ڈویژنل کمشنر کا لا لبازار دورہ | کوڑکے مریضوں کیلئے جامہ پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت

 سرینگر //ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے لپراسی کالونی بحرار لال بازار میں ترقیاتی کاموں اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں رہنے والے لوگوں سے بات چیت کی ۔ اس موقعہ پر ڈویژنل کمشنر نے کالونی میں کوڑ کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی بحالی کیلئے ایک جامہ پالیسی مرتب دینے کے علاوہ ،کوڑ مریضوں کے بچوں کو پڑھنے کیلئے سکالر شب فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ دورے کے دوران انہوں نے کوڈ ہسپتال کا جائزہ لیا ،اور وہاں موجود بنیادی سہولیات جن میں ادویات کی فراہم اور ہسپتال کے کام کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کی بھی ہدایت دی ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ کوڑ کے علاج کیلئے دوائیوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے ہسپتال میں حالی پڑی آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے اس دوران متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ماہانہ صفائی مہم چلائیں اور

تاریخی زیارت ،خانقاہ معلی کے دروازے مسلسل مقفل | کورونا وبا کے پیش نظر آج عرس مبارک تقریبات نہیں ہوں گی

سرینگر //کورونا وبا کے پیش نظر امسال حضرت میر سید علی ہمدانی معروف بہ حضرت شاہ ہمدان کے 655 ویں عرس مبارک کی مناسبت سے آج کسی قسم کی کوئی اجتماعی تقریب منعقد نہیں ہو گی۔حضرت شاہ ہمدان کا عرس مبارک ہر سال ماہ ذی الحجہ کی چھ تاریخ کو انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا تھا۔سرینگر میں دریائے جہلم کے کنارے پر واقع حضرت شاہ ہمدان سے منسوب زائد از 600 سال پرانی زیارت گاہ تاریخی خانقاہ معلی کے دروازے سال رواں کے ماہ مارچ سے مقفل ہیں۔مذکورہ تاریخی زیارت گاہ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے پیش نظر امسال عرس مبارک کی مناسبت سے کسی اجتماعی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔اس عرس مبارک کے موقع پر وادی کے گوشہ و کنار سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اس ولی بزرگ کے مزار پر حاضر ہو جایا کرتے تھے اور اپنے اپنے حاجات کی روائی کیلئے دعائیں مانگا کرتے تھے۔ایسا دوسری مرت

عرس شاہ ہمدان ؒ | ڈاکٹر فاروق اورمولانا ہمدانی کی مبارکباد

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور مولانا ریاض ہمدانی نے بانی اسلام کشمیر میر سید علی ہمدانیؒ کے عرس مبارک پر ریاست کے لوگوں خصوصاً ریاست کے فرزندانِ توحید کو مبارک باد پیش کیا ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ (حضرت شاہ ہمدانؒ) کے پاک مشن، علمی اور روحانی کمالات ، انمول اور لافانی ملی کوششوں ، تبلیغ دین واشاعت اسلام کی بدولت ہی ریاست کا چپہ چپہ اسلام کے نور سے منور ہوا۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ کے طفیل ہی ریاست کے لوگ موجودہ شہرہ آفاق دستکاری اور صنعت و حرفت سے بھی روشناس ہوئے۔ اِس طرح اسلام کے عظیم نعمت کے ساتھ ساتھ یہاں کے ہرفرقہ کے لوگ روزی روٹی کمانے کے اہل بن گئے۔ حضرت امیر کبیرؒ نے بغیر کسی زور وجبر تبلیغ اسلام اور اسلام کی تعلیم کو پھیلایا جو تاریخ اسلام کا ایک سنہری

شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کا بحران | مہجور نگر اور آلوچی باغ میں کنویں تعمیر کئے جائیں: اپنی پارٹی

سرینگر//جموں وکشمیر اپنی پارٹی لیڈر جگموہن سنگھ رینہ نے شہر کے متعدد علاقہ جات میں لوگوں کوصاف پانی کی قلت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں رینہ نے کہا کہ سرینگر کے متعدد علاقہ جات جن میں مہجور نگر، آلوچی باغ، سرائے بالا، بائے علی مردان خان، لال بازار کے زیلی علاقے بوٹہ کدل، بٹ شاہ محلہ، مغلاں محلہ، گینز باغ، عمر کالونی، باغوان پورہ، آمدہ کدل، زونی مار اور نوشہرہ شامل ہیں، میں خاص کر کورونا کے دوران پینے کا پانی دستیاب نہیں۔ مہجور نگر اور آلوچی باغ جیسے علاقوں کی خواتین کو پانی کی قلت سے رسوئی چلانا مشکل ہورہا ہے۔اپنی پارٹی لیڈر نے کہاکہ پانی کی قلت کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جاری صفائی رہنما خطوط پر بھی عملدرآمد نہیں ہوپارہا۔ انتظامیہ کو فوری پختہ اقدامات کرنے چاہئے تاکہ اِس طرح کی صورتحال سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ سرینگر میں دو لاکھ سے زائد گھر پینے ک

معروف تاجر کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معروف تاجر مرحوم حاجی غلام حسن گانی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ پریس کے نام جاری ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معروف تاجر مرحوم حاجی غلام حسن گانی کی اہلیہ محترمہ ساکن زینہ کدل (حال راج باغ)کے انتقال پر دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے جملہ سوگوران خصوصاً مرحومہ کے فرزند مظفر احمد گانی کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات اد اکئے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اورصوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے بھی مرحومہ کے جملہ سوگوارن کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔    

تازہ ترین