تازہ ترین

این جی اوز کے آکسیجن سلنڈروں کی ریفلنگ پر پابندی نہیں :اعجاز اسد

  سرینگر// ضلع مجسٹریٹ سرینگر اعجاز اسد نے کہا ہے کہ در اصل ضرورت مند مریضوں کو فوری طور آکسیجن فراہم کرنے کے عمل کو منظم کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ این جی اوز کو آکسیجن سلنڈروں کی ریفلنگ سے نہیں روک رہی ہے۔ ایسا بالکل نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ ایک موزوں میکانزم کی وساطت سے مریضوں کو آکسیجن کی بلا خلل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔قبل ازیں موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں ضلع کے تمام آکسیجن منی فیکچرنگ یونٹوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ این جی اوز اور پرائیویٹ سوسائیٹیز کے آکسیجن سلندروں کی ریفلنگ بند کریں۔ایڈوائزری میں ان یونٹوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کو آکسیجن سپلائی کریں جبکہ پرائیوٹ سوسائٹیز، این جی اوز کو ضلع مجسٹریٹ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد ہی آکسیجن سلنڈروں کی ریفلنگ کر سکتے ہیں۔اعجاز اسد نے جمعہ کو اس ایڈوائزری کی وضاحت

آئی جی پی کا دورہ پائین شہر

 سرینگر//انسپکٹر جنرل پولیس کشمیروجے کمار نے جمعہ کو سیکورٹی صورتحال اور لاک ڈاؤن انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی جی پی کشمیر نے جامع مسجد سرینگر ، درگاہ حضرت بل اور لالچوک کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور ان علاقوں کی سلامتی اور لاک ڈاؤن انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ، آئی جی پی کشمیر نے افسران کو کورونا وائرس کے رہنما خطوط اور معیاری عملیاتی طریقہ کاروںپر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ رہنما اصولوں اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وجے کمار کے ہمراہ ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری اور پولیس و سی آر پی ایف کے دیگر افسران تھے۔