سینٹرل جیل سرینگر میں قیدیوں کیلئے نئی سہولیات | چیف جسٹس نے افتتاح کیا

سرینگر//جموں کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس جسٹس گیتا متل نے سرینگر سنٹرل جیل میں قائم کی گئی نئی سہولیات کا افتتاح کیا ۔ ان سہولیات میں ساؤنڈ پروف کیبنوں پر مشتمل انٹر ویو بلاک ، اطفال دوست کارنر اور خواتین قیدیوں کیلئے علیحدہ انکلیوزر اور ایک بہبودی بلاک جس میں نائی کی دکان ، کنٹین ، جمناسیم، تفریحی ہال ، بیکری اور قیدیوں کیلئے کالنگ سسٹم شامل ہے ۔ ڈی جی پرزن، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ، ڈی آئی جی پرزنز ، ڈپٹی کمشنر سرینگر اس موقعہ پر موجود تھے ۔ چیف جسٹس نے اپنے خطبے میں قیدیوں کی بہبود کیلئے جیل حکام کی جانب سے کی جا رہی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے جیلوں میں نئی سہولیات کو متعارف کرنے کی سراہنا کرتے ہوئے قیدیوں کو ان کا دورانِ قید بہتر استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے قیدیوں کو سراہا اور محکمہ جیل خانہ جات عملے اور قیدیوں کو تربیت فراہم کرنے

نرسنگ کالج طلاب کا پریس کالونی میں احتجاج | آن لائن امتحانات منعقد کرانے کا مطالبہ

سرینگر// نرسنگ کالج میں زیر تعلیم طلاب نے’’انڈئن نرسنگ کونسل‘‘ کے رہنماء خطوط پر عمل کرنے یا آن لائن امتحانات کا مطالبہ کرنے کے حق میں سرینگر میں احتجاج کیا۔پیر کی صبح پریس کالونی میں نرسنگ کالج میں زیر تعلیم طلاب نے احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینئر اور پلے کارڈر اٹھا رکھے تھے،جبکہ وہ’’ ہمیں انصاف دو،ہم کیا چاہتے آن لائن امتحان‘‘۔ سکینڈ ائر کے طالب علم نے کہا کہ5اگست کے بعد صورتحال اور کویڈ کی وجہ سے پیدہ شدہ صورتحال کی وجہ سے صرف ایک ماہ تک ہی پڑھائی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ بیشتر اسکولوں میں قرنطینہ مراکز قائم ہیںجس کے نتیجے میںوہ اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے۔احتجاجی طلاب کا کہنا تھا کہ جس طرح دیگر کالجوں میں زیر تعلیم طلاب کو ماس پرموشن دی گئی،اس طرز پر انہیں بھی’’ انٹرنل اسسمنٹ‘&lsqu

بابہ ڈیمب آتشزدگی پر اپنی پارٹی کا اظہار ِ دکھ | نقصان کا تخمینہ لگاکر متاثرین کی فوری باز آباد کاری پر زور

سرینگر//اپنی پارٹی ضلع صدر سرینگر اور سابق ممبر اسمبلی نور محمد شیخ نے بابہ ڈیمب خانیار میں آتشزدگی واردات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ سے متاثرہ کنبوں کی فوری بازآبادکاری یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پرزور دیاکہ محکمہ مال کی ٹیم کو موقع پر روانہ کر کے جلد از جلد نقصان کا تخمینہ لگایاجائے۔نور محمد شیخ نے کہاکہ ضلع انتظامیہ کو چاہئے کہ فوری طور متاثرہ کنبوںمیں ریڈ کراس فنڈ سے فوری ایکس گریشیا ریلیف تقسیم کی جائے، اس کے علاوہ انتظامیہ کو چاہئے کہ نقصان کا تخمینہ لگاکر انہیں معقول معاوضہ دے۔ اپنی پارٹی ضلع صدر نے شہر سرینگر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حد درجہ احتیاطی اقدامات اُٹھائیں تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کا سانحہ نہ پیش آئے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات مہلک ثابت ہوسکتے ہیں جس میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں

فوٹو جرنلسٹ ایس عرفان کو صدمہ | والد انتقال کرگئے،صحافتی حلقوں کا اظہار تعزیت

سرینگر//پریس ٹرسٹ آف انڈیا  کے سینئر فوٹو جرنلسٹ ایس عرفان کے والد غلام محمد شیخ ساکن بڈو باغ خانیار حال حفصہ کالونی باغات کنی پورہ اتوار کو انتقال کرگئے ۔صحافتی حلقوں نے غلام محمد شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایس عرفان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔کشمیر پریس فوٹو گرافرس ایسوسی ایشن نے اپنے تعزیتی بیان میں غمزدہ خاندان اور خصوصاً اپنے ساتھی ایس عرفان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے ۔انجمن اردو صحافت نے بھی ایس عرفان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق فاتحہ خوانی 23ستمبر بدھ کو صبح ساڑھے10بجے آبائی مقبرہ ملہ کھاہ (رعناواری ہسپتال کے عقب میں ) انجام دی جائے گی۔  

حضرت بابا دائود خاکی ؒ کا عرس | کوہ ماران پر آستان عالیہ میں مجالس آراستہ

سرینگر//وادی میںکل بلند پایہ ولی کامل علامہ حضرت بابا داؤد خاکیؒ کا 448واں عرس مبارک نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اِس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب اُن کے آستان عالیہ واقع کوہ ماران (زیارت حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومؒ) پر منعقد ہوئی جہاں صبح سویرے ہی قرآن خوانی، ختمات المعظمات، دورد ازکار اور نعت منقبت کی روح پرور مجلس آراستہ ہوئی۔ جس کی پیشوائی بقعہ عالیہ کے ختم خواں پیرزادہ الحاج عبدالمجید مخدومی نے کی۔ وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عقیدتمدوں نے اس بابرکت اور روح پرور مجلس میں شرکت کی۔ اس موقعے پر حضرت بابا داود خاکیؒ کے علمی اور روحامی کمالات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ تقریب پر مولانا شوکت حسین کینگ، امام حی بقعہ الحاج پیر علی محمد مخدومی ، امام الحاج پیر شبیر احمد مخدومی، پیرزادہ محمد یوسف مخدومی، الحاج شفاعت احمد کاملی اور مخدوم ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد جیلانی مخدومی ک

سکمز کا’او پی ڈی‘روزانہ کام کرے گا

سرینگر/ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں جنرل میڈیسن او پی ڈی روزانہ بنیادوں پر کام کرے گا۔ سکمز صورہ کے شعبہ عوامی رابطہ کاری کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل میڈیسن کا اوپی ڈی کمرہ نمبر 129اور 105میںمریضوں کا ملاحظہ ہوگا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے ملاحظہ کیلئے روم نمبر 107میں منگل اور جمعہ کو ڈاکٹر دستیاب ہونگے۔ اسی طرح شعبہ امراض چھاتی کا او پی ڈی روم نمبر138میں بدھ کو ہوگا۔   

مزید خبرں

مرکز نے خصوصی پوزیشن کا خاتمہ کرکے جموں وکشمیر کو اندھیروں میں دھکیلا سرینگر میںنیشنل کانفرنس خواتین ونگ کے اجلاس سے شمیمہ فردوس کا خطاب سرینگر/نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر خواتین ونگ کا ایک خصوصی اجلاس کل پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقد ہوا جس کی صدارت ریاستی خواتین ونگ کی صدر شمیمہ فردوس نے کی۔ اجلاس میں صدرِ صوبہ کشمیر خواتین ونگ انجینئر صبیہ قادری اور وادی کے ضلع و بلاک صدور نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمیمہ فردوس نے کہا کہ 5اگست2019تاریخ میں ایک سیاہ باب رقم ہوا ہے۔ جس دن سے جموں و کشمیر کے عوام پر ناقابل برداشت مشکلات اور مصائب کے پہاڑ ڈھائے گئے۔ تب سے ریاستی عوام ناگفتہ بہہ معاشی اور اقتصادی صورتحال سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 5اگست 2019کے فیصلوں سے جموں وکشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ کشمیر کے موجودہ حالات 1990سے بہت زیادہ سے خراب ہیں۔ اب تو یہاں صنف نازک

تازہ ترین