں کو سخت مراحل سے گزرنا پڑرہا ہے یہاں تک کہ علاقہ کا بجلی ٹرانسفا رمربھی چاروں طرف پانی کی زد میں آ چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گلی کوچوں میں پانی موجود ہون

سرائے بالا کے گلی کوچے کھنڈرات میں تبدیل

سرینگر//شہر سرینگرکے بیشتر سڑکیںکھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کوعبور و مرور میں گوناگوں مسائل کا سامنا ہے۔سرینگر کے مصروف بازار گونی کھن اور سرائے بالا کے اندرونی گلی کوچوں کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے لوگوں کوعبور و مرورمیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سرائے بالا میں گزشتہ سال سیمنٹ ٹائلوں کا فرش بچھایا گیا تھا جو جگہ جگہ اکھڑ گیا ہے جس میں اکثر وبیشتر سکوٹر سوار اور راہگیر زخمی ہوجاتے ہیں۔تجارت پیشہ سے وابستہ افراد نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی کوچوں اور سڑکوں کی مرمت کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔  

جے کے بینک قمرواری میں 9ملازمین مثبت

سرینگر// جموں و کشمیر بینک کی قمرواری شاخ میں کورونا وائرس کے متعدد مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد  بینک کو 5 دن کیلئے بند کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر بینک کی قمرواری شاخ میں تعینات 9 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ۔ سرینگر کے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بینک شاخ کو5 دن کے لیے بند کر دیا۔بینک کی شاخ میں تعینات تمام ملازمین کے رابطوں کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ ملازمین کے رشتہ داروں کو آئی سولیشن میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس سے قبل جمعہ کو جموں و کشمیر بینک کی بڈگام شاخ میں 2ملازمین کی پرورٹیں مثبت آئی تھیں اور بینک کو 5دنوں کیلئے بند کردیا گیا ۔  

سیاحتی مقامات اور مذہبی اجتماعات پر بندشیں عائد کی جائیں

سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظم متو نے شہر میں کورونا لہر میں اضافے کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے نام ایک مکتوب روانہ کیا ہے،جس میں سرینگر میں کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے شہر کے حدود میں آنے والے سیاحتی باغات ، یادگاروں اور سیاحتی مقامات کو بند کرنے کے علاوہ شہر میں سڑک یا ہوائی راستے سے داخل ہونے والے شہریوں کیلئے’’  آر ٹیپی سی آر‘‘ منفی ٹیسٹ رپورٹ کو لازمی قرار دینے کا مشور دیا ہے۔ میئر نے کہا کہ وہ’’سرینگر میں عبادت کی جگہوں پر تمام اجتماعات اور مذہبی اجتماعات پر پابندی لگائیں،اسکے لئے معاشرتی اتفاق رائے اور شمولیت کے خواہاں ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں متبادل ایام کار اور حاضری کو ایک تہائی کی جائے،جبکہ لازمی سروسز میں اس کو نصف کیا جائے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ چونکہ کوروناکی دوسری

چور کی شناخت کیلئے عوام سے تعاون طلب

سرینگر//کوٹھی باغ پولیس نے موٹر سائیکل چور کی شناخت کیلئے عوام الناس سے تعاون کی اپیل کی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے۔ پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے لال چوک میں گھنٹہ گھر کے قریب ایک موٹر سائیکل اڑا لیا ۔اگر کسی کو بھی اس مشتبہ چور کے بارے میں کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ کے فون نمبرات 9596770623اور9596770852پر رابط قائم کرسکتا ہے۔ پولیس کنٹرول روم کے ٹول فری نمبر 100پر بھی جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔  

کرن نگر میں سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ | ہسپتال جانے والے مریض پریشان ،مقامی آبادی نالاں

سرینگر// /شہر سرینگرکی بیشترسڑکیں جہاںکھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں وہیں کرن نگر علاقہ میںسڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے کرن نگرعلاقہ کو نظر انداز کیا ہوا ہے اور اکثر وبیشتر سڑکیں خستہ حال ہیں ،سڑکوں پر نہ صرف گہرے کھڈہیں بلکہ معمولی بارشوں کے نتیجے میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کا عبور ومرور مسدود ہو کر رہ جاتا ہے۔ کرن نگرعلاقے میں کی سڑکوںکی حالت ایسی ہے کہ وہاں جگہ جگہ گہرے کھڈموجود ہیں جس سے نہ صرف ٹرانسپوٹروں بلکہ عام شہریوں کو بھی عبور ومرور میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ بعض سڑکیں ایسی ہیں جن پر عرصہ دراز سے میگڈم نہیں بچھایا گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں وادی کا سب سے بڑا شفا خانہ ایس ایم ایچ ایس اورڈینٹل ہسپتال کے علاوہ کئی نجی ہسپتال اور کلینک بھی ہیں جہاں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مریض علاج و معالجہ کیلئے آتے ہیں تاہم یہ

ڈی ڈی باغ بادام واری میںڈرینیج نظام مفلوج | رہایشی مکان زیر آب ، بدبو سے آبادی پریشان

سرینگر //بادام واری سرینگر کے ڈی ڈی باغ علاقے میں گذشتہ 2برسوںسے پانی کی نکاسی کیلئے نالیوں اور ڈرنیج کی صفائی نہیں ہو سکی ہے جس کے نتیجے میں دو مکان  زیر آب ہیں جبکہ گندا پانی گھروں کی صحنوں میں جمع ہونے سے بدبو پھیلنے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ڈی ڈی باغ حول علاقے میں امام صاحب گلی میںنذیر احمد میاں اور نذیر احمد گنائی کے 2مکان گندے پانی کی زد میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان مکانوں کی بنیادیں بھی پانی کے اندر ہیںکیونکہ مکانوں کے ساتھ سے گزرنے والی نالیوںکی صفائی کرنے میں متعلقہ محکمہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان نالیوں میں گھروں سے نکلنے والا ٹھوس فضلہ اور کورا کرکٹ جمع ہے اور پانی نالیوںسے ڈرنیج تک نہیں پہنچ سکتا ہے ۔ نذیر احمد میاں نے بتایا کہ معمولی بارش ہونے سے مکان کے صحن پانی سے بھر جاتے ہیں ۔انہوں

اقبال انسٹی ٹیوٹ کشمیر یونیورسٹی میں تعزیتی نشست | مناظر عاشق ہرگانوی،مشرف عالم ذوقی ، انجم عثمانی کو خراج عقیدت پیش

سرینگر// اقبال انسٹی ٹیوٹ آف کلچر اینڈفلاسفی،کشمیر یونیورسٹی سرینگر کے زیر اہتمام پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی(بھاگلپور یونیورسٹی) ، طلعت شاہد زوجہ پروفیسر شاہد حسین(جے۔ این۔ یو) ، انجم عثمانی (دہلی ) اور مشرف عالم ذوقی (دہلی ) کی یاد میں ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی ،جس میں ان سب کی ادبی خدمات اور علم دوستی پر روشنی ڈالی گئی۔تقریب کی صدارت اقبال انسٹی ٹیوٹ آف کلچر اینڈفلاسفی کے کارڈنیٹر ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی نے کی ۔ایوان صدارت میں ڈاکٹر محی الدین زور صدر شعبہ اردو ،گورنمنٹ ومنزکالج نواکدل اور ڈاکٹر الطاف انجم،شعبہ اردو نظامت فاصلاتی تعلیم،ڈاکٹر محمد امین میر اورڈاکٹر رخسانہ رحیم موجود تھے ۔اس نشست میں ان سب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی،ڈاکٹر الطاف انجم اور ڈاکٹر محی الدین زوراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر شاہد حسین ہماری قریبی

سمارٹ شہروں کیلئے خصوصی گاڑیاں | ماہرانہ مشاورتی بورڈ کے قیام کو منظوری

سرینگر// سرینگر اور جموں شہروں میں سرکار نے اسمارٹ سٹی کیلئے خصوصی گاڑیوں کیلئے ماہرانہ مشاورتی بورڈ کے قیام کو ہری جھنڈی دکھائی۔ بورڈ کی کمان سامبرمتی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن و شہری ماہر کے چیئرمین کیسو ورما کو سونپی گئی۔اس بورڈ میں’’ ڈبلیو آر آئی انڈیا اور شہری ٹرانسپورٹ کے سینئر ماہر او پی اگروال کے علاوہ سی ای پی ٹی یونیورسٹی احمدا ٓباد میں اسکول آف پلاننگ کے چیئرپرسن ڈاکٹر بمل پٹیل ، کونسل آف آرکیٹیچر کے چیئرمین حبیب خان اور جنرل گلوبل ٹائگر فورم کے سیکریٹری و سابق انڈئن فارسٹری سروس افسر ڈاکٹرراجیش گوپال ممبر ہونگے۔ اس کمیٹی کو یہ ذمہ داری تفوئض کی گئی ہے کہ وہ سرکار ی بورڈ کو جموں کشمیر میں اسمارٹ سٹیوں کی2خصوص المقاصد گاڑیوں کی منصوبہ بندی،ڈئزائن اور شہری ڈھانچوں سے متعلق پروجیکٹوں کے نفاذ بشمول شہری نقل و حرکت ، میراث اور مستحکم ترقی بھی شامل ہو،سے متعلق

صوبائی کمشنر کی صدارت میں اعلیٰ سطی اجلاس | جھیل ڈل کے کنارے غیر قانو نی تجاوزات ہٹانے کی ہدایت

سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے جھیل ڈل کے کنارے غیر قانو نی تجاوزات فوری طور ہٹانے کی ہدایت دی ۔سرینگر میں کل ڈل جھیل کے تحفظ کا جائزہ لینے کے لئے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی کے پولے نے جھیل ڈل کے کناروںکے ساتھ ساتھ بیلوراڈور فورشور روڈپر تما م غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کیلئے مستقل مہم پر زور دیا۔صوبائی کمشنر نے جھیل ڈل کے کنارے غیر قانونی اسٹالوں کے خلاف ایک مستقل مہم چلانے کے لئے متعلقہ محکموں کی ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی جس سے ٹریفک جام اور جھیل کے کناروںپردیگر پریشانی پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ڈل جھیل اور اس کے آس پاس علاقوں میں خوبصورتی کے کام کو تیز کریں جبکہ جھیل کے تحفظ ، خوبصورتی اور دیگر متعلقہ کاموں کے بارے میں ایک تفصیلی کارروائی کی رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران کاموں کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔صوب

تازہ ترین