بٹہ مالو سری نگر میں پولیس اہلکار پر فائرنگ

  سری نگر//نامعلوم ملی ٹینٹوں نے جمعہ کو ایس ڈی کالونی بٹہ مالو سری نگر میں ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی لیکن وہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔   ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین بجے عسکریت پسندوں نے پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کی۔     تاہم پولیس اہلکار بال بال بچ گیا۔ حملے کے فوراً بعد، پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تلاشی شروع کر دی گئی۔   انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔  

تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:ایس ایم سی کمشنر

سری نگر//سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) نے ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے جمعے کے روز سری نگر کے کئی علاقوں میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ہونے والے ناجائز تجاوزات کو ہٹا دیا۔   اسی ایم سی کی ٹیم نے لالچوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، مہاراجہ بازار اور جہانگیر چوک میں کارروائیاں انجام دے کر کئی دکان تھڑوں جنہوں نے فٹ پاتھ بند کر دئے تھے کو ہٹایا اور جن ریڑھی بانوں نے سڑکوں پر ریڑے لگا دئے تھے ان کو بھی ہٹایا گیا۔   اس موقع پر ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر خان جو خود اس کارروائی کی نگرانی کر رہے تھے، نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر جو ناجائز تجاوزات کئے گئے ہیں ان کے خلاف ہماری مہم مسلسل جاری ہے۔   انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم روزانہ بنیادوں پر یہ مہم چلاتی ہے تاکہ لوگوں کو چلنے پھرنے میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

راجباغ میں ہولناک آگ

سرینگر// راج باغ سرینگرمیں آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک رہائشی عمارت کو شدید نقصان پہنچاجبکہ عمارت میں موجود سرینگر میل نامی اخبار کادفتر مکمل طورپرخاکستر ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق عبداللہ برج کے قریب واقع انصاری لین میں جمعرات کودن کے گیارہ بجکر 45 منٹ پرایک چار منزلہ نجی رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے آگ کے شعلے نمودار ہوئے۔اس چار منزلہ نجی عمارت میں کئی دفاتر جن میں اخبار کا دفتراور کئی کنبے کرایہ پر مقیم تھے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ اس عمارت میں مقامی اردوروزنامہ’سرینگر میل‘کادفتر سمیت دیگرنجی دفاتربھی موجود تھے۔آتشزدگی کی اس واردات میں مذکورہ اخبارکا دفتر میں موجود اہم دستاویزات اور کمپیوٹر سمیت دیگر آلات مکمل طور خاکستر ہوگئے۔اس موقع پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی متعدد آگ بجھانے کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ آگ بجھانے کے کوششوں کے دوران فائر مین

تازہ ترین