تازہ ترین

کنگن کے شادی شدہ نوجوان کی گمشدگی کا20واں دن | افراد خانہ کا پریس کالونی میں پھر احتجاج،انتظامیہ سے بازیابی کی اپیل

سرینگر//20دنوںسے پُراسرار طور لاپتہ کنگن کے شادی شدہ نوجوان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے انکے افراد خانہ نے سنیچر کوپریس کالونی  میںایک بار پھر احتجاج کیااور اس کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔پریس کالونی میںسنیچر کو اُس وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جب پرنگ کنگن سے تعلق رکھنے والے پُراسرار طور لاپتہ شادی شدہ نوجوان نور الحسن ولدغلام حسن وانی کے افراد خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورہاتھوں میں پلے کارڈس لئے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کیا ۔لاپتہ نور الحسن کی والدہ نے بتایا کہ بتایا کہ اُن کا بیٹا پیشے سے میڈیکل اسسٹنٹ ہے اور وہ22جون کو حسب معمول صبح سویرے اپنی نجی گاڑی میں دکان پر گیا ۔انہوں نے بتایا کہ تب سے لیکر اُس کا کہیں کوئی اتہ پتہ نہیں ہے جبکہ انہوں نے اُسے ہر ممکن جگہ پر تلاش کیا ۔احتجاج میں شامل ایک بزرگ شہری ،جو لاپتہ نوجوان کا قریبی رشتہ دار ہے ،نے بتایا کہ نور الحسن

کوڈو رہنما خطوط کی خلاف ورزی | لمبرٹ لین ریگل چوک میں کئی دکانیں سربمہر

سرینگر// کورونا بندشوں کی نرمی میں معیاری عملیاتی طریقہ کار اور کوڈو رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی پاداش میںانتظامیہ نے کل ریگل چوک کی لمبرٹ لین میں کئی دکانوں کو سربمہر کیا۔سنیچر کوریگل چوک اور ملحقہ علاقوں میں انتظامی افسران اور پولیس نمودار ہوئی اور کوڈو رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی پاداش میں کئی دکانوں کو سربمہر کیا گیا۔ انتظامی ذرائع نے بتایا کہ یہ کاروائی لمبرٹ لین میں  دکانداروں کے خلاف کی گئی جبکہ ہدایات کے تحت جس دن انہیں اپنی دکانیں کھولنی ہوتی ہیں،اس کے کے برعکس وہ دیگر ایام میں بھی دکانیں کھولتے ہیں۔انتظامی ذرائع نے بتایا کہ کئی بار ان دکانداروں کو متنبہ بھی کیا گیا تاہم جب وہ اپنی سرگرمیوں سے باز نہ آئے تو انکے دکانات کو سیل کیا گیا۔  

آلٹو سے چرس برآمد،2گــرفـتـار

سرینگر//پولیس نے فور شور روڈ پر ایک آلٹو کار سے4کلو گرام چرس برآمد کرکے 2سمگلروں کو گرفتار کیا ۔ایس ایس پی سرینگر کے ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حضرت بل سے نشاط فور شور روڈ سے منسلک شالیمار رابطہ سڑک پر آلٹو گاڑی زیر نمبر کو روک اس کی تلاشی لی گئی جس کے دوران گاڑی میں سے 4 کلو چرس برآمد کیا گیا جس کی قیمت لاکھوں روپے مالیت ہے ۔پولیس نے منشات فروشوں محمد ایوب وانی ولد محمد سلطان،محمد الطاف پرہ ولد ولی محمد ساکنان سمبل سوناواری کو گرفتار کیا۔ پولیس اسٹیشن ہارون میں معاملے کی نسبت 58/2020 کیس درج کیا گیا۔   

بورڈ امتحان کے نصاب میں کمی لائی جائے: محمد اشرف میر

سرینگر//جموں وکشمیر اپنی پارٹی سنیئرلیڈر اور سابقہ وزیر محمد اشرف میر نے جموں وکشمیر حکومت سے کہا ہے کہ اسکول خاص طور سے بورڈ امتحان کے نصاب میں تخفیف کی جائے تاکہ کویڈ19ہنگامی صورتحال کے پیش نظر طلبا پردباؤ کم ہو۔پارٹی دفتر لال چوک میں سونہ وار اسمبلی حلقہ کے ورکروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر نے کہاکہ اسکولی نصاب میں کمی لانے کا مقصد کویڈ ہنگامی صورتحال کی وجہ سے طلبا میں امتحان سے متعلق اضطراب کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ طلبا کے خدشات کودور کیاجائے جو 18 مارچ سے کوویڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اسکول نہیں جاسکے۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو چاہئے کہ فوری  10 ویں ، 11 ویں اور 12 ویں کلاسوں کے نصاب میں فوری کمی لائی جائے۔ اسی طرح اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کو بھی دیگر چھوٹی کلاسز کے طلبا کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنا چاہئے۔میرنے

سرائے بالا اور مہاراجہ بازار میں چھاپے

سرینگر// پالتھین کی خرید و فروخت کے خلاف مہم کے تحت پولیوشن کنٹرول بورڈ نے کل شہر کے کئی بازاروں میں چھاپوں کے دوران 85کونٹنل پالتھین ضبط کرکے قصور وار دکانداروں اور خوانچہ فروشوں سے 8300 روپے جرمانہ وصول کیا ۔پولیوشن کنٹرول بورڈ سرینگر کے ایک سکارڈ نے کل سرائے بالا اور مہاراجہ بازار میں اچانک چھاپے پارے جس دوران کئی دکانوں اور خوانچہ فروشوں سے  85کونٹنل پالتھین ضبط کیا گیا جبکہ قصورواروں سے موقعہ پر ہی8300 جرمانہ وصول کیا گیا ۔پولیوشن کنٹرول بورڈ  کے بیان کے مطابق جموں و کشمیر یو ٹی میں پالتھین مخالف مہم جاری رہے گی اور ایسے دکانداروں اور ڈیلروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ پالتھین کا غیر قانونی کارو بار بند کریں ۔بیان کے مطابق اننت ناگ میں بھی مہم کے دوران40کلو گرام پالتھین ضبط کیا گیا اور 4900روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔  

جسمانی طور خاص افرادمیں کٹوں کی تقسیم کاری | کشمیر یونیورسٹی میں مہم کا افتتاح

سرینگر// جسمانی طور خاص افراد اور یتیم بچوں کوکورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے واقف کرانے اور غذائی اجناس کے کٹوں کی تقسیم کاری کی ایک ہفتہ طویل مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس طرح کے پروگراموں میں لوگوں کو عالمی وباء سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کی جانکاری فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔یونیورسٹی کے سٹو ڈنٹس ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی اس مہم وادی کے 6اضلاع سرینگر ،بارہمولہ ،پلوامہ ،اننت ناگ ،گاندربل اور شوپیان میں یونیورسٹی کی ٹیمیں جسمانی طور خاص افراد اور یتیم بچوں کوکورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے واقف کرانیکے ساتھ ساتھ ر غذائی اجناس کے کٹ تقسیم کریں گے۔   

قمرواری میں پینے کے پانی کی سخت قلت | لوگ بوتل بند پانی خریدنے پر مجبور

سرینگر //درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ اور سخت گرمی کے بیچ شہر کے قمروارری علاقہ میںلوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں۔ قمرواری کے لوگوں نے بتایاکہ پورے قمرواری علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے ، خاص طور پر ارم پورہ قمرواری کے سیکٹرA1 کالونی میںپچھلے تین مہینوں سے پانی کی قلت کا مسئلہ لوگوں کیلئے سخت مشکلات کا باعث بن رہا ہے جس کے باعث کے ہزاروں نفوس پرمشتمل آ بادی پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہی ہے۔طارق شفیع خان نامی شہری نے کہاکہ علاقہ میںصرف ایک گھنٹہ تک پانی آتا ہے اور اس ایک گھنٹہ میں فراہم ہونے والے پانی کا دباؤ اتنا کم ہوتاہے کہ ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کرنا عملی طور پر ناممکن ہے۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس علاقہ میں پینے کے پانی کا کوئی متبادل انتظام نہیں ہے جس کے نتیجے میں وہ دکانو ں سے پانی کی بوتلیں خریدکرکے استعمال کرتے ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ کی نو ٹس میں

تازہ ترین