تازہ ترین

لاک ڈائون کا76واں دن

 سرینگر// ملک گیر لاک ڈائون کے 76 ویں روز سنیچر کو شہر سرینگر  اور دیگر قصبوں میں بندشیں نرم کی گئیں اور کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔البتہ شوپیان، پلوامہ، بانڈی پورہ، کولگام، ترال،پانپور،گاندربل، کنگن، حاجن، سمبل،پٹن، کریری ، ٹنگمرگ ، ماگام، بیروہ، چاڑورہ، ثرار شریف، پکھر پورہ، بارہمولہ، سوپور، بومئی، ہندوارہ، لنگیٹ، کرالہ گنڈ، وتر گام رفیع آباد، کپوارہ، ترہگام اور دیگر کئی قصبوں میں مکمل طور پر بندشیں عائد رہیں اور بہت کم تجارتی سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ریڈ زونوں میں پہلے ہی لوگوں کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے۔بین ضلعی نجی ٹرانسپورٹ  جاری ہے البتہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔ شہر سرینگر میں دیگر قصبوں اور دیہات کے برعکس صورتحال قدرے نرم ہے، جہاں بیشتر تجارتی سرگرمیاں نظر آتی ہیں البتہ بڑے مارکیٹ  بدستوربندہیں جبکہ سیول لائنز علاقہ مکمل طور پر بند ہے۔لال چوک،