تازہ ترین

ہفت چنا ر میں آگ کی ہولناک واردات | 2مکانات اور4رہایشی دھانچے خاکستر،لاکھوں کی املاک تباہ

 سرینگر // ہفت چنار علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں2 مکانات اور4رہایشی دھانچے پر خاکستر ہوئے۔بدھ کی صبح پونے گیارہ بجے ہفت چنا رمیںایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً ملحقہ مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے بلند ہوتے ہی مردوزن چیخ و پکار کرتے ہوئے گھروں سے باہرآئے اور اپنی سطح پر آگ بجھانے کی کوشش کی۔اس کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو مطلع کیا گیا اور محکمہ کے درجنوں اہلکاروں نے جائے واردات پرپہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔اس موقعہ پر افرا تفری کے عالم میں خواتین کی ایک بڑی تعدادسینہ کوبی کرنے لگیں جبکہ کئی خواتین بے ہوش ہو گئیں۔ آگ لگتے ہی نزدیکی مکانوں کے مکینوں کو اپنے گھروں میں موجود قیمتی سامان باہر نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔ کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔۔ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس ترجمان نے بتایا کہ

میوہ صنعت کو بڑھاوا دینے کے اقدامات | سنڈے مارکیٹ طرز پر اب سرینگر میں بازار سجے گا

 سرینگر//ڈائریکٹر ہاٹی کلچر کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں اب سنڈے مارکیٹ کی طرز پر راجباغ میں ڈائریکٹوریٹ آف ہاٹیکلچر آفس کے احاطے میں بائیر سلر میٹ عمل میں لایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر موصوف نے اس حوالے سے کی جارہی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ ہاٹی کلچر محکمہ کی جانب سے اب سنڈے مارکیٹ طرز پر اتوار کے رو ز ڈائریکٹوریٹ آفس میں ایک بازار سجے گا جس دوران مختلف اقسام کے میوے وہاں پر دستیاب ہوں گے۔ ڈائریکٹر ہاٹی کلچر اعجاز احمد نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام سے نہ صرف باغ مالکان کو فوائد ملیں گے بلکہ عام شہریوں کو بھی اچھی کوالٹی کا میوہ دستیاب رہے گا۔ ڈائریکٹر ہاٹی کلچر نے بتایا کہ اس حوالے سے سبھی اضلاع کے چیف ہاٹی کلچر آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران بائیر سلر میٹ پر تبادلہ خیال ہوا۔ا نہوںنے کہاکہ سنڈے مارکیٹ طرز پر بازار سجانے کا مقصد صارفین تک معیا

بمنہ وولن ملزمیں جدید مشینری کی تنصیب | اونی مصنوعات کے شو روم کی تجدید و مرمت جاری

سرینگر //جموں کشمیر کی روایتی اون کی صنعت کی بڑے پیمانے پر تجدید عالمی بنک معاونت والے پروجیکٹ جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے تحت کی جا رہی ہے ۔ اس صنعت سے وابستہ اور بمنہ وولن ملز سرینگر میں کام کر رہے ملازمین نے حکومت کے اس قدم کو کافی سراہا ہے ۔ سی ای او جے کے ای آر اے /جے ٹی ایف آر پی نے کہا ہے کہ جے کے ای آر اے جے ٹی ایف آر پی کے تحت روز گار کے مواقعوں کی بحالی اور انہیں مستحکم بنانے کے کمپو نینٹ کے تحت یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ذیلی پروجیکٹ کا مقصد گورنمنٹ وولن ملز بمنہ کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانا اور مل کو جدید ترین مشنری سے آراستہ کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیری ٹیج بمنہ وولن مل کیلئے یہ پروجیکٹ محکمہ صنعت و حرفت کی جانب سے عملایا جا رہا ہے اور اس کے تحت گورنمنٹ وولن مل بمنہ کی تیار کردہ اونی مصنوعات کیلئے شو روم دو کروڑ روپے کی لاگت سے تعم

شکایات کا نپٹارا | مشیر فاروق خان کا عوامی دربار آج

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق لیفٹیننٹ گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سری نگر میں آج یعنی یکم اکتوبر کو صبح 10بجے سے دو پہر 12 بجے تک  عوامی شکایات کی شنوائی کریں گے ۔ عوامی وَفود اور اَفراد جو حکومت کی نوٹس میں اپنی مانگیں اور شکایات لانا چاہتے ہوں اور وہ مشیر سے متذکرہ بالا مقام اور وقت پر مل سکتے ہیں ۔ وَفود اور اَفراد موبائیل نمبر 91 96227 49350 پراپنا اِندراج کروا سکتے ہیں ۔مشیر سے مذکورہ جگہ سے ملنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ۔ 19 وَبا کے پیش نظر صحت رہنما خطوط اور پروٹوکال پر عمل پیرا رہیںاور وَفود میں تین سے زیادہ اَفراد نہ ہوں۔       

کورونا کی جانچ جاری | امرسنگھ کالج میں ملازموں کے نمونے حاصل

سرینگر //سرینگر شہر میں قائم مختلف سرکاری محکمہ جات میں کام کرنے والے ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں بدھ کوامرسنگھ کالج میںملازمین کی تشخیص کی گئی ۔محکمہ صحت کی ٹیم نے کالج میں تعینات ملازمین کے نمونے حاصل کئے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوورنا کے بڑھتے معاملوں کے بیچ سرینگر میں گذشتہ کئی ہفتوں سے مختلف سرکاری دفاتر میں تعینات ملازمین کے نمونے حاصل کئے جارہے ہیں۔  

نیم طبی عملے کی خدمات قابل ستائش | حکومت مستقلی کیلئے پالیسی ترتیب دے:کانگریس

سرینگر //کانگریس نے پیرا میڈیکل عملے کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے معاملے پر حکومت کی توجہ مبذول کرائی ہے ۔پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی اے میر نے گورنمنٹ میڈیکل کالجز سرینگر اور جموں اور ان کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں کام کرنے والے 1200پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ کئے گئے سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں 2009کے ایس آر او 384کے تحت باقاعدہ بنائیں ۔ میر نے کہا کہ پیرامیڈیکل عملہ بشمول نرسیں ، فارماسسٹ وغیرہ گذشتہ 10 برسوں سے خالی اسامیوں پر کام کر رہے تھے ، اس کے علاوہ ان کا انتخاب حکومت کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق عمل میں لایا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے حکومت ان کی محنت اور لگن سے کام کرنے کی جانب نہیں دیکھ رہی ہے اور نہ ہی ان کی مستقلی کے حقیقی مطالبہ کی طرف کوئی توجہ مبذول کرائی جا رہی ہے ۔ پیرا میڈیکل اسٹاف کے وفد نے جی اے میرسے ملاقات کی اور اُن ک

جسمانی طور خاص افراد پھر احتجاج کی راہ پر | مطالبات کو لیکر12 اکتوبر کوسول سیکرٹریٹ گھیرائو کا اعلان

 سرینگر//اپنے مطالبات منوانے کیلئے ایک مرتبہ پھر جسمانی طور نا خیز افراد نے احتجاج کی راہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ اگران کے جائز مطالبات و مسائل جلد از جلد حل نہیں کئے گئے تو وہ 12 اکتوبر کو پریس کالونی سے سول سیکرٹریٹ سرینگر کی طرف احتجاج مارچ کر کے سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے ۔جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ کی صدارت میں منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس میں جموں وکشمیر کے جسمانی طور معذور افراد کے مصائب اور مسائل سے متعلق مختلف امور پر غور وخوض کیا گیا ہے۔اجلاس میں مرکزی سرکاراور جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کیا گیا کہ ڈسبلٹی ایکٹ -2016 کو جلداز جلد جموں وکشمیر میں لاگو کیا جائے کیونکہ جموں کشمیر اب ایک مرکزی علاقہ بن چکا ہے۔ برسوں سے لگاتار حکومتیں جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے کسی بھی فلاحی اقدامات کو نافذ کرنے میں ناکام

مزید خبریں

 پارمپورہ میں 2منشیات فروش گرفتار نیوز ڈیسک سرینگر// پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے پارم پورہ علاقے میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمدکی۔پولیس کی ایک پارٹی نے پارم پورہ میں فروٹ منڈی کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران سکوٹی زیر نمبر JKO1T- 0630 کو روک کر تلاشی لی جس دواران سکوٹی پر سوارمومن احمد اور مظفر احمد کی تحویل سے کوڈین کی500سو بوتلیں بر آمد کی گئیں۔ پولیس نے منشیات فروش کو پولیس اسٹیشن پارم پورہ منتقل کردیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 208/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔        برزلہ میں5قمار باز پکڑے گئے نیوز ڈیسک سرینگر//برزلہ علاقہ میں پولیس نے چھاپے کے دوران 5قمار بازوں کو گرفتار کیا ۔ پولیس اسٹیشن صدر نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پربلب