تازہ ترین

کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون نے امتحانات ملتوی کئے

    سری نگر//کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون نے کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر سمسٹر کے اختتامی امتحانات کو معطل کر دیا ہے۔       محکمہ کے سربراہ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ اسکول آف لاء اور منسلک لاء کالجوں کے جنرل ویوا وائس اور موٹ کورٹ آف ایل ایل بی، بی اے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کے امتحانات اگلے ھکم نامے تک معطل رہیں گے۔     حکم نامے میں مزید کہا گیا، " طلبہ کو یکم فروری کو محکمہ کی ویب سائٹ پر بقیہ امتحانات کے مستقبل کے انعقاد کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا"۔  

جی ایم سی سری نگر نے ایم بی بی ایس، پیرا میڈیکل کورسز کے لیے آف لائن کلاسز کو معطل کردیا

  سری نگر//گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے حکام نے منگل کو ادارے میں ایم بی بی ایس اور بی ایس سی پیرامیڈیکل کورسز کے لیے فزیکل کلاس کے کام کو کووڈ کے موجودہ اضافے اور وائرس کے نئے ویرینٹ "اومی کرون" کے خطرے کے درمیان معطل کردیا۔   پرنسپل جی ایم سی سری نگر پروفیسر سمیعہ راشد کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک حکم نامے میں ایم بی بی ایس اور بی ایس سی پیرا میڈیکل کورسز کے سلسلے میں تھیوری کلاسز کو معطل کرنے کی ہدایت دی گئی، تاہم کہا گیا کہ آن لائن تدریس اور کلینیکل پوسٹنگ پہلے سے جاری کردہ روسٹر کے مطابق جاری رہے گی۔   کالج نے پیر کے روز وبائی امراض میں اضافے کے پیش نظر فیکلٹی کی موسم سرما کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ سکمز، صورہ اور میڈیکل کالج بمنہ نے بھی فیکلٹی کی موسم سرما کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔   ملک کے باقی حصوں کی طرح، جموں و کشمیر

سکمز میڈیکل کالج بمنہ میں بھی سرمائی تعطیلات منسوخ

  سری نگر// سکمز صورہ کے بعدسکمز میڈیکل کالج بیمنہ کے حکام نے بھی کووڈ معاملات مین اضافے اور وائرس کے نئے قسم  اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر فیکلٹی کے لیے موسم سرما کی تعطیلات 2022 کو منسوخ کر دیا ہے۔   اس سلسلے میں منگل کے روز پرنسپل سکمز میڈیکل کالج بمنہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں پروفیسر عرفان ربانی نے فیکلٹی ممبران سے کہا کہ وہ 12 جنوری بروز بدھ کو دوبارہ ڈیوٹی شروع کریں۔     شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ نے بھی کووڈ بڑھنے کے پیش نظر آج اساتذہ کے لیے موسم سرما کی تعطیلات 2022 کو منسوخ کر دیا۔  

جموں و کشمیر میں کورونا معاملات میں اضافہ: سکمز فیکلٹی کی سرمائی تعطیلات منسوخ

  سرینگر//ملک کی دیگر ریاستوں کے بعد اب جموں وکشمیر میں بھی کویڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پیر کے روز جموں وکشمیر میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد 700 سے زائد درج کی گئی ہے۔ یوٹی میں پانچ جنوری کو 418 افراد کورونا سے متاثرہ پائے گئے تھے، جس کے بعد اس تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔    کورونا وباء سے متاثرہ افراد کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر انتظامیہ نے کئی اہم فیصلے لئے ہیں وہیں طبی و پیرا میڈیکل عملہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔ اسی اثنا میں ڈائریکٹر سکمز صورہ ڈاکٹر پرویز احمد کول نے آج یہاں جاری ایک حکم نامہ میں شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی فیکلٹی کی سرمائی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔     ڈائریکٹر سکمز صورہ نے فیکلٹی کو فوری طور پر اپنی تعیناتیوں کی جگہ پر خاضر ہونے کی تلقین کی ہے۔

سنگر مال شاپنگ سنٹرمیں آگ | نرولاس ریستوران خاکستر، لاکھوں روپے کا ساوسامان تباہ

سرینگر// سنگر مال سٹی سنٹر میں واقع دو منزلہ نرولاس ریستوران شبانہ آتشزدگی کی واردات میں خاکستر ہوگیا۔ ریستوران میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو آگ نمودار ہوئی جس کی لپیٹ میں دو منزلہ ریسٹورنٹ آگیا۔آگ اتنی تیزی سے بھڑک پھیل گئی کہ جب تک محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی موقع واردات پر پہنچتا تب تک ریستوران اور اس میں موجود سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ریستوران کے مالک عاشق رفیق خان ساکن برزلہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آگ دوران شب دو بجے ریستوران سے نمودار ہوئی جب تک میں گھر سے سنگر مال سینٹر پہنچا تب تک پورا ریستوران راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوکر رہ گیا تھا۔ادھر سرینگر کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سنگر مال کا دورہ کرتے ہوئے آگ کی واردات میں راکھ ہوئے ریستوران کا جائزہ لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک معلوم نہیں چل سکا ۔  

عرس ختلان کی تقریب عقیدت کے ساتھ منائی گئی

سرینگر// عرس ختلان کی تقریب وادی بھر میںعقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب تاریخی خانقاہ معلی سرینگر میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف واکناف سے بڑی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ نماز ظہر سے قبل پیرزادہ محمد یاسین ہمدانی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اولیاء کرام کی سیرت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒکی بدولت ہی کشمیر کا چپہ چپہ دین اسلام سے منور ہوا۔انہوں نے فلسفہ عرس ختلان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ہی حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ کے جسدخاکی کوکشمیر سے کولاب ختلان میں چھ ماہ کے طویل سفر کے بعد پہنچا دیا گیا جہاں اُنؒ کا روضہ موجود ہے۔ تقریب پر مولاناشوکت حسین کینگ بھی موجودتھے۔ نماز ظہر کے بعد توبہ استغفار، ختمات المعظمات ، درود ازکار اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی، جس کی پیشوائی امام بقعہ الحاج امام غلام محمد ہمدانی،

جی ایم سی سرینگرکے فیکلیٹی ممبران کی چھٹیاں منسوخ

سرینگر //کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور اس سے منسلک اسپتالوں میں تمام فیکلٹی ممبران کی چھٹیاںرد کردی گئی ہیں۔پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ڈاکٹر سامیہ رشید نے  اس ضمن میں ایک آرڈر میں کہاہے کہ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے تمام فیککلٹی ممبران کی سال 2022کی سردی کی چھٹیوں کو منسوخ   کردیا گیا ہے اوراس ادارے کے تمام فیکلٹی ممبران جو چھٹیوں پر گئے ہیں، کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے 11جنوری منگل کو اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہو جائیں۔   

کورونامیں معمولی اضافے کی مار صرف تعلیم کے شعبے پر کیوں؟

سرینگر//کوچنگ سینٹرز ایسوسی ایشن آف کشمیر نے کووِڈ- 19 کیسوں میں اضافے کے پیش نظر تربیتی مراکز کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صحافت کشمیر میں پریس کانفرنس کے دوران ایسوسی ایشن نے کہا کہ جب بھی کووِڈ کیسوں میں معمولی اضافہ ہوتا ہے تو سب سے پہلے نقصان تعلیمی شعبہ کو ہوتا ہے۔انہوں نے کہا،’’ہم یہ سمجھنے میں ناکام ہیں کہ حکومت کووِڈ کے معاملات میں معمولی اضافے کے بعد بھی تعلیم کے شعبوں کو بند کرنے کی خواہاں کیوں نظر آتی ہے۔ ‘‘ انہوں نے کا کہا کہ برسوں تک اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے بعد، حکومت نے اب صرف ان فعال کلاسوں کو بند کر دیا ہے جو ان طلبا کے تعلیمی نقصان کی تلافی کے لیے سخت محنت کر رہے تھے۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ طلبا موجودہ صورتحال کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں کیونکہ ان کی پڑھائی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا’

تازہ ترین