طالب علم جھیل ڈل میں نہانے کے دوران غرقآب

سرینگر//پائین شہر کے جوگی لنکر رعناواری کا نویں جماعت کا طالب علم سنیچر کوجھیل ڈل میں نہانے کے دوران غرقآب ہوا ۔ طالب علم کی موت سے علاقہ بھر میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی اور علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا۔ جوگی لنکر علاقے میں یہ رواں برس کا یہ غرقآبی کا تیسرا واقعہ ہے ۔سنیچر کو نویں جماعت کا طالب علم کفایت احمد (عمر15سال )اپنے خالہ زاد بھائی اور دیگر دوستوں کے ہمراہ کانی کچہ جھیل ڈل نہانے کی غرض سے گیا ، جس دوران مذکورہ لڑکے نے دریاء میں چھلانگ لگائی تاہم وہ پانی سے باہر نہیں آیا اور ڈل کے پانیوں میں ڈوب گیا ۔ اس دوران آس پاس کے لوگوں نے اگرچہ پانی میں اُتر کر اس کو باہر نکالا اور فوری طور پر غوثیہ ہسپتال خانیار پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ کفایت احمد کی اچانک موت سے علاقہ بھر میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ۔ مذکورہ طالب علم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کی والدہ طلاق

خانیار میں چوری کا معمہ15گھنٹوں میں حل

سرینگر// خانیار پولیس نے 15گھنٹوں کے دوران چوری کا معمہ حل کرتے ہوئے 2 چوروںکو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے مال مسروقہ برآمد کیا ۔پولیس اسٹیشن خانیار میں 18نومبر (جمعہ ) کو شائستہ ارشاد جان زوجہ ارشاد احمد ساکنہ مخدم پورہ نوشہرہ صورہ نے شکایت درج کرائی لہ وہ د ستگیر صاحبؒ خانیارمیں نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے آئی جس دوران 2نامعلوم خواتین چوروں نے ان کا سونے کا کنگن جس کی قیمت ایک لاکھ 20ہزار روپے تھی ،اڑا لی اور فرار ہوئیں ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 71/20 درج کیا اور تفتیش کا عمل شروع کیا۔دوران تفتیش پولیس نے دو مشتبہ خواتین کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ خواتین نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔پولیس نے ان کی تحویل سے سونے کا کنگن برآمد کیا ۔گرفتار شدہ خواتین کی شناخت  کاجلان عرف مسکان عرف کاجل زوجہ سمیر احمد شیخ اورسلمہ زوجہ محمد اق

ماسٹر اسٹروک انٹرنیشنل کی یوٹیوب چینل لانچ

سرینگر //کشمیری نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق پلیٹ فارم مہیا کرنے کی خاطر ماسٹر اسٹروک انٹرنیشنل کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل کو کل سرینگر میں لانچ کیا گیا ۔ ٹیگور ہال سرینگر میںایک تقریب کے دوران ماسٹرسٹروک انٹرنیشنل کے لوگو کی نقاب کشائی کی گئی۔ اس دوران ماسٹر اسٹروک انٹرنیشنل کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل بھی لانچ کیا گیا ۔تقریب پر ERAکے چیف ایگزیکٹیو آفسر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے سابق اسٹیشن ڈائریکٹر سید ہمایوں قیصر مہمان ذی وقارتھے۔تقریب میں ان فنکاروں نے بھی شرکت کی جنہوں نے ماسٹر اسٹروک انٹرنیشنل کے ڈرامہ سیریز ، آن لائن تھیٹر ، میوزک ویڈیو اور دیگر پروگراموں میں حصہ لیا ہے۔پروگرام کے دوران بتایا گیا کہ ہم اپنے ناظرین کو معاصر پرفارمنگ آرٹ کی معیاری پروڈکشن کی ایک وسیع رینج فراہم کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ کشمیر کے لوک اور روایت

بلالیہ ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ لالبازار میں

سرینگر// بلالیہ ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ لالبازارمیںکل سکل ڈیولپمنٹ اور ہوم سائنس لیبارٹری کا افتتاح کیا گیا۔ لیبارٹری کا افتتاح زیڈ ای او حول مشتاق احمد نے جے اینڈ کے پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے چیرمین جی این وارنے کیا۔اس موقعہ پر مشتاق احمد نے کہا کہ بلالیہ کے اس اقدام کی تعریف کرے ہوئے کہا کہ ہم اب مربوط تعلیم کی طرف گامزن ہیں اور اس طرح کے اقدامات سے ہمیں اپنا مقصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔جی این وار نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہمیں روایتی تعلیم سے ہٹ کر مربوط تعلیم کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے بچے باضابطہ تعلیم کے علاوہ ان صلاحیتوں سے بھی واقف ہوں۔بلالیہ انسٹی چیوٹ کے چیرمین منظور احمد واننگو نے کہا کہ اس لیبارٹری کو ہنر کی ترقی ، ہوم سائنس اور دیگر سرگرمیوں کے کورسز کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے اور بلالیہ اس طرح کی لیبارٹری قایم کرنے کا پہلا ادارہ ہے۔  

نوگام میں عدم شناخت لاش بر آمد

  سرینگر//پولیس نے سنیچر کونوگام نائک باغ سے ایک عدم شناخت شخص کی لائش برآمد کی ۔نوگام نائک باغ میں سنیچر کی صبح اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب یہاں لوگوں نے ایک لاش دیکھی۔پولیس نے  بتایا کہ انہوں نے سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام نائک باغ میں ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی ہے جو بظاہر کسی35سالہ مرد کی ہے۔پولیس کے مطابق اْنہوں نے لاش کو تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس نے متعلقہ قوانین کے تحت تحقیقاتی کارروائی شروع کی ہے۔  

مزید خبرں

۔19پروازوں میں2716 مسافر سرینگر پہنچے   سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے118ویں دِن 2716 مسافروں کو لے کر19 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔ واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر1,648گھریلو پروازیںاُتریں ہیں۔   زانپہ کدل میں6قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار   سرینگر//زانپہ کدل میں پولیس نے قمار بازوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر 6جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے دائو پر لگائی گئی رقم ضبط کی ۔ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرپولیس اسٹیشن کرن نگر کی پولیس پارٹی نے زانپہ کدل علاقے میں پمپ شیڈکے نزدیک قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر6 قمار بازوں مشتاق احمد ،فاروق احمد ،اعجاز احمد ،محمدرستم ،مظفر احمد اور معراج الدین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور دائو پر لگائے گئے46790 روپے کی رقم اور تاش کے پتے برآمد کئے

تازہ ترین