تازہ ترین

محمد یوسف مرن: قوت سماعت و گویائی سے محروم ووڈ کارونگ کا بے مثال کاریگر

سری نگر// سری نگر کے نرورہ عید گاہ علاقے سے تعلق رکھنے والا قوت سماعت و گویائی سے محروم کاریگر محمد یوسف مرن اخروٹ کی لکڑی پر دلکش و مسحور کن نقش و نگاری کرکے اپنے احساسات ہی نہیں بلکہ اپنی شخصیت کی جلوہ نمائی کرتے ہیں۔   محمد یوسف مرن نے اپنے بھائی بڑے مرحوم عبدالاحد مرن سے اس فن کے تمام اسرار و رموز سیکھے ہیں اور آج وہ اپنے اس فن میں یکتائے زمانہ ہیں۔   تاہم موصوف کاریگر کے بھتیجےمدثر مرن کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے کشمیر کی شاندار ثقافت کا یہ قدیم ترین فن روبہ زوال ہے۔   انہوں نے اپنے والد مرحوم عبدالاحد مرن اور چچا محمد یوسف مرن کی فنی صلاحیتوں اور ووڈ کارونگ کے فن کی موجودہ صورتحال پر یو این آئی اردو کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے دوران کہا کہ میں خود تعلیم کو خیر باد کہہ کر اس فن کے فروغ کے لئے محو جد وجہد ہوں لیکن ابھی مشکل حالات

سری نگر میں مشکوک بیگ سے گرینیڈ برآمد

  سری نگر//سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے جمعہ کو سری نگر کے مرکزی علاقہ خواجہ بازار چوک میں ایک مشکوک بیگ سے برآمد ہونے والے ایک گرینیڈ کو ناکارہ بنا دیا۔   ایک پولیس افسر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو پتہ چلا کہ مشکوک بیگ میں لپٹے ککر کے اندر موجود دھماکہ خیز مواد ایک گرنیڈ تھا جب اسے اسکوارڈ نے ناکارہ بنایا   افسر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں معطل ٹریفک کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔   مشتبہ بیگ جس میں پریشر ککر تھا جس میں بیگ کے باہر کچھ تاریں دکھائی دے رہی تھیں، جس وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔  

بمنہ میں 500 بستروںوالا ہسپتال برائے اطفال تکمیل کے مرحلے میں

سری نگر// بمنہ میں 500 بستروں والے بچوں کے ہسپتال کی تعمیر کے 114.81 کروڑ روپے کے پروجیکٹ پر چلائے جارہے کاموں کی رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر سری نگر نے جمعرات کو یہاںایک میٹنگ کی صدارت کی۔چیف پلاننگ آفیسر سری نگر یاسین لون، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی بی پنتھ ہسپتال ڈاکٹر نذیر چودھری، سپرنٹنڈنٹ، ہیڈ آف پیڈیاٹرکس، جی بی پنتھ، آر اینڈ بی، پی ڈی ڈی، پی ایچ ای اور ایم ای ڈی کے انجینئروں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ زیادہ تر سول، الیکٹرک اور مکینیکل کام مکمل کر لیا گیا ہے اور منصوبہ آخری اور تکمیل کے مراحل میں ہے۔سول ورکس کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ انجینئر آر اینڈ بی نے بتایا کہ 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی سول ورکس اس ماہ کے آخر تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ڈی سی نے مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار کو

خوشحال سر کی بحالی کیلئے مہم

سرینگر// خوشحال سر کی بحالی کے ایک حصے کے طور پر، ضلع انتظامیہ سری نگر نے خوشحال سر کے تاریخی واٹر سرکٹ کے کناروں میں اور اس کے ساتھ ساتھ ایک بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات مہم چلائی۔ مہم ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر شروع کی گئی جس کے دوران تحصیلدار عیدگاہ اشفاق احمد خان کی سربراہی میں انسداد تجاوزات کی خصوصی ٹیم نے خوشحال سر میں متعدد رہائشی تعمیرات کو مسمار کیا اور 10 کنال سے زائد اراضی بازیاب کی گئی۔خوشحال سر کے مکینوں کے مطابق، جھیل کی صفائی کے لیے ضلعی انتظامیہ سرینگر کی طرف سے کی گئی کوششوں سے جھیل میں واضح بہتری نظر آنا شروع ہو گئی ہے، یہ جھیل چند ماہ قبل  جانوروں کے فضلے، پلاسٹک اور سیوریج سے ڈھکی ہوئی تھی۔  

رواں سال جدید ہسپتال عوام کو وقف کرینگے:جمعیت اہلحدیث

سرینگر/2022/ملت کی بیٹیوں کی دینی و اخلاقی تعلیم و تربیت کیلئے اقبال آباد بمنہ میں خواجہ محمد رمضان میر مرحوم کے وقف کردہ وسیع قطعہ زمین پر چند برس قبل جس تعلیمی دانشگاہ( سلفیہ عربک گر لز کالج) کی تعمیر کا جو عظیم منصوبہ جمعیت اہل حدیث نے ہاتھ میں لیا تھا،کل اس کی چھت پوشی کے کام کے آغاز پر منعقدہ تقریب پرجمعیت اہلِ حدیث کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  الکلیتہ السلفیہ للبنات سرینگر سے اب تک  فار غات کی کئی ٹیمیں نکل چکی ہیں جو بفضل اللہ میدان عمل میں ملت و معاشرہ کی بچیوں اور دیگر خواتین کی تربیت کا فریضہ انجام دے رہی ہیں انہوں نے یہ نوید بھی سنادی کہ جلد ہی پلوامہ میں اسی نوعیت کا زیر تعمیر عظیم ادارہ بھی کام کرنا شروع کرے گا اوررواں سال میں ہی سرینگر میں زیر تعمیر ہسپتال بھی قوم کے نام وقف کررہے ہیں جس میں ڈائیالسز کی سہولیات بھی میسر ہوں گی ۔

عوامی ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی

سرینگر// شہر کے حبہ کدل علاقے میںعوامی ٹرانسپورٹ کا فقدان مقامی شہریوں اور کاروباری طبقے کیلئے سوہان روح ثابت ہو رہا ہے اورمقامی لوگوں کی جانب سے فریاد صدا بہ صحرا ثابت ہو رہی ہے۔ حبہ کدل اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوںنے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی نے دفتر جانے والے ملازمین،طلاب،کاروباریوں،دکانداروں اور عام لوگوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ محکمہ کی جانب سے انکی راحت کیلئے حبہ کدل کیلئے ناہی مسافربردار سروس کا انتظام کیا جا رہا ہے اورنا ہی متبادل سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ حبہ کدل کے محمد شعبان نے کہا کہ انہیں لالچوک تک آنے کیلئے یا تو پیادہ سفر کرنا پڑتا ہے یا آٹو سے آنا پرتا ہے،تاہم ہر ایک شہری آٹومیں سفر کو برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا ’’ حبہ کدل کے باشندوں خاص طور پر خواتین اور مریضوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ک

شہر میں ہر ماہ اوسطاً20سے زائدسڑک حادثات رونما

سرینگر //شہر کی خستہ حال سڑکوں پرحادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور ہر ماہ شہر میں اوسطا 20سے زیادہ سڑک حادثات میں 3سے زیادہ لوگ ہلاک اور 30سے زائد لوگ زخمی ہوتے ہیں۔سال2021کے 11ماہ کے دوران شہر کی سڑکوں پر کل 312سڑک حادثات کے دوران 36لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 333افراد زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حادثات تیز رفتاری ، موبائل فون کے استعمال ، نشے کی لت اور اورلوڈنگ کی وجہ سے پیش آتے ہیں ۔محکمہ کے عداد وشمار کے مطابق سال2021میں جنوری کے مہینے میں شہر میں 11سڑک حادثات کے دوران 2لوگوں کی موت ہوئی اور 17افراد زخمی ہوئے ہیں ۔فروری میں 23سڑک حادثات کے دوران 2لوگوں کی موت ہوئی اور 22زخمی ہوئے ہیں ۔مارچ میں 31سڑک حادثات میں 2لوگوں ہلاک اور 31زخمی ہوئے ہیں ۔اپریل میں 29سڑک حادثات میں 3لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 28زخمی ہوئے ہیں ۔ مئی میں 30سڑک حادثات ہوئے جس دوران 2لوگوں