مشیر فاروق خان کی زیارت مخدوم صاحبؒ پر حاضری

 سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل شیخ حمزہ مخدومؒ کشمیری جو عرف عام میں مخدوم صاحبؒ کے نام سے جانے جاتے ہیں کی زیارت گاہ پر حاضری دی اور منگل سے شروع ہونے والے عرس مبارک کے لئے جاری اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ا ِس موقعہ پر مشیر خان نے جموںوکشمیر میں اَمن ، ترقی اور خوشحالی اور لوگوں کی خیرو عافیت کے لئے دُعا کی۔مشیر موصوف نے زِیارت گا ہ احاطے کا چکر لگا کر زیارت گاہ کے منتظمین اور متعلقہ اَفسران سے عرس مبارک کے لئے جاری تیاریوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اُنہیں بتایا گیا کہ عقیدت مندوں کے لئے سہولیات میں بہتر ی لانے کی غرض سے وضو خانے تعمیر کئے جارہے ہیں۔مشیر خا ن نے اَفسروں کو کووِڈ ۔19وَبا کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے خواتین کے لئے نئے تعمیر کئے گئے وضوخانے کا معائینہ کیا اور زِیارت گار پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اِس

کشمیری پنڈت سنگھرش سمتی کی بھوک ہڑتال کا 9واں دن

سرینگر//کشمیری پنڈت سنگھرش سمتی کی مطالبات منوانے کے حق میں بھوک ہڑتال کل بھی جاری رہی۔بتادیں کہ کے سمتی کے اراکین 20ستمبر سے گنیش مندر گنپت یار حبہ کدل میں اپنے کئی مطالبات کو لے کر بھوک ہڑتال پر ہیں۔بھوک ہڑتال پر بیٹھے سنگھرش سمتی کے صدر سنجے کمار ٹکو کی حالت کل متغیر ہوئی ،ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا ہے جبکہ وہ جسمانی طور کافی کمزور ہوئے ہیں ۔اس دوران سمتی کے باقی ممبران کے ساتھ سندیپ کول نے بھی بھوک ہڑتال شروع کی ہے ۔ سنگھرش سمتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ192گھنٹوں سے ہڑتال پر بیٹھے ارکین کے پاس انتظامیہ کا کوئی اہلکار نہیں آیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہونگے ،بھوک ہڑتال جاری رہے گی ۔سنجے کمار ٹکو نے کہا کہ ان کے مطالبات جائز ہیں تاہم انتظامیہ سوئی ہوئی ہے اور کشمیری پنڈتوں کی زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کی گئی

ویب آف سائنس امریکہ کے اشتراک سے کشمیر یونیورسٹی کے

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے بائیو ریسورس شعبہ نے کل ویب آف سائنس امریکہ کے اشتراک سے یک روزہ آن لائین ورکشاپ منعقد کیا ۔اس ورکشاپ میں ملک کے کئی اداروں جن میں کشمیر یونیورسٹی ،سنٹرل یونیورسٹی ،سکاسٹ ،اسلامک یونیورسٹی ،علی گڈھ مسلم یونیورسٹی ،کلسٹر یونیورسٹی ،سکمز ،جی ایم سی ،این آئی ٹی ،آئی سی ایس ایس آر نئی دلی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹوں،فیکلٹی ممبران ،سکالروں اور کالج پروفیسروں نے شرکت کی ۔ڈین ریسرچ کشمیر یونیورسٹی پروفیسر داکٹر شکیل احمد رومشو نے ورکشاپ کا افتتاح کیا ۔ اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے بتایا کہ تحقیق کے فوائد پیشہ ورانہ ترقی سے آگے بھی تفصیلی تحقیق کے ذریعے پائے جاتے ہیں ، محققین تنقیدی سوچ کی مہارت کو بھی ترقی دیتے ہیں ۔شعبہ بائیو رس کے کارڈی نیٹرڈاکٹر منظور احمد میر نے ورکشاپ میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو برقرار ر

اضافی کرایہ وصولنے کے باوجودگاڑیوں میں بھیڑ

سرینگر// وادی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سرگرمیوں کو اگرچہ بحال کردیا گیا تاہم شہر سرینگر میںبیشترٹرانسپورٹروں کی جانب سے ہیلتھ ایڈوائزری کو بالائے طاق رکھا جارہا ہے جس کے نتیجے میں کوروناوائرس تیزی کے ساتھ پھیل جانے کا امکان بڑھ گیا ہے ۔ کووڈ19کے چلتے سرکار کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کی سرگرمیوں کو کئی شراط پر بحال کیا گیا ہے جن میں مسافر گاڑیوں، سومو اور دیگر گاڑیوں میں سماجی دوری برقرارکھنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کیلئے ماسک کا استعمال بھی لازمی بنایا گیا ہے ۔ سرکار نے اگرچہ ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ مسافر کرایہ میں 30فیصدی اضافہ کے ساتھ گاڑیوں میں کم مسافروں کوسوار کریںتاہم ٹرانسپورٹروں نے ایک طرف 30فیصدی کرایہ میں اضافہ تو کردیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی مسافروں کو گاڑیوں میں کھچا کھچ لادا جارہا ہے ۔شہر سرینگر کے کئی روٹوں پر میٹا دار سواریوں سے کچھا کھچ بھرے ہوتے ہیں اور اکثر و بیشتر ک

مزید خبرں

علی محمد ساگر کا  اظہار تشکر سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگرنے اُنے تمام حضرات کا ذاتی طور پر اظہار تشکر ادا کیا جنہوں نے ان کے بہنوئی خواجہ غلام نبی گنائی آف اردو باذار فتح کدل کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کی مجلس میں شرکت کی۔انہوں نے نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق نائب صدر عمر عبداللہ ، معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال و تما م پارٹی لیڈران، ضلع صدر بلاک صدور و محلہ صدور صاحبان یوتھ اور خواتین ونگ کے عہدیداران کا بھی شکریہ ادا کیا۔ الحاج پیرزادہ سید محمد شفع قریشی الحاج سید محمد حسین قادری، نعت خوان رفیق احمد زرگر خصوصاََ سید صاحبزادہ مجتبیٰ جنہوں نے مرحوم کی ناز جنازہ پڑھائی اور الحاج طاہر احمد رفیقی جنہوں نے اجتماعی فاتحہ خوانی کی پیشوائی کی اس کے ساتھ ساتھ علاقہ اردو بازار ، شاہ م

تازہ ترین