تازہ ترین

خانقاہِ معلی میں توبہ واستغفار کی مجلس

سرینگر// خانقاہِ معلی سرینگر میں نمازِ ظہر کے بعد توبہ واستغفار کی ایک مجلس آراستہ ہوئی جس میں کورونا سے نجات اور اسلام کی فتح و نصرت   کیلئے دعا کی گئی۔ نمازِ ظہر سے قبل مولانا ریاض احمد ہمدانی نے خطاب کیا ۔ انہوں نے حضرت بابا دائود خاکیؒ کی علمی اور روحانی کمالات پر  روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کی بدولت ہی جموں کشمیر کا چپہ چپہ دین اسلام سے منور ہوا ور ان کی تعلیم میں ہی کامیابی اور کامرانی کا راز مضمر ہے۔ تقریب کے اختتام مولانا پر ہمدانی نے مفتی مبارک حسین نعمانی کی ایک کتاب کی رسم رونمائی انجام دی ۔ اس موقع پر مولانا شوکت حسین کینگ، غلام محی الدین نقیب اور سجادہ نشین درگاہِ اکملیہ ڈاکٹر سید مقتدر کاملی سمیت جمعیت کے دیگر کئی ذمہ دار موجود تھے۔ مولانا خورشید احمد قانونگو نے اپنے خطاب میں کہاکہ جب تک علم و تبلیغ میں اُس انداز کی حکمت شامل نہ ہو گی جو عصر

ترقیاتی کمشنر سرینگر کی صدارت میںڈی ایل آر سی میٹنگ | پہلی سہ ماہی کے دوران 38902مستحقین میں 1186کروڑ روپے تقسیم

سرینگر// ڈسٹرکٹ لیول ریویو کمیٹی (DLRC)سرینگر کا اجلاس منگل کوضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اسد کی صدارت میں منعقد ہوا تاکہ مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی کے دوران حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔اجلاس میں ترجیحی شعبے/غیر ترجیحی شعبے کو قرض دینے کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں چیف پلاننگ آفیسر محمد یاسین لون ، جوائنٹ کمشنر ، ایس ایم سی ، جنرل منیجر ڈی آئی سی ، ڈی ڈی ایم نبارڈ ، ایل ڈی ایم سرینگر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ اور ای ڈی آئی ، یو ڈی اے کے ، ہارٹی کلچر ، زراعت ، جانوروں اور بھیڑوں کی پرورش ، ماہی گیری اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ متعلقہ محکموں کے افسران اس کے علاوہ ، جے کے بینک ، ایس بی آئی ، پی این بی اور سرینگر میں کام کرنے والی دیگر اسپانسر ایجنسیوں کے سینئر منیجروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے مجموعی عمل کو

پالی ٹیکنک کالج برائے خواتین میں ورکشاپ | میئر اور کارپوریٹروں کی شرکت،اسکالر شپ پر تبادلہ خیال

سرینگر// پالی ٹیکنک کالج برائے خواتین سرینگر نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹروں کے ساتھ داخلہ/اسکالرشپ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ کا افتتاح میئر سرینگر جنید عظیم متونے کیا۔میرنے اس موقع پر کارپوریٹروں پر زور دیا کہ وہ پالی ٹیکنک کے پیش کردہ ٹیکنیکل کورسز اور وظائف کے بارے میں معلومات کو پھیلائیں جو کہ دوران تعلیم حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے معاشرے میں پسماندہ طبقات سمیت طلباء کو بااختیار بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔انسٹی ٹیوٹ کی پرنسپل ڈاکٹر شفقت آرا نے پروگرام کو کامیاب بنانے پر میئر اور کارپوریٹروں کا شکریہ ادا کیا اورکالج میں داخلے کے حوالے سے مستحق طلباء تک پہنچنے میں ان کی مدد اور تعاون کی درخواست کی۔اس موقع پر امتیاز احمد شا ، پرنسپل کشمیر گورنمنٹ پالی ٹیکنک سرینگر نے داخلہ کے عمل کے حوالے سے حاضرین سے خطاب کیا۔  

عوامی مجلس عمل گگرو خاندان سے اظہار تعزیت

سرینگر//عوامی مجلس عمل نے تنظیم سے وابستہ عبدالستار گگرو کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں مجلس نے کہا ہے کہ شہر خاص میں تنظیم اور کشمیری سماج کے تئیں اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ تنظیم کے سربراہ میرواعظ محمد عمر فاروق نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کی وفات کو ایک بڑے نقصان سے تعبیر کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور گگرو خاندان بالخصوص عبدالحمید گگرو ، شبیر احمد گگرو ، مشتاق احمد گگرو اور جاوید احمد گگرو کے ساتھ تعزیت مسنونہ اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔مرحوم کی خواہش اور وصیت کے مطابق نظربندی کے سبب میرواعظ اُن کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرسکے تاہم مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد سرینگر کے احاطے میں اداکی گئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ تنظیم کے کئی مرکزی عہدیداروں اور کارکنوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی اور پر نم آنکھوں سے مرحوم کو اپنے آب

ڈاکٹر فاروق کی تنویر صادق سے تعزیت پرسی

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حسن آباد رعناواری جاکر پارٹی لیڈر تنویر صادق سے تعزیت پرسی کی۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اورصوبائی صدر ناصر اسلم وانی بھی تھے۔ تنویر صادق کے چچامولوی محمد امین جعفر گذشتہ دنوں رحلت کر گئے تھے۔  اس موقع پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفر ت کی گئی ۔اس سے قبل سینئر پارٹی لیڈران عرفان احمد شاہ، شمیمہ فردوس، بملا لتھرا،عمران نبی ڈار، سلمان ساگر، مدثر شاہمیری، عفرا جان اور دیگر کی رسم رونمائی انجام دی ۔ اس موقع پر مولانا شوکت حسین کینگ، غلام محی الدین نقیب اور سجادہ نشین درگاہِ اکملیہ ڈاکٹر سید مقتدر کاملی سمیت جمعیت کے دیگر کئی ذمہ دار موجود تھے۔ مولانا خورشید احمد قانونگو نے اپنے خطاب میں کہاکہ جب تک علم و تبلیغ میں اُس انداز کی حکمت شامل نہ ہو گی جو عصر حاضر میں نوجوانوں کو اطمینان قلب و ذہن ہر شعبے میں بہتر راستہ اختی