کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ہند۔پاک افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ

سرینگر//جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ہفتہ کو بین الاقوامی سرحد پر بھارت اور پاکستان کی فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ حکام نے کہا کہ فائرنگ کا آغاز پاکستانی افواج نے کیا، یہ واقعہ گذشتہ رات کے دوران پیش آیا جس میں ہیرا نگر سیکٹر کے پنسر پوسٹ پر پاکستانی افواج نے گولیوں چلائیں جس کا بارڈر سیکورٹی فورسز نے ”موثر“ جواب دیا۔ حکام کے مطابق آر پار فائرنگ کا سلسلہ آج صبح تک جاری رہا تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی افواج نے آج صبح گرنام اور کیرول پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا۔  

جموںکشمیرمیں نئے جیل مینول کی ترتیب | تازہ رپورٹ پیش کرنے کی ہائی کورٹ کی ہدایت

جموں //چیف جسٹس ،جسٹس گیتا متل اورجسٹس پنیت گپتاپر مشتمل جموں کشمیر ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے جیل مینول ترتیب دینے کیلئے مفاد عامہ کی ایک عرضی پر جیل مینول کے بارے میں تازہ جانکاری عدالت میں پیش کرنے کیلئے حکومت کو آٹھ ہفتوں کی مہلت دی ہے اوربصورت دیگر مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں کشمیرکے داخلہ محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری عدالت میں اگلی سماعت کے روز خود حاضر ہوں گے ۔مفاد عامہ کی عرضی پرسماعت کے دوران ڈویژن بنچ نے کہا کہ سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بی اے ڈار نے ایک بار پھر یہ کہہ کر التواء کی درخواست کی ہے کہ جیل مینول کی تیاری آخری مراحل میں ہے.۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ دوبرس سے زیرسماعت ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ موجودہ جیل مینول پرنظر ثانی کی ضرورت ہے جس میں ترامیم کی گئی ہیںاور سینئرایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت دی کہ وہ جیل مینول کی تازہ ترین رپورٹ آٹھ ہفتوں میں عدالت

اگر آپ بھارتی آئین کے ساتھ ہیں تو بی جے پی کو ووٹ دیں : سمرتی ایرانی

ادھم پور// مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اگر بھارتی آئین کے ساتھ ہیں اور ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اس کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میری لوگوں سے 'گپکار گینگ' کے پاس جا کر چائے پینے والے کے بجائے چائے والے کو ووٹ دینے کی اپیل ہے۔موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اودھم پور میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: 'ڈی ڈی سی انتخابات کوئی عام انتخابات نہیں ہیں۔ اگر آپ ہندوستان کے آئین کے ساتھ ہیں، اگر آپ وکاس کے ساتھ ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچوں کا مستقبل روشن ہو تو پولنگ بوتھ پر جا کر کمل کا بٹن دبائیں'۔سمرتی ایرانی نے کہا کہ جب سے ملک کی بھاگ ڈور نریندر مودی کے ہاتھوں میں آئی ہے تب سے لوگوں میں امیدوں کی کرنیں جاگی ہیں اور لوگوں کا ہمارے جل

تازہ ترین