تازہ ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرتبل میں نمازجمعہ اداکی

سرینگر//ِ نیشنل کانفرنس  کے صدرو ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کودرگاہ حضرتبل میں حاضری دی اور اس دوران انہوں نے لوگوں کیساتھ بھی بات کی اور اُن کے مسائل اور مشکلات سے بھی آگاہی حاصل کی۔ اس سے قبل انہوںنمازِ جمعہ ادا کی اور اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر ملک کشمیر کے لوگوں کے عزت اور وقار، امن و امان کی بحالی، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ برصغیر میں امن و امان اور عالم گیر وباء کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا مانگی۔ نماز کے بعد انہو ں نے لوگوں کیساتھ بات کی اور اُن کے مسائل و مشکلات سے آگہی حاصل کی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اللہ کے دربار میں دست بہ دعا ہوکر جموں وکشمیر کے عوام کو موجودہ چیلنجوں سے نجات مانگنے کی اپیل کی کیونکہ اللہ کے بغیر ہمارا کوئی مددگار نہیں اور وہی ہمیں موجودہ دلدل سے نکالنے والا ہے۔&

ایس ایم سی میئر لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

 جموں//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔دوران میٹنگ جنیدمتو نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایس ایم سی کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی۔ اُنہوںنے لیفٹیننٹ گورنر کو ایس ایم سی کے اَ فرادی قوت اورمشینری کے ڈھانچے کو مستحکم بنانے سے متعلق مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے کارپوریشن کی ٹرانسپورٹ فلیٹ کی توسیع ، میونسپل کارپوریٹروں کے تحفظ اور محفوظ اقامتی سہولیات اور دیگر فلاحی معاملات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کی جانب سے پیش کئے گئے تمام مانگوں کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کولوگوں کو تما م بنیادی سہولیات بہم رکھنے کے لئے کارپوریشن کے کام میں مستقل بہتری لانے کے لئے تمام لازمی اقدامات کرنے کے لئے کہا۔ ا

خانقاہ معلی میں عرس ختلان کی تقریب | بھاری تعداد میں عقیدتمندوں کی شرکت

سرینگر// عرس ختلان کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب خانقاہ معلی سرینگر میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف واکناف سے بڑی تعداد میں آئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ نماز ظہر سے سے قبل خانقاہِ معلی سرینگر میںمولانا ریاض احمد ہمدانی نے اولیاء کرام کی سیرت اور عظمت وشان بیان کرتے ہوئے کہا کہ امیر کبیر حضرت میر سید علی ہمدانیؒکی بدولت کشمیر کا چپہ چپہ دین اسلام سے منور ہوا۔انہوں نے فلسفہ عرس ختلان پر مفصل روشنی ڈالی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوف خدا میں رہ کر ہمیشہ نمازِ پنجگانہ اور تلاوت کلامِ پاک کثرت سے کیا کریں کیونکہ عالم اسلام اس وقت نہایت پریشانی میں ہے۔ نماز ظہر کے بعد ختمات ، درود ازکار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی جس کی پیشوائی امام و خطیب امام غلام محمد ہمدانی نے کی۔اس موقعہ پر صدر انجمن حمایت الاسلام مولانا خورشید احمدقانون گو نے اپنے خطاب میں کہاآج مُحسن کشمیر حضرت شاہ ہمدا

دارالعلوم بلالیہ کی مسجد میں آگ سے جزوی نقصان

سرینگر/ارشاد احمد// لالبازار سرینگر میں نماز مغرب کے فوراً بعد دارالعلوم بلالیہ کے صحن میں موجود مسجد میں آگ نمودار ہوئی۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی، پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر فوری طور پر قابو پایا گیا۔باغوان پورہ لالبازار میں دارالعوام بلالیہ میں موجود مسجد میں بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ اس موقع پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی گئی جبکہ مقامی لوگوں اور پولیس نے بھی بچاو کارروائی کرتے ہوئے آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔آگ کی اس واردات میں مسجدکو جزوی نقصان پہنچا۔اس بارے میں محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے بتایا کہ دارالعوام بلالیہ میں موجود مسجد سے آگ نمودار ہوئی جس سے مسجد کو جزوی نقصان پہنچا ۔  

ہارون میں پولیس کا عوامی دربار

سرینگر//پولیس اور عوام کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کے تحت ہارون تھانہ میں مقامی شہریوں کے ساتھ تال میل بڑھانے کے سلسلے میںپولیس نے ایک دربارکا اہتمام کیا تھا ۔اس موقع پر علاقے کی سرکردہ شخصیات نے شام کے اوقات میں ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی کے بارے میں شکایات کیں۔اس موقع پر ایس ایچ او ہارون نے لاک ڈاؤن کے دوران کووڈ۔19 سے نمٹنے کی کوششوں پر ٹرانسپورٹروں کی ورکنگ باڈی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ جب تک کوروناوائرس کا مکمل خاتمہ نہ ہوجائے تب تک سماجی دوری پر قائم رہنا چاہئے اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔پولیس افسر کی جانب سے شرکا ء کو یقین دلایا گیاکہ پولیس عوامی شکایات کے تحت ان کا ازالہ کرنے کے لئے ترجیحی طور پر حل کئے جائیں گے۔   

رضاکارانہ طور تعمیر کی گئی ڈرین منہدم | وازہ باغ اورباغ حیدر کی آبادی محکمہ ارگیشن کے خلاف برہم

سرینگر//زبرون کالونی وازہ باغ حیدر پورہ کے لوگوںنے الزام لگایا ہے کہ بائی پاس لنک روڑ پر محکمہ اری گیشن نے اُس ڈرین کو توڑ ڈالاجس کو مقامی لوگوںنے ذاتی خرچہ سے تعمیر کیا تھا ۔ لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ایک مقامی شخص کی جانب سے محض ایک من گھڑت شکایت پر محکمہ آئی اینڈ ایف سی نے اس ڈرین کومنہدم کردیا۔ مقامی لوگوںنے بتایا کہ دو مہینے قبل لوگوںنے پریشانی کو دور کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ڈرین پر ایک سلیب بچھانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سے کافی حد تک لوگوں کی پریشانیوں کا ازالہ ہوا لیکن آج چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی کشمیر نے اپنے عملہ کے ذریعہ جے سی بی سے اس سلیب کو توڑ دیا ۔ لوگوں نے کہا کہ محکمہ کی غفلت شعاری کے نتیجے میںسینکڑوں کنال اراضی پر قبضہ کیاگیا ہے جس کو چھڑانے کیلئے محکمہ کوئی کارروائی نہیں کرتا بلکہ اس ڈرین کو توڑ ڈالا جو کہ لوگوں کی بھلائی کیلئے بنا

دارالخیر میرواعظ منزل کافتح کدل آتشزدگان سے اظہار یکجہتی

سرینگر//دارالخیر میرواعظ منزل نے گزشتہ دنوں نمچہ بل فتح کدل میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں نصف درجن سے زیادہ مکانات کے خاکستر ہونے پر متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور موسم سرما کے پیش نظر متاثرین کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔دارالخیر کے سرپرست اعلیٰ میرواعظ محمد عمرفاروق کی ہدایت پر ایک وفدنے مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میںنمچہ بل جاکر متاثرین میں چاول ، آٹا،کمبل اور کچن کٹ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔دارالخیر عنقریب شہر سرینگر کے دیگر آتشزدگان میں بھی سامان فراہم کررہا ہے۔اس ضمن میں دارالخیر میرواعظ منزل نے اہل ثروت حضرات سے ماضی کی طرح اس ملی ادارے کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی اپیل دہرائی ہے تاکہ امدادی کام جاری رکھا جاسکے۔  

گندرپورہ صفاکدل میں آگ | دو رہائشی مکانات اور لاکھوں روپے کی املاک خاکستر

سرینگر//سرینگر کے شہر خاص میں گزشتہ روز سے جاری مسلسل آتشزدگی واردات میں 8 رہایشی مکانات خاکستر ہونے سے کئی خاندان سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔صفاکدل کے علاقہ گندر پورہ میں پیر کی صبح 4 بجکر 50 منٹ پر آتشزدگی کی ایک واردات میں تین منزلہ دو رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔گندر پورہ صفاکدل کے عینی شاہدین نے بتایا کہ صبح جب نماز فجر کی ادائیگی میں لوگ مصروف تھے کہ اچانک محمد امین لون اورشبیر احمد لون ولد علی محمد نامی دو بھائیوںکی تین منزلہ مکان میں آگ نمودار ہوئی۔اس دوران آگ کی لپیٹ میں دلاور بٹ، محمد اسلم بٹ اور غلام احمد ولد مرحوم غلام احمد کا تین منزلہ مکان بھی آگیا۔ اطلاع ملتے ہی گندر پورہ، صفاکدل،مہاراج گنج اور بٹہ مالو ہیڈ کوارٹر سے آگ بجھانے کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔آتشزدگی کی اس واردات میں دو رہائشی مکانات اور ان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوگ

آجی جی پی کشمیر درگاہ حضرتبل گئے، امن اور خوشحالی کی دعا کی

سرینگر//انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار نے اتوار کو حضرت بل گئے اورامن و خوشحالی کیلئے دعاکی۔ آئی جی پی کے ہمراہ ایس ڈی پی او حضرت بل مصدق بسو، ایس ایچ او نگین گوہر احمد بھی تھے ۔آئی جی پی کشمیر زون نے اس سلسلے میں اپنے ٹویٹر پر اس بات کی جانکاری دی ۔  

ڈاکٹر فاروق کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں نمازجمعہ اداکرنے کے بعد عام لوگوں کے ساتھ ملاقات کرکے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر کے لوگوں کے عزت اور وقار،  امن و امان کی بحالی، عالم اسلام کی سربلندی انسانیت کی بقا، ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ برصغیر میں امن و امان اور عالم گیر وباء کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ لوگوں سے بھی ملاقی ہوئے اور عام شہریوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کشمیری قوم کی فتح و نصرت اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں سے نجات پانے کے لئے اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر ان آزمائشوں سے نجات کے لئے دعائیں مانگیں۔  

کشمیریونیورسٹی میں دوہفتہ طویل سائنس ریفریشر کورس ختم

سرینگر//سائنس اورٹیکنالوجی میں مسلسل ترقی اور ایجادات نے کرہ ارض پرانسانی زندگی کوآرام دہ اورآسان بنایا ہے۔اس بات کااظہار شیرکشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسزصورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کشمیر یونیوسٹی میں کالج اور یونیورسٹی اساتذہ کیلئے دوہفتوں طویل سائنس ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ طبی سائنس نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں ۔ہمیں آکسیجن کے مالیکیول کے پیچ کے بارے میں کبھی سوچابھی نہیں ہوگا لیکن اس عالمگیر وباء کے دوران ہمیں اس بات کا پتہ چل گیا کہ ہماری بقاء کیلئے یہ کتناضروری ہے۔یہ سب سائنس کی ایجادات سے ہی ممکن بنا۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے کوروناوائرس کی بدترین عالمگیر وباء کی صورتحال دیکھی لیکن یہاں بھی سائنس نے ہی سب کچھ آسان بنایا۔ڈاکٹر آہنگر نے بتایا کہ کووِڈ- 19نے پوری دنیا کو خوف ذدہ کیالیکن ہم نے اسے سائنس سے ہی مسخر ک

ایمر جنسی ریسپانس سپورٹ سسٹم 112متعاف

سرینگر//ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم (ای آر ایس ایس) 112 پورے ہندوستان میں مربوط ایمرجنسی سسٹم ہے۔ متذکورہ 112 نمبر سے شہریوں کی مختلف صورتحال سے نمٹنے کیلئے ، وائس کالز ، ایس ایم ایس ، ای میل ، گھبراہٹ سے متعلق کوئی بھی جانکاری ،ای آر ایس ایس ویب پورٹل 112 موبائیل ایپ کے ذریعے سے ایس او ایس الٹ جاری کیاجاسکتاہے ۔ کسی بھی وقت جب آپ اپنی حفاظت یا کسی دوسرے شخص کی حفاظت کو غیر محفوظ سمجھیں یا کسی بھی مدد کی ضرورت محسوس کررہے ہونگے تو اُس صورت میں پریشانی میں مبتلاشخص کی صحیح جگہ کا پتہ پولیس کنٹرول روم کو بھیج دیاجاتا ہے اور متاثرہ شخص کے جائے مقام کا پتہ کال حاصل کرنے والے شخص کے نقشے پر ظاہر ہوتا ہے۔ پولیس ، فائیر اینڈ ایمر جنسی اور محکمہ صحت سے کسی بھی طرح کی ہنگامی رسپانس سپورٹ کیلئے فون 112  پر۔ایس ایم ایس 112،غیر یقینی صورت حال کے وقت اپنے سمارٹ فون پر فوری طور پر تین بار پاو

درگاہ حضرتبل کی اندرونی سڑکوںپر ہنوز برف موجود

سرینگر// وادی میں حالیہ برف باری کے بعد درگاہ حضرت بل کے گر د و نواح مقامات اور اندرونی سڑکوں سے برف نہ ہٹانے پر مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے فرزندان نوحید کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ برفباری کے بعد متعلقہ محکموں نے درگاہ حضرتبل جانے والے راستوں کو نظر انداز کیا اور برف اٹھانے میں کوتاہی کی۔کشمیر عظمیٰ کو مقامی شہری فاروق احمد وانی نے بتایا کہ نماز جمعہ کے موقع پر ہزاروں فرزندانِ توحید نماز کی ادائیگی کیلئے آتے ہیں،جس میں بزرگ شہریوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہوتے ہیں تاہم انتظامیہ نے اس جانب کوئی بھی توجہ نہیں دی اور درگاہ کے اندرونی راستوں کو صاف نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سڑکڑکوں پر برف کی موجودگی اور اس سے پھسلن کی وجہ سے نمازیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ فارو ق وانی نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے

جڈی بل مسجد کے غسل خانہ سے شہری کی لاش برآمد

سرینگر//ہ شری بٹ جڈی بل مسجد سے منسلک غسل خانہ میں شہری کو مردہ حالت میں پایا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ جڈی بل شری بٹ مسجد سے منسلک غسل خانہ سے عبدالقیوم خان ولد مرحوم عبدالرحمن ساکنہ گلہ کدل جڈی بل کی نعش پائی گئی۔اس موقع پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس نے موقع پر آکر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اورقانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعدمتوفی شہری کی نعش وارثین کے سپرد کردی۔معاملے کے بارے جڈی بل پولیس کے اعلیٰ حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ مذکورہ شہری گزشتہ روز گھر سے نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے نکلا تھاتاہم نماز مغرب کے بعد بھی جب وہ گھر واپس نہیں آیا تو گھر والوں نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔سنیچر کی صبح شری بٹ جڈی بل مسجد سے منسلک غسل خانہ میں مذکورہ شہری کومردہ حالت میں پایا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہواہے۔  

کشمیر یونیورسٹی اورکلسٹر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

سرینگر//تازہ برف باری کی وجہ سے کلسٹریونیورسٹی سری نگرنے سنیچر کولئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کئے جبکہ کشمیریونیورسٹی نے 11جنوری کولئے جانے والے امتحانات کوملتوی کئے جانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ نئی تاریخوں کااعلان الگ سے کیاجائیگا۔کلسٹر یونیورسٹی میںکنٹرولر امتحانات پروفیسر میر خورشید کے مطابق9جنوری کوجو امتحانات لئے جانے طے تھے، اْنہیں موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتوی شدہ امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ادھر کشمیریونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد احمد نے سنیچر کوبتایاکہ انڈرگریجویٹ تھرڈ ائرامتحانات جو11جنوری کولئے جانے تھے کو ملتوی کیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ ملتوی کئے گئے امتحانات کی نئی تاریخوںکااعلان الگ سے کیاجائیگا۔  

سرینگر4دہائیوں سے نظر انداز: جنید متو

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے کہا جموں و کشمیر کے چہرے ’شہر سرینگر‘ کو گزشتہ چالیس سال کے دوران نظر انداز کیا گیا ہے  جہاں 15ہزار لین کو صاف کرنے کے لئے15جے سی بی،لوڈر موجود ہیں۔شہر سرینگر میں چار روز گزر جانے کے باوجودسڑکیں صاف نہ ہونے کی شکایات پر سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے جمعرات کو کہا کہ 15 ہزا لین کو صاف کرنے کے لئے 15جے سی بی اور لوڈر سرینگر میں 15ہزارسڑکوں سے برف صاف کرنے کا واحد سامان ہے۔متو نے اپنے دفتر میں یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، ’’سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے جوانوں کو بیلچے سے برف صاف کرتے دیکھنا شرمناک ہے۔مئیرنے یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ’ ایس ایم سی‘ اور دیگر2 محکموں نے سڑکوں پر موجودبرف کو صاف کیا ہے جبکہ اس سے بہتر کام ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ، می

سرینگرکی 15ہزار گلیوں سے برف ہٹانے کیلئے15جے سی بی کافی نہیں ہیں: میئر

سرینگر//ایس ایم سی کے میئر جنید متو نے جمعرات کو بتایا کہ شہر سرینگر کی 15ہزار گلیوں سے برف ہٹانے کیلئے15جے سی بی کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی کے اہلکاروں کو بیلچوں سے برف ہٹاتے دیکھنا باعث شرمندگی تھا۔ متو نے کہا”ایس ایم سی اہلکاروں کو بیلچوں سے برف صاف کرتے ہوئے دیکھنا باعث شرمندگی ہے“۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران متو نے کہا کہ میکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، ایس ایم سی اور روڈس اینڈ بلڈنگس محکمہ جات کی کارکردگی اس سے بہتر ہوسکتی تھی۔ انہوں نے کہا”یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سرینگر کی گلیوں کی صفائی کیلئے محض15مشینیں رکھی گئی ہیں“۔ متو نے تاہم ایس ایم سی اہلکاروں کے کام کی تعریفیں کیں۔ متو نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر خراب کام کی وجہ تلاش کریں۔”میں لیفٹیننٹ گورنر کی عزت کرتا ہوں کیونکہ وہ کام پر یقین ر

گرڈ اسٹیشن کائو ڈارہ کا فیڈر نمبر4 | شہر خاص کے40محلوں کے صارفین پریشان

سرینگر // گرڈ اسٹیشن کائو ڈارہ کا فیڈر نمبر چاراکثر وبیشتر اور لوڈ ہو جانے کے نتیجے میں شہر خاص کے صارفین کو بجلی سپلائی سے محروم رہنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس فیڈر کے ساتھ منسلک ہزاروں صارفین بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان ہیں اور محکمہ گریڈ سٹیشن کی مرمت اور اس کی صلاحیت کو بڑھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ کائو ڈارہ سے لیکر رڈہ پورہ خانیار کے تقریب 40محلوں کے صارفین بجلی کی ابتر صورتحال سے پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متعدد بار انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام کو اس تعلق سے آگاہ کیا لیکن وہاں سے یہی سننے کو مل رہا ہے کہ محکمہ نے گریڈ سٹیشن میں نئے سوچ لگائے تو ہیں لیکن اس کے باوجود بھی یہ گریڈ سٹیشن اورلوڈ ہو جاتا ہے ۔ایک مقامی شہری محمد شبیر احمد ڈار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ صبح سے شام تک ان محلوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا

ہمدانیہ کالونی بمنہ میں نقب زنی کا معاملہ حل، 5 گرفتار

سرینگر//پولیس نے ہمدانیہ کالونی بمنہ میں لاکھوں روپے مالیت کے تانبے کے برتنوںکی چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے 5نقب زنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس پوسٹ بمنہ کودانش فاروق ساکنہ ہمدانیہ کالونی بمنہ نے تحریری شکایت کی کہ اس کی زہرا کمپلیکس ہمدانیہ کالونی بمنہ میں موجود تانبے کی دکان سے 23 اور 24 دسمبر 2020 کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے شٹرتوڑ کر لاکھوںروپے مالیت کے تانبے کے برتن اڑا لئے۔ پولیس تھانہ پارمپورہ میں اس ضمن میں ایف آئی آرزیر نمبر27/2020درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تمام قانونی لوازمات پورا کرکے دکان اور ملحقہ علاقہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی۔ جدید تکنیک کے استعمال اور فوٹیج کی مدد سے چند مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی اورایک شخص کو4ساتھیوں سمیت گرفتار کیاگیا۔ گرفتار کئے گئے افراد کی اطلاع فراہم کرنے کے بعد چوری کیاگیا تانبہ لسجن سے برآمد کیا

ہارون ۔(ون) کی بی ڈی سی چیئرپرسن سمیت متعدد نمائندے اپنی پارٹی میں شامل

 سرینگر//فقیر گوجری ہارون۔Iسے حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی شائستہ اسلم نے ہفتہ کو لالچوک سرینگر دفتر پر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ شائستہ نے بطور آزاد اُمیدوار ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات لڑا تھا جس کی اپنی پارٹی نے مکمل حمایت کی تھی۔ اُن کے علاوہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرپرسن بلاک ہارون۔I سلیمہ بیگم، سرپنچ فقیر گوجری اے راج محمد فامدہ نائب سرپنچ حلقہ فقیر گوجری اے وار ڈ نمبر چھ محمد یوسف کٹھانہ، وارڈ نمبر چار کے پنچ غلام رسول بجران، وارڈ نمبر تین کے پنچ محمد رفیق فامدہاور وارڈ نمبر سات سے پنچ محمد سلیمان بجران بھی اپنے حمایتوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔تقریب کے دوران اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری، سینئر نائب صدر غلام حسن میر، سینئرلیڈر محمد دلاور میر، سرینگر میونسپل کارپوریشن میئر جنید عظیم متو، صوبائی صدر محمد اشرف میر، ضلع صدر سرینگر نور محم