ترقیاتی عمل جمود کاشکار | تعمیراتی سیزن میں کام نہ ہوگا تو پھر کب ہوگا؟

جموںوکشمیر انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی عالم گیر وبا ء کے بیچ ہی آئے روز محکمہ اطلاعات کے ذریعے ایسی تصاویر اور بیانات جاری کئے جارہے ہیں جن میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ اس سنگین صورتحال کے باوجود ترقیاتی عمل جاری ہے اور نہ صرف محکمہ دیہی ترقی کے ذریعے دیہی علاقوں میں منریگا اور دیگر سکیموں کے تحت کام شروع کئے جاچکے ہیں بلکہ تعمیرات عامہ اور دیگر منسلک محکموںکی جانب سے بھی ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام شروع کئے گئے ہیں۔گوکہ حکومتی دعوئوں کو مسترد نہیں کیاجاسکتا ہے اور غالب امکان ہے کہ کام شروع ہوچکے ہوں تاہم زمینی سطح پر جو صورتحال بنی ہوئی ہے ،وہ مسلسل مایوس کن ہی ہے ۔کورونا کی آڑ میں مسلسل دوسرے تعمیراتی سیزن میں بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے کا رجحان جاری ہے ۔گزشتہ برس بھی سیاسی لاک ڈائون کی وجہ سے وہ سیزن مکمل طور پر ضائع ہوگیا جب کشمیر اور جموںصوبہ کے پیر پنچال اور چناب خطوں میںکام ہ

تازہ ترین