تازہ ترین

جسمانی طور خاص افراد کا عالمیدن اور ہماری ذمہ داریاں

 دنیا بھر میں جسمانی طور پر خاص تعداد جنہیں عرف عام میں معذورین کے نام سےجانا جاتا ہےکا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد ہر ملک میں انسانی ہمدردی کے جذبات کو فروغ دے کر خصوصی افراد کی مدد کے جذبات کو ابھارنا اور معذوروں کو معاشرے کا کار آمد حصہ بنانا ہے۔اقوامِ متحدہ نے اپنے 2030ء کے ترقیاتی اہداف کا حصہ بناتے ہوئے خصوصی افراد کو اہمیت دی ہے تاکہ ان لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کو محسوس کیا جائے کیونکہ اقوامِ متحدہ کے نزدیک معذوروں کے حقوق کا احساس صرف عدل و انصاف کا تقاضا ہی نہیں بلکہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کیلئے سرمایہ کاری بھی ہے۔  عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے 1 ارب انسان کسی نہ کسی طرح معذوری کا شکار ہیں جو اپنی زندگی کسی کی مدد کے بغیر نہیں گزار سکتے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دنیا کی 7 اعشاریہ 8 ارب آبادی میں سے اگر 1 ارب انسان معذور ہیں تو اس