شہر میں نکاسِ آب کیلئے 49پمپ سٹیشنوں کی تنصیب

سرینگر//اکنامک رکنسٹرکشن ایجنسی اورجہلم اینڈ توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے سی ای او ڈاکٹر سید عابد رشید نے کل سرینگر میں 103 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر 49 نکاسِ آب پمپ سٹیشنوں کی توسیع کے کام کا جائیزہ لیا ۔ یہ پروجیکٹ عالمی بنک کی معاونت سے جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے تحت سرینگر میونسپل کارپوریشن تعمیر کر رہی ہے ۔ ایس ایم سی کے سُپر انٹینڈنگ انجینئر نے سی ای او  جے کے ای آر اے /جے ٹی ایف آر پی کو جانکاری دی کہ نکاس آب سٹیشنوں پر کام سرعت سے جاری ہے اور تکمیل کے حتمی مراحل میں ہے ۔ انہیں بتایا گیا کہ سٹیشنوں کیلئے ساز و سامان کے حصول کیلئے بھی کاروائی شروع کی گئی ہے جو ستمبر 2020 تک مکمل کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی نے 12 اعلیٰ صلاحیت والے ڈیزل انجن پمپوں کا حصول 2.75 کروڑ روپے کی لاگت سے عمل میں لایا ہے ۔ جبکہ 85 لاکھ روپے کی لاگت سے پمپوں کو ایک جگہ سے دوسری جگ

فروٹ منڈی پارمپورہ میں نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ کا افتتاح

سرینگر// زراعت اور باغبانی محکموں کے پرنسپل سیکریٹری  نوین چودھری نے کل فروٹ منڈی پارمپورہ میں نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ کا افتتاح کیا ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیریو ٹی کے تمام میوہ اور سبزی مارکیٹ اب پین انڈیا پورٹل کے ساتھ مرحلہ وار طریقوں سے جڑ جائیں گے ،۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ،پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ امام الدین نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورٹل کی بدولت منڈیوں میں میوہ کی اصل ضرورت اور طلب ،قیمت کا وقت پر پتہ چل جائے گا اور میورہ اگانے والوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر میوہ اور پھلوں کی خرید و فروخت سے جڑے افراد  نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ کے اس پورٹل سے اصل قیمتوں کا پتہ لگا سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب کسان ای مارکیٹ سے جڑ جائیں گے تو انہیں ایک منفرد آئی ڈی نمبر دیا جائے گا جس کے تحت ہی وہ مستقبل

سبکدوش ایس آر ٹی سی ملازمین کا پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر// سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن سے گزشتہ2برسوں کے دوران سبکدوش ہوئے ملازمین نے سبکدوشی کے تحت حاصل مراعات کے مطالبے کو لیکر کل پریس کالونی میں احتجاج کیا ۔ جمعرات کو بیسوں ایسے ملازمین جمع ہوئے اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اپریل2019سے جو بھی ملازمین ایس آر ٹی سی سے سبکدوش ہوئے، انہیں ریٹائرمنٹ کے تحت حاصل مراعات نہیں دیے گئے۔احتجاجی سبکدوش ملازمین نے کہا کہ نا ہی انکی ’’ رخصتی سے متعلق تنخواہ‘‘ اور گریجوٹی کو بھی تک واگزار نہیں کیا گیا۔احتجاجی سابق ملازمین میں شامل الطاف حسین مکایہ نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے سال گزشتہ کے دوران سی پی فنڈ جمع نہ کرنے کے نتیجے میں انکا سی پی فنڈ بھی واگزار نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سبکدوش ملازمین ہے اور انہیں سبکدوشی کے بعد پینشن کی سہولیات بھی حاصل نہیں ہے جبکہ آمدنی کا بھی کوئی ذریعہ نہیں ہے۔احتجاجی مظاہرین نے کہا

جمعیت کے دیرینہ رکن کے انتقال اور کئی نو جوانوں کی غر قابی پر اظہار رنج و غم

 سرینگر//جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے جمعیت کے سر کردہ رکن اورمعروف تاجر شیخ عبدالعزیز آف بٹہ مالو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملت و جماعت کے حوالے سے ان کی ناقابل فراموش خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے وہ ذہین و فطین منتظم اور بیدار مغز رکن جمعیت تھے علماء و فضلا سیان کا تعلق مثالی تھا وہ سلفیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ میں بھی بہ انداز احسن اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ بیان میں ان کی جنت نشینی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی عطائیگی کی دعائیں کی گئیں۔ادھر آئے روزکئی نوجوانوں کی غرقابی کے بڑھتے واقعات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث نے پالہ پورہ کے دو نوجوانوںزاہد فاروق راتھر اور راشد احمد خان کے والدین اور دوسرے غرقاب ہونے والے عزیزوں کے لواحقین کے ساتھ کامل یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان نوجوانوں

تازہ ترین