لیفٹیننٹ گورنر کا شہر سرینگر کا طوفانی دورہ

سرینگر//کشمیر میں برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو شہر سری نگر کا دورہ کر کے سڑکوں سے برف ہٹانے ، لازمی خدمات اور سپلائی کے بحالی کے کام کا جائز ہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے متاثرہ خدمات کی بحالی کے لئے اُٹھائے گئے اِقدامات سے متعلق افسران سے اس سلسلے میں راج بھون میں منعقدہ میٹنگ کے دوران  سڑکوں ، پانی اور بجلی کی بحالی سے متعلق مفصل رِپورٹ طلب کی ۔ انہیں بتایا گیا کہ گزشتہ کئی دِن سے جاری برفباری سے وادی کشمیر میں عام زندگی متاثرہ ہوئی تاہم انتظامیہ نے جنگی پیمانے پر بحالی کام شروع کئے تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی دِقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام متعلقہ افسروں کو سڑکوں سے فوری طور برف ہٹانے اور تمام گلی کوچوں سے پانی کی نکاسی کے لئے تمام اِقدامات اٹھانے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو بحالی کاموں کی نگرانی کرنے

تازہ ترین