ریاستی درجہ کی بحالی ناگزیر:غلام حسن میر | لال چوک میں اپنی پارٹی دفتر کا افتتاح

سرینگر//جموں وکشمیر اپنی پارٹی سنیئرلیڈر اور سابقہ وزیر غلام حسن میر نے پارٹی موقف کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور عوام کے درمیان بڑھ رہی دوری کو کم کرنے کے لئے ریاستی درجہ کی بحالی ناگزیر ہے۔ لال چوک سرینگر میںبنڈ پر اپنی پارٹی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے میر نے پارٹی کی پالیسیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ایک گھنٹہ کی نشست جس دوران سماجی دوری اور دیگر ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیاگیا، میں انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کا مقصد جموں وکشمیر کے سبھی خطوں اور ذیلی علاقوں کی عوام کو راحت فراہم کرنا ہے۔اس نئے سیاسی پلیٹ فارم کو لانچ کرنے کے پیچھے الطاف بخاری کا یہ ویژن ہے کہ اُن تمام ہم خیال لوگوں پیلٹ فارم فراہم کرنا ہے جواپنی ریاست کی دیانتداری و تندہی سے خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے یہ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ ہم گاندھی نگر جموں میں دفتر کھولنے

اراضی وقف کرنے والوں کا پریس کالونی میں احتجاج | 6جولائی کو محکمہ جل شکتی کے پروجیکٹوں کو مقفل کرنے کی دھمکی

سرینگر/ محکمہ آب رسانی(جل سکتی) پروجیکٹوں کیلئے زمین وقف کرنے والے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر انکے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو6 جولائی کو پروجیکٹوں کو مقفل کریں گے۔ پریس کالونی میں  پی ایچ ای محکمہ کے پروجیکٹوں کیلئے اراضی وقف کرنے والے لوگ نمودار ہوئے اور نعرہ بازی کی۔ اراضی وقف کرنے والے لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے سرکارکو مختلف پروجیکٹوکی تعمیر کیلئے اراضی وقف کی ہے،جبکہ محکموں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ اراضی وقف کرنے کیلئے انہیں یا انکے نزدیکی رشتہ داروں کو محکموں میں تعینات کیا جائے گا،تاہم حال ہی میں جو ایس آر ائو منظر عام پر آیا،وہ انہیں ان محکموں میں تعیناتی کرنے سے محروم کرتا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ آب رسانی(پی ایچ ای)  میں587لوگ اراضی وقف کرنے کی پاداش میں انہیں تعینات کرنے کے منتظر ہیں،جبکہ اسی محکمے میں اسی پالیسی کے تحت پہلے ہی861امیدواروں

ملک صاحب گوجوارہ علاقے میںپانی کی قلت | گرمیوں کے ایام میںآبادی شدید مشکلات سے دوچار

سرینگر//شہر خاص کے ملک صاحب گوجوارہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں گرمیوںکے ان ایام میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے ہارہار مچی ہوئی ہے اور لوگوں کو پینے کے لئے پانی کا ایک صاف قطرہ بھی دستیاب نہیں ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں کئی ماہ سے پینے کے صاف پانی کی سپلائی متاثر ہے۔آزاد احمد نامی شہری نے بتایا کہ گذشتہ برس نومبر سے علاقہ میں پانی کی سپلائی متاثر ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے اب صبح کے اوقات ایک دو گھنٹے تک پانی سپلائی ہورہا ہے تاہم مشکل سے ہی چند بالٹی پانی ہی لوگ جمع کر پاتے ہیں جو دن میں ہی ختم ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا ک

عالمی ماحولیاتی ہفتہ پر قومی سطح کے آن لائین پروگرام

سرینگر// عالمی ماحولیاتی ہفتہ کے سلسلے میں  کے موضوع پر قومی سطح کا پروگرام  کالج آف ایجوکیشن مولانا آزاد روڈ سرینگر میں کل اختتام پذیر ہوا ۔یہ پروگرام آن لائین منعقد ہوا ۔ عالمی ماحولیاتی ہفتہ کے سلسلے میںقومی سطح کے ان پروگراموں میں آن لائین کوئز مقابلہ ،مضمون نویسی مقابلہ ،پینٹنگ اور پوسٹر مقابلہ ،فوٹو گرافی مقابلہ اور نیشنل لیول سلوگن مقابلہ منعقد ہوئے ۔ان مقابلوں میں 397طلاب نے حصہ لیا ۔کوئز مقابلے میں ایس پی کالج کی قرت النسا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ الوسیس کالج ترشیور کے سرتھی ایس کمار نے دوسری اور جیولوجکل سروے آف پونے کے سرجیت ایس کمار نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح مضمون نویسی کے مقابلے میں گورئمنٹ کالج آف ایجوکیشن سرینگر کے مشتاق الحق احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پینٹنگ مقابلہ میں کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ فائین آرٹس کی ارتقا بزاز نے تیسری پوزیشن حاصل

پیر باغ علاقہ میں یکم جولائی کو بجلی سپلائی متاثر رہے گی

سرینگر//پاور کنٹرولر کشمیر کی اطلاع کے مطابق نیو ائر پورٹ روڈ ہمہامہ میںقائم کئے گئے نئے 63کے وی سب ڈویژن کیلئے 11کے وی لائین جوڑنے کا کام ہاتھ میں لیا جارہا ہے جس کے پیش نظر 33کے وی ائر فورس لائین کے STD II کیلئے بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی ۔اس وجہ سے راولپورہ ائر فورس فیڈر سے پیر باغ علاقہ میں یکم جولائی کو صبح 10بجے سے صبح 10بجکر45منٹ پر بجلی منقطع رہے گی ۔اسی طرح پیر باغ فیڈ ر 1کی بجلی سپلائی صبح 10بجے سے ساڑھے11بجے تک بجلی سپلائی بند رہے گی ۔  

فیض آباد کالونی نوگام میں نقب زنی | لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اڑا لئے گئے

سرینگر// سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام کی فیض آباد کالونی میں دوران شب نقب زنوں نے ایک مکان کے اندر گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اڑا لئے ہیں۔نوگام کی فیض آباد کالونی میں نقب زن دوران شب یونس سلیم شیخ  ولد مرحوم غلام قاد شیخ کے مکان میں گھس گئے اور ایک کمرے میں داخل ہو کر وہاں سے ایک صندوق میں رکھے گئے قریب پونے تین لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اڑا لئے۔یونس سلیم قومی خبر رساں ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) سے وابستہ ہیں۔یونس سلیم نے بتایا کہ یہ اس کالونی میں پہلی چوری نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی یہاں ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں لاکھوں روپے کی مالیت کے ساز وسامان کو چور اڑا لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے چوری کے مرتکبین کی تلاش شروع کی ہیں۔یو این آئی   

حضرت میر سید محمد ہمدانی ؒ کا یوم ولادت | ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا خراج عقیدت

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ اور اُن کے فرزند حضرت میر محمد ہمدانیؒ خطہ کشمیر کو اسلام کے نور سے منور کیا اور اُن کے ہی احسانات کی وجہ سے اشاعت اسلام سے ملک کشمیر دین اسلام کی عظیم نعمت کے ساتھ ساتھ صنعت و حرفت اور دستکاری بھی حاصل ہوئی اور اس طرح سے دین کی نعمت اور روزگار بھی اُن کی بدولت ہمیں نصیب ہوئی۔ حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ نے اپنے والد بزرگوار انی اسلام کشمیر کے مشن کی آبیاری کرکے وسط اشیاء کے ساتھ ساتھ تبت، لداخ اور کشمیر میں 110 سے زائد مساجد، خانقاہیں تعمیر کروائے۔ جہاں اسلامی تعلیمات اور قرآن و احادیث کا درس عوام لوگوں تک پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کی تعمیر کردہ مساجد اور خانقاہیں اسلامی تہذیب و تمدن کے گہوارے ہیں اور ہمارے

تازہ ترین