تازہ ترین

جی ایم سی سری نگر اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں تعینات 42 ڈاکٹر و طبی اہلکار کورونا میں مبتلا

سری نگر// گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں تعینات قریب 42 ڈاکٹروں اور دیگر طبی اہلکاروں کی ہفتے کے روز کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جی ایم سی سری نگر اور اس کے ساتھ منسلک دوسرے ہسپتالوں میں تعینات کم سے کم 42 ڈاکٹروں اور دیگر طبی اہلکاروں کا ہفتے کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔   انہوں نے بتایا کہ گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران جی ایم سی سری نگر سے منسلک شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال، ایل ڈی ہسپتال، سپر سپیشلٹی ہسپتال شیرین باغ اور دیگر منسلک ہسپتالوں میں تعینات قریب 130 ڈاکٹروں اور 120 پیرا میڈیکل عملے کے اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔   ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کے اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت آنے سے اس وبا کے ساتھ مقابلہ کرنے میں مشکلات

کلسٹر یونیورسٹی نے آف لائن امتحانات ملتوی کئے

  سری نگر//کلسٹر یونیورسٹی سری نگر نے ہفتے کے روز آف لائن امتحانات کو وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی وجہ سے کووڈ کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملتوی کردیا۔   سی یو ایس میں کنٹرولر امتحانات کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 17جنوری سے شیڈول امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے اورنئے شیڈول کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔   متعلقہ طلباء کو مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.cusrinagar.edu.in پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔  

ڈپٹی کمشنر سرینگر کا کئی بازاروں کا معائنہ

سری نگر// ضلع میں کووڈ-19 کے مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرسری نگر، محمد اعجااز اسد نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش بلوال کے ہمراہ جمعہ کو سری نگر شہر کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔جن میں مہاراجہ بازار، سریابالا، جہانگیر چوک، لال چوک، گھنٹہ گھر، ریذیڈنسی روڈ، ریگل چوک، پولو ویو، بٹہ مالو اور دیگر ملحقہ کاروباری مراکز شامل ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تاجروں، ٹرانسپورٹروں اور پیدل چلنے والوں سے بات چیت کی اور ان سے کہا کہ وہ وسیع تر عوامی تحفظ اور صحت کے لیے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگرانی کریں اور کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مہاراج بازار میں کووڈ-19 کے رہنما خطوط کی خل

خون کا عطیہ ایک عظیم کام:مشیر فاروق خان

 سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل یہاں جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری میں خون عطیۂ کیمپ کا اِفتتاح کیا۔اِس کیمپ کا اِنعقاد خوراک ، شہری رسدات اور امورِ صارفین محکمہ نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کے اشتراک سے کیا تھا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مشیر فاروق خان نے کہا کہ خون کا عطیہ ایک عظیم کام ہے جسے معاشرے کے خلوص مند لوگ سر اَنجام دیتے ہیں۔مشیر فاروق خان نے خون کا عطیہ دینے پر ملازمین کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اِس نیک مقصد کے لئے آگے آئیں اور عوام اور ضرورت مند لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنا رول اَدا کریں۔مشیر موصوف نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ معاشرے کی پوری بھلائی کے لئے خون عطیہ کرنے والوں کی بے لوث خدمات کو سراہتی ہے۔دوران خون عطیۂ کیمپ ایف سی ایس اینڈ سی اے محکمہ کے 30ملازمین نے خون کا عطیہ دیا۔ کیمپ میں

جھیل ڈل کی صفائی مہم

سری نگر//جے اینڈ کے لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی اینڈ ایم اے)کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے کل ایگزیکٹو انجینئر مکینیکل کے ساتھ افسران اور عملہ کی موجودگی میںنئے خریدے گئے 10.5 کم ڈمپروں کو ڈاک یارڈ نشاط سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اتھارٹی نے اپنے مکینیکل ونگ کے ذریعے دو اعلیٰ صلاحیت کے 10.5 کم ڈمپرز خریدے ہیں جو کہ جھیل ڈل سے گھاس پھوس اور للی کو ڈمپنگ سائٹس تک لے جانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ڈاکٹر بشیر احمد نے بتایا کہ اس طرح کے مزید ڈمپر مستقبل میں بھی خریدے جائیں گے تاکہ گھاس پھوس کی مؤثر طریقے سے آف شور ہینڈلنگ کی جاسکے۔  

تازہ ترین