سری نگر میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون سے معمولات زندگی متاثر

سری نگر// سری نگر میں ہفتے کے رو ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون نافذ رہنے سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے عید الاضحی کے پیش نظر ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون کو منسوخ کیا گیا تھا تاکہ لوگ عید خریداری کر سکیں۔ آج شہر میں ایک بار پھر ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون نافذ رہا جس کے باعث بازاروں میں تمام دکان بند رہے تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل جزوی طور پر جاری رہی۔  

۔25سے27جولائی تک

 سرینگر//ٹریفک پولیس سرینگر نے کہا ہے کہ 25سے 27جولائی تک بلیوارڈ ۔ گپکار روڑ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہے گی۔محکمہ ٹریفک نے گاڑیاں چلانے والوں سے استدعا کی ہے کہ وہ رام منشی باغ، ڈل گیٹ، رعناواری، حضرت بل، حبک ، فور شور، نشاط راستہ کاانتخاب کریں۔ بیان کے مطابق رام منشی باغ کراسنگ، بڈیاری کراسنگ ڈلگیٹ اور نشاط۔فورشور کراسنگ پر ٹریفک کو موڑا جائیگا۔

تعمیری اجازت ناموں کا حصول

سری نگر/یو این آئی/سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو کا کہنا ہے کہ بلڈنگ اجازت نامے حاصل کرنے میں جس قدر سہولیات بہم ہوں گی اتنے ہی 'غیر قانونی تعمیراتی کام' کم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بلڈنگ اجازت نامے حاصل کی جانے والی درخواستیں21  دنوں میں منظور یا مسترد ہونی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں ہمارے افسروں کو دس دس بارہ بارہ ماہ ان کیسوں کو حل کرنے میں لگتے ہیں۔انہوںنے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: 'لیفٹیننٹ گورنر صاحب نے ایک دو دن قبل ایک میٹنگ میں کہا کہ بلڈنگ اجازت نامے حاصل کرنے کی درخواستیں 21 دنوں میں منظور یا مسترد ہونی چاہئے لیکن سری نگر میں ہمارے افسروں کو دس دس بارہ بارہ ماہ ان کیسوں کو حل کرنے میں لگ جاتے ہیں'۔ان کا کہنا تھا: 'اگر ہمارے افسران سمجھتے ہیں کہ ایسا کر

شہر سرینگر کے مضافات میں کار اور سکوٹی کی ٹکر،3افراداز جان

سرینگر//شہر سرینگر کے مضافات میں جمعہ کے روز سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ پارمپورہ کے پنزی نارہ علاقے میں پیش آیا جہاں ایک کار اور سکوٹی میں ٹکر ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق تین افراد ایک سکوٹی پر جارہے تھے اور مذکورہ سکوٹی ایک کار کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں تینوں کی موت واقع ہوگئی۔ اطلاعات میں جاں بحق افراد کی شناخت سمیر احمد ڈار ولد ثنا اللہ دار، مشتاق احمد ملک ولد غلام محمد ملک اور شاہد فیاض ولد فیاض احمد ڈار ساکنان پنزی نارہ کے طور کی گئی ہے۔  

سری نگر کے کنہ کدل علاقے میں شہری غرقآب

سری نگر// سری نگر کے کنہ کدل علاقے میں جمعہ کو ایک شہری پھسل کر ایک نہر میں غرقآب ہو گیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ کنہ کدل میں سندر کول نامی ایک نہر کے کنارے پر ایک شہری، جس کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے، اپنے جوتے صاف کر رہا تھا کہ وہ پھسل کر غرقآب ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود لوگوں نے پانی میں کود کر اس کو بچانے کی کوشش کی لیکن تاحال کامیاب نہیں ہوسکے۔  

فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو خراج عقیدت

سرینگر// افغانستان میں ایک جھڑپ کے دوران پیشہ وارانہ فرائض انجام دیتے ہوئے جاں بحق ہوئے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی’’ رایٹرس‘‘ کے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی یاد میں ایوان صحافت کشمیر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی کے علاوہ ان کی تصویر پر گلباری کی گئی۔اس تعزیتی تقریب میں نامہ نگاروں،فوٹو اور ویڈیو جرنلسٹوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت بھی کی گئی۔صحافیوں نے شمع جلا کر ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ ایوان صحافت کشمیر کے صحن میں دانش صدیقی کی کچھ یادگاری تصاویر کو بھی نمایا ںکیا گیا تھا۔ایوان صحافت کشمیر میں چند ایک صحافیوں نے کہا کہ انہوں نے بیرون وادی دانش صدیقی کے ساتھ کام کیا ہے اور جہاں وہ اپنے شعبے کے ماہر تھے وہیں ایک زندہ دل اور پرکشش انسان بھی تھے۔ انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران انہوں نے

نمائش گاہ کی رونق میں اضافہ

سرینگر//رواں ماہ کی 10 تاریخ سے شروع ہوئے دستکاری میلے میں دن بہ دِن لوگوں کا رَش بڑھ رہا ہے۔ اتوار کی شام لوگوں کی بھاری تعداد نے نمائش گاہ کا رخ کیا۔ محکمہ اطلاعات کے فنکاروں بشمول اطہر بل پوری، غلام محمد انزولی ، محی الدین کھانڈے کے علاوہ صوفی مسٹکس گروپ کے نوجوان گلوکار وسیم خان نے صوفی کلام گا کر حاضرین پر وجد طاری کیا جبکہ گل جاوید نے روایتی کشمیری نغمے پیش کئے۔کشمیر ہاٹ میں کشمیری دستکاروں کے فن پارے جن میں قالین، پشمینہ و کانی شال، پیپر ماشی، چین سٹچ، مردو خواتین کے ملبوسات، ولووکر اور دیگر مصنوعات خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ نمائش گاہ کے اندر کھانے پینے کے مختلف سٹال، بچوں کی تفریح و کھیل کود کیلئے مختلف جھولے بھی لگائے گئے ہیں۔ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس و ہینڈلومز محمود احمد شال نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران کشمیری کاریگروں کی حالت بُری طرح متاثر ہوئی تھ

سرینگر میں آبی ذخائر کی بحالی کا عمل

سرینگر// ضلع میں آبی ذخائر کی بحالی کے جاری عمل کو تیز کرنے کے لئے ، ضلعی ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے گلسر جھیل اور بابہ دیمب کا دورہ کیا۔انہوں نے ان آبی ذخائر کی صفائی ستھرائی کیلئے بحالی کے کاموں کا معائنہ کیا جو ان کی دہائیوں پرانی شان کو بحال کرنے کے لئے ہیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ گلسر کا ایک بڑا حصہ صاف اور بحال کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے دہائیوں کے بعداس جھیل میں مہاجرپرندے دکھائی دینگے۔افسروں کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ڈی ڈی سی نے انہیں ہدایت کی کہ وہ سرینگر ضلع میں تاریخی آبی ذخائر کی بحالی کے مکمل اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مربوط انداز میں مزید جوش اور لگن کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے انہیں علاقے میں بحالی کے کاموں کو جلد سے جلد تیز کرنے کی ہدایت بھی دی۔اس موقع پراعجاز اسد نے کہا کہ سرینگر میں تاریخی آبی ذخائر کی بحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں تا

سرینگرمیں لیبارٹریز کا آغاز

 سرینگر//Oncquestلیبارٹریزنے صدر ہسپتال سرینگر کے قریب کاکہ سرائے میں 2200 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی جدید سہولیات سے لیس لیبارٹری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر موجود پروفیسر محمد سلطان کھورو (سابق ڈائریکٹرسکمز) نے کہا ’’Oncquestلیبارٹری بہت زیادہ ضرورت کی سہولیات فراہم کرے گی‘‘۔ڈاکٹر رویندر دیپ سنگھ سیٹھی ، سی ای اوOncquestلیبارٹریز نے کہا کہ’ ہمارے ماہرین مریضوں کی مدد کیلئے ہر وقت تیار ررہتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ نمونے گھرسے جمع کرنے کی سہولت بھی میسرہے۔اس دوران حفظان صحت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں بھرتے ہیں۔آن کویسٹ لیبارٹریز کے پاس پیتھولوجی میں اعتماد اور درستگی کی 20 سالہ میراث ہے۔  

سونہ وار حلقہ سے متعدد یوتھ کارکنان اپنی پارٹی میں شامل

سرینگر//سونہ وار حلقہ سے متعدد یوتھ کارکنان نے اپنی پارٹی کے صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر کی رہائش گاہ پر پارٹی میں شمولیت اختیارکی جن میں عرفان احمد بھٹ، شبیر احمد گنائی، سہیل جان، شیخ بلال، مزمل وانی، ثقلین مشتاق، سلیم حسن اور موعظ وانی قابل ذکر ہیں۔ اشرف میر نے اِن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ملک کی آبادی کا سب سے اہم حصہ ہیں جن کے پاس سماج میں تجدید کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’نوجوان ملک کا سب سے اہم اثاثہ ہیں اور اپنی پارٹی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پر عزم ہے تاکہ وہ ضروری صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرسکیں، میں جانتا ہوں کہ اِس وقت نوجوان روزگار اور یکساں تعلیم کے مواقعے نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے جس سے انہیں قومی وبین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے میں آسانی ہوتی۔ پارٹی ایجنڈاے میں نوجوانوں کی بہتر ی اور اُن کے دیرینہ مسائل کو ح

پریس کلب میں کووڈ19مخالف ٹیکہ کاری

 سرینگر//جمعرات کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکشمیر نے سرینگر کے پریس کلب میں صحافیوں کیلئے کووڈ19مخالف ٹیکہ کاری کا اہتمام کیا جس میں 100سے زائد صحافیوں کو ویسکین لگائے گئے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے ترجمان ڈاکٹر میر مشتاق نے جمعرات کو بتایا کہ پریس کلب میں صحافیوں کیلئے خصوصی ٹیکہ کاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس دوران مختلف میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے 100سے زائد صحافیوں کو ٹیکہ لگائے گئے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹرمشتاق احمد راتھر نے کہا کہ خصوصی ٹیکہ کاری مہم کا اہتمام سماج کے ہر طبقہ سے وابستہ افراد کو ٹیکہ لگانے کیلئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ صحافی فرنٹ لائن ورکروں میں شامل ہے ، ہم انہیں محفوظ کرنا چاہئتے ہیں اور میں تمام صحافیوں سے اپیل کروں گا کہ وہ ٹیکہ کاری کیلئے لوگوں کو راغب کرنے میں اپنا رول ادا کرے۔ ادھر صحافیوں نے بھی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے

عید الاضحی انتظامات کو حتمی شکل دگئی:ڈپٹی کمشنر سرینگر

سرینگر// ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اعجاز اسدنے کہا کہ عید الاضحی کے پیش نظر لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اسلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔انہوںنے عوام سے تاکید کی کہ ایس او پیز پر من و عن عمل کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ عید الاضحی کے پیش نظر تمام انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام کو مشکلات کاسامنا نہ ہو ۔ انہوںنے مزید کہا کہ مارکیٹ چیکنگ کوتیز کر دیا گیا ہے جبکہ قربانی کے جانوروں کے نرخوں کو اعتدال میں رکھنے اور ان پر نظر گزر رکھنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس بات کو دھیان میںرکھا جائے کہ کسی بھی جگہ سے قیمتوں میںاضافہ نہ ہواور نہ ہی کسی کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے بتایا کہ عید کے پیش نظر کووڈ ایس او پیز

سوپورمیونسپل کونسل کے چیئرمین اور نائب نے حلف لیا

سوپور//میونسپل کونسل سوپور کے نومنتخب چیئرمین اور نائب چیئرمین نے بدھوار کواپنے عہدے کاحلف میونسپل کونسل سوپور کے دفتر میں لیا۔نومنتخب چیئرپرسن اورنائب چیئرپرسن کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویزسجاد نے حلف دلایا۔اس موقعہ پرپولیس حکام کے علاوہ سول انتظامیہ کے افسر اور کونسلرموجودتھے۔حال ہی میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار جنہوں نے وارڈ نمبر13ماڈل ٹائون سے کونسلر چنائو جیتاتھا،کوچیئرپرسن منتخب کیاگیا جبکہ نیشنل کانفرنس کے ہی امیدوار وارڈ نمبر11کے میونسپل کونسلرمحمدیوسف رادھوکونائب چیئرمین منتخب کیا گیا۔مسرت کار نے اپنی نزدیکی مدمقابل عرفان علی کو چھ ووٹو سے ہرایا اور18کونسلروں میں سے بارہ نے ان کے حق میں ووٹ دیا جبکہ عرفان علی نے چھ ووٹ ملے۔اسی طرح محمد یوسف رادھو کوبھی 18میں سے بارہ ووٹ ملے اور وہ نائب چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالاحد ملہ کو چھ ووٹ ملے۔قابل ذکر ہے کہ اس سال جن

سڑکوں پر تارکول بچھانے کاعمل

سرینگر //محکمہ تعمیرات عامہ نے سرینگر میں گذشتہ 40روز کے دوران 213کلو میٹر سڑکوںپر تارکول بچھایا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ان کی اپ گریڈیشن ، بحالی اور مرمت کے علاوہ سڑک کے وسیع رابطے کی طرف بھی توجہ دی ہے۔ڈی سی نے کہا کہ سڑک کا ایک بہتر نیٹ ورک مجموعی ترقی کے لئے اہم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ تفصیلات دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ انجینئر آر اینڈ بی سرکل سرینگر / بڈگام نے بتایا کہ 61 کاموں کے تحت کل 171 کلومیٹر طویل سڑکوں میں سے 142 کلومیٹر طویل سڑکوںکی لمبائی سڑک پر تارکول بچھایا گیا ہے اور باقی کام اسی ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔اسی طرح سپرنٹنڈنٹ انجینئر (آر اینڈ بی) سرکلر روڈ پروجیکٹ نے بتایا کہ اسی دوران میں 85 کلو میٹر کے فاصلے پر 71 کلومیٹر لمبی سڑک کی بلیک ٹاپ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام تیزی سے جاری ہے اور باقی

سرینگر کے شہری کی لاش ایک ہفتہ بعد دریائے جہلم سے بر آمد

سرینگر//جمعرات کی صبح سرینگر کے اُس شہری کی لاش دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی جو ایک ہفتہ قبل کلاشپورہ علاقے میں پھسل کر غرقآب ہوا تھا۔ مذکورہ50سالہ شہری کی لاش پی سی ڈیپو سرینگر کے نزدیک دریا سے بر آمد کی گئی۔ طبی اور قانونی لوازمات کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔  

وادی میں زراعت کے شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل

 سرینگر//مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری زراعت ، اِمدادِ باہمی اور بہبود کساناں ووِیک اَگروال نے آرگنک ویجی ٹیبل مارکیٹ لال منڈی سرینگر کا معائنہ کر کے اَپنے پانچ روزہ دورے کا اِختتام کیا۔ اُنہوں نے نظامت زراعت اور بہبودِ کساناں کشمیر کے ذریعے قائم آرگنک اُگنے والی سبزیوں اور سبزی منڈی کا معائنہ کیا۔ اِس موقعہ پر مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ نامیاتی کاشت کاری کو فصلوں کے پیداوار ی نظام کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے جو روایت ، اختراعیت اور جدید زرعی ٹیکنالوجی ، مٹی، ایکو سسٹم اور لوگوں کی صحت کو برقرار رکھ سکتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ نامیاتی کھیتی باڈی کے لئے بہترین زرعی آب و ہوا کے حامل خطے سے کسانوں کے ساتھ تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزارتِ زراعت وادی میں نامیاتی شعبے کی ترقی

سوربھ بھگت نے امپا میں تربیتی کورسوں کا افتتاح کیا

سرینگر //ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوشن آف منیجمنٹ اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( آئی ایم پی اے آر ڈی ) سوربھ بھگت نے  سرینگر کیمپس کے جے کے ایم پی اے آر ڈی میں تین تربیتی کورسوں کا افتتاح کیا ۔ مشترکہ اجلاس کے موقع پر ڈائریکٹر ٹریننگ کشمیر ، دیگر فیکلٹی ممبران اور شرکاء موجود تھے ۔ ان کے متعلقہ تربیتی کورس کے کورس کوارڈی نیٹروں نے ڈائریکٹر جنرل اور شرکاء کو ان تربیتی کورسز کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر کے اسلام نے کیرئیر کونسلنگ سے متعلق اپنے تربیتی کورس کا خاکہ پیش کیا جبکہ ڈاکٹر ایم اشرف نے شرکاء کو گرام پنچائت ڈیولپمنٹ پلان ( جی پی ڈی پی ) کے بارے میں واقفیت سے متعلق اہم تربیتی کورس کے بارے میں آگاہ کیا اور ڈاکٹر شافعہ وانی نے جموں و کشمیر میں سوچھ بھارت مشن کے اہم مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ کورسز کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایم پی اے آر ڈی نے تینوں شیڈول

عوام کو درپیش مسائل سے واقف :ساگر

سرینگر// نیشنل کانفرنس عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور ہماری جماعت ہر سطح پر عوامی مسائل اُجاگر کرنے اور ان کا سدباب کرانے کے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دینے کی کوشش کرتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے  پارٹی ہیڈکوارٹر پر مختلف اضلاع سے آئے ہوئے عوامی وفود ، عہدیداروں اور کارکنان کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ ساگر نے لوگوں کے مسائل ومشکلات سنے اور ان کا سدباب کرانے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ معاملات اُٹھائے۔ انہوں نے وفود کو بتایا کہ نیشنل کانفرنس آپ کے مسائل و مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور اس بات سے بھی باخبر ہے کہ گذشتہ 5برسوں خصوصاً پچھلے دو سالوں کے دوران عوام کا جینا کیسے دوبھر ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس تینوں خطوں کے عوام کی ترجمان جماعت ہے اور ہمیشہ لوگوں کو ہی طاقت کا سرچشمہ مانا ہے۔ اس دوران پارٹی سے وابستہ ا

ضلع کمشنر سرینگرکااسپتالوں کادورہ

سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سر ی نگر محمد اعجاز اَسد نے آج شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔اُنہوں نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ، لل دید ہسپتال ، پانتہ چوک ہائی وے ، مومن آباد بتہ مالو اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا تاکہ صدفیصد ہدف حاصل کرنے کے لئے جاری کووِڈ ۔19 ٹیکہ کاری عمل کا معائینہ کیا جاسکے۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر سیّد حنیف بلخی ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جمیل اور دیگر متعلقہ اَفسران تھے۔ڈپٹی کمشنر سری نگر نے ٹیکہ کاری عمل کے بارے میںکہا کہ کووِڈ ۔19 پروٹوکال پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوں نے شہریوں کی صحت کو محفوظ رکھنے اور صد فیصد ٹیکہ کاری ہدف حاصل کرنے کے لئے متعلقین کو مزید تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کرنے کو کہا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ماسک پہننا ، ذاتی حفظان صحت اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے کووِڈ مناس

آرئنز کالج میں مفت ویکسی نیشن کیمپ

سرینگر// آرینز کالج میں محکمہ صحت اور خاندانی بہبود ، حکومت پنجاب کے اشتراک سے ایک مفت کوویڈ ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر کول دیپ گیل ، کالوماجرا اور آریانز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹیریا نے کیا۔ اس کیمپ میں پہلی خوراک 18 اور اس سے زیادہ عمر کے افراد سے تعلق رکھنے والے 100 افراد کو دی گئی ، جن میں طلباء اور عملے سمیت قریبی علاقوں کے افراد شامل تھے۔ کیمپ کی قیادت میڈیکل افسر ڈاکٹر گورمہر سنگھ اور آیورویدک میڈیکل افسر ڈاکٹر نیہا پوری نے کی۔ کیمپ میںپیرامیڈیکل ٹیم بشمول شیلزا ، کمیونٹی ہیلتھ ورکر جسویندر کور ، امندیپ کور ، لیب ٹیکنیشن ، منموہن سنگھ وغیرہ موجود تھے۔ڈاکٹر کٹیریا نے کیپٹن امریندر سنگھ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایس بلبیر سنگھ سدھو وزیر صحت و خاندانی بہبود پنجاب کامفت ویکسین فراہم کرنے پر ان کاشکری

تازہ ترین