تازہ ترین

گپکار اعلامیہ جموں و کشمیر کی وحدت اور انفرادیت کی بحالی کیلئے ایک منظم تحریک

سرینگر// نیشنل کانفرنس حلقہ انتخاب امیر کدل کا ایک غیر معمولی اجلاس پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس پر صوبائی صدر اور انچارج کانچونسی امیرا کدل ناصر اسلم وانی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اسلم نے گپکار اعلامیہ کو جموں وکشمیر کی وحدت اور انفرادیت کی بحالی کیلئے ایک منظم تحریک قرار دیتے ہوئے کہ جو ابن الوقت سیاست دان جموں وکشمیرکی سیاسی جماعتوں کی اس متحدہ جدوجہد کیخلاف بیانات دے رہے ہیں وہ کشمیر میں جعفر بنگال اور صادق دکن کی شکل میں اپنے ناگپوری آقائوں کے خاکوں میں رنگ بھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں، لداخ ، کشمیر، خطہ چناب و پیرپنچال کے لوگوں نے 5اگست 2019کے فیصلوں کو یکسر مسترد کردیا ہے اور یہ زمینی حقیقت پوری دنیا پر عیاں ہوگئی ہے لیکن کشمیر کے اندر کچھ ایسے مفاد پرست ، ابن الوقت اور اقتدار کے بھوکے عناصر موجود ہیں جو لوگوں کے جذبات ، احساسات اور امنگوں

مسائل کا حل موجود حکومت کی اولین ترجیح:بصیر خان

سری نگر//ہفتہ وار شنوائی پروگرام کے تحت کل یہاں چرچ لین سونہ وار کے شکایتی سیل میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے متعدد وَفود اور اَفراد سے ملے جنہوں نے مسائل اور شکایات پیش کر کے اُن کا حل طلب کیا۔زائد از ایک سو وَفود اور اَفراد مشیر موصوف سے ملے اور بنیادی شہری سہولیات تعلیم ، سڑک رابطہ دیگر ترقیاتی ضروریات وغیرہ سے متعلق مسائل پیش کئے جبکہ سرکاری ملازمین پر مشتمل چند وفود نے ملازمتوں سے متعلق مسائل بھی پیش کئے ۔اس موقعہ پرمشیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیح اوّل مفاد عامہ ہے اور عوامی شکایات کے ازالے کی جانب توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔جے کے سمینٹس لمٹیڈ کے ملازمین پر مشتمل وفد نے تنخواہوں کی واگذاری کی مانگ کی۔ میونسپل کمیٹی ڈورو کے وفد نے ِلسر کوکر ناگ گرڈ سٹیشن میں ٹرانسفارمر کی توسیع کی مانگ کی ۔ٹھیکداروں پر مشتمل ایک وفد نے 2019ء کے دوران محکمہ تعلیم کے لئے کئے گئے تعمیرات

۔21ماہ سے بند پڑی تنخواہوں کی واگذاری اور دیگر مطالبات

 سرینگر//محکمہ آئی سی ڈی ایس میں کام کر رہی ہیلپروںاور سُپر وائزوں نے کل پریس کالونی میںاپنی مانگوں کو لے کر زور داراحتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔احتجاجی ملازمین کہنا تھا کہ ان کی تنخواہ21ماہ سے رکی پڑی ہے جس کے نتیجے میں یہ ملازمین طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔احتجاجیوںنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڑ اٹھائے تھے ۔انہوں نے بتایا ہم محکمہ کے مستقل ملازمین ہیں لیکن ہمارے ساتھ کیجول ملازمین سے بُرا برتاو کیا جا رہا ہے۔احتجاجی سپر وئزوں کا کہنا تھا وہ بچوں کی فلاح بہبودکے لئے کام کر رہی ہیں تاہم ہمارے اپنے بچے مشکلات سے دو چار ہو رہے ہیں ۔انہوں نے اس حوالے سے ایل جی انتظامیہ اورمحکمے کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔اس دوران محکمہ صحت میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ڈرائیوروں، جز وقتی خاکروبوں اور ہلپروں نے بھی پریس کالونی میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجی &

جی اے میربھوک ہڑتال پر بیٹھے پنڈتوں سے ملاقی

سرینگر//پردیش کانگریس کے صدر جی اے میر نے کل گنپت یار حبہ کدل جاکرگنیش مندر میں اپنے کئی مطالبات کو لے کر بھوک ہڑتال پربیٹھے کشمیری پنڈت سنگھرش سمتی کے ارکین کے ساتھ  یکجہتی کا اظہار کیا ۔انہوں نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے اراکین کو مکمل حمایت دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مرکزی سرکار اور ایل جی انتظامیہ پر زور دیا کہ کشمیری پنڈت سنگھرش سمتی کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے ۔ سنگھرش سمتی کے مطالبات میں تعلیم یافتہ کشمیری پنڈت بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کے بارے میں ہائی کورٹ اور وزارت امور داخلہ کے احکامات کی عمل آوری، کشمیر میں ہی رہائش پذیر 808 پنڈت گھرانوں کو ماہانہ مالی امداد کی فراہمی اور ہجرت نہ کرنے والے مستحق کشمیری پنڈتوں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔اس موقعہ پر جی اے میر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو درپیش مسائل کی حل کرنے کی جانب کوئ

بٹہ مالو میں دولہے کے خلاف کیس درج

سرینگر//پولیس نے بٹہ مالو علاقے میں شادی بیاہ کی ایک تقریب کے دوران پٹاخے سر کنے پر دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ'پولیس تھانہ بٹہ مالو نے شادی بیاہ کی ایک تقریب کے دوران پٹاخوں کا استعمال کرنے پر دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے'۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع سری نگر کے حدود میں پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ اس سلسلے میں ایک حکم نامہ ڈپٹی کمشنر سری نگر پہلے ہی جاری کر چکے ہیں۔پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ بٹہ مالو میں گذشتہ رات پٹاخوں کی آواز سنی گئی اور انکوائری کرنے پر معلوم ہوا کہ پٹاخوں کا استعمال شادی کے دوران دولہے کے دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے کیا گیا ہے۔پولیس تھانہ بٹہ مالو میں آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 138 آف 2020 درج کی گئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے لوگوں سے

مزید خبرں

حضرت شیخ حمزہ مخدوم ؒ کا عرس،ایام متبرکہ شروع ساگر کی زائرین کیلئے مناسب انتظامات کی اپیل    سرینگر//نیشنل کانفرنس نے عرس مبارک حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدوم ؒ کے سلسلے میں زائرین اور عقیدت مندوں کیلئے خاطر خواہ اور مناسب انتظامات رکھنے کی اپیل کی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے انتظامیہ سے عرس کے ایام متبرکہ ،جو کل یعنی 11صفر مطابق 29ستمبر سے شروع ہوگئے ہیں ،کے دوران زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات، خصوصاً بجلی،پینے کا پانی، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ ، میسر رکھنے کی اپیل کی تاکہ عقیدت مندوں کسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ اہل وادی کو اس درگاہ کے ساتھ صدیوں سے والہانہ عقیدت رہی ہے اور ہمیشہ یہاں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ ساگر نے انتظامیہ کو تاکید کہ وہ ماضی کی طرح اس درگاہِ عالیہ پر وہ تمام انتظامات رکھیں جو حسب قدی

تازہ ترین