تازہ ترین

شہر کی 8بستیوں میں 10دنوں کیلئے کرفیو نافذ

سرینگر//سرینگر میں متواتر طور پر کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے بعد ضلع انتظامیہ نے8علاقوں میں 10دنوں تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اعجاز اسد کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامہ میں کہا گیا ہے’’ پچھلے کچھ دنوں کے دوران کورونا مثبت آنے والے کیسوںمیں سے 70فیصدشہر کے چند علاقوں سے سامنے آرہے ہیں اور قوائد و ضوابط کے اطلاق کے باوجود بھی ان علاقوں میں متاثرین کی تعداد میں کمی نہیں آرہی ہے‘‘۔ حکمنامہ میں مزیدکہا گیا ہے کہ متاثرین کی تعداد میں کمی کیلئے چند علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت ہے، اسلئے تمام صورتحال کا جائزہ لیا گیااور چند علاقوں میں پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے دفعہ 144سی آر سی پی کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے زڈی بل کے وارڈ 55حول،وارڈ 56 علمگری بازا