تازہ ترین

ڈیڑھ ماہ سے قرنطین میں رکھے گئے مزدورگھر جانے کیلئے بیتاب

سری نگر// سرینگر کے مضافات نوگام میں واقع ایک قرنطینہ مرکز میں زائد از ڈیڑھ ماہ سے رکھے گئے بیرون وادی کے مزدوروں کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ دو بار منفی آنے کے باوجود بھی انہیں گھر واپس بھیجنے کے لئے کوئی بندوبست نہیں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں رکھے گئے اینٹ بٹھوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو تو بٹھوں پر جانے کی اجازت دی گئی لیکن ہمیں گھر واپس جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ان مزدوروں کی مانگ ہے کہ وہ اپنے خرچے پر گھر جائیں گے حکومت صرف ان کے لئے گاڑیوں کا انتظام کرے۔مذکورہ قرنطینہ میں رکھے گئے بیرون وادی کے مزدوروں کے ایک گروپ نے فون پر اپنی روداد بیان کرتے ہوئے بتایا،’’ہمیں یہاں چار اپریل کو رکھا گیا اور کہا گیا کہ چودہ دن گذر جانے کے بعد گھر روانہ کریں گے لیکن اب دو ماہ ہونے والے ہیں لیکن ہمارے گھر جانے کا کوئی انتظام نہیں کیا جارہا ہے‘‘۔ایک مزدور نے