میڈیکل کالج جموں میں ’ورلڈ ایڈز ڈے‘ منایا گیا

 جموں// دنیا بھر کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں بھی منگل کے روز’ورلڈ ایڈز ڈے‘ منایا گیا جہاں موقع کی مناسبت سے ایک سائیکل ریلی اور عطیہ خون کے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر فائنانشل کمشنر ہیلتھ اتل ڈلو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز کے مرض میں مبتلا مریضوں کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ امسال کورونا کی وجہ سے اس مناسبت سے کوئی بڑی تقریب منعقد نہیں ہوسکی تاہم یہاں ایک سائیکل ریلی اور خون کے عطیہ کا ایک کیمپ منعقد کیا گیا۔موصوف نے کہا کہ اس بیماری کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ایک سائیکل باز نے بتایا کہ اس بیماری میں مبتلا مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس جان لیوا مرض کا مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا ’’ہم اس مرض کا علاج نہیں کر سکتے ہیں لیکن جانکاری عام کر کے ا

کووڈ ویکسین کی تقسیم کاری کیلئے اہم مشاورت

جموں//کابینہ سیکرٹری راجیو گوبا نے منگل کو اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کے دوران تمام ریاستوں اور یونین ٹریٹریٹوں کو کووِڈ ویکسین حاصل کرنے کے لئے ترجیحی اَفراد سے متعلق اعداد و شمار تیار کرنے کی ہدایت دی۔چیف سیکریٹر ی بی وی آر سبرامنیم،ڈائریکٹر جنرل پولیس دِلباغ سنگھ، تمام ریاستوں اور یوٹیوںکے چیف سیکرٹریوں سمیت نے میٹنگ میں شرکت کی۔کووڈ ۔19 کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ سیکریٹری نے کہا کہ فی الوقت تین کمپنیاں بھارت میں کووِڈ مخالف ویکسین تیار کر رہی ہے جو کہ فی الوقت آزمائش کے تیسرے میں مرحلے میں ہے اور عنقریب اِستعمال کے لئے دستیاب رکھے جائیں گے۔اُنہوں نے ریاستوں اور یوٹیوں کو ترجیحی اَفراد کے گروپ کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کے لئے کہا اور اِس ضمن میں سرکاری و نجی طبی اداروں کے طبی عملہ ، فرنٹ لائن ورکر بشمول فوجی جوان ، ہوم گارڈس ، پولیس ، رضاکار ،میونسپل ورکرو

سرما کے پیش نظر کورونا کیسز میں اضافے کا امکان: اتل ڈلو

جموں// محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈلو نے کہا کہ جموں و کشمیر میں موسم سرما کے پیش نظر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے لوگوں سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکومتی مشینری کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔اتل ڈلو نے منگل کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کو بتایا،’’موسم سرما شروع ہو گیا ہے۔ سرما میں مختلف وائرسز بہت تنگ کرتے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے۔ لیکن ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا،’’جہاں تک ہمارے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کا سوال ہے وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ لیکن لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ ماسک کا استعمال کریں، صفائی اور سماجی دوری کا خاصا خیال رکھیں‘&ls

پردھان منتری آواس یوجنا گرامین، ایم جی نریگا اورپنچایت گھر

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین، ایم جی نریگا اور پنچایت گھروں پر جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔مشیر نے ایم جی نریگا ،پی ایم اے وائی( جی) کاطبعی اورمالی جائزہ لیا ۔ اِس کے علاوہ میٹنگ میں دیگر محکمہ جاتی معاملات پر غور و خوض ہوا۔ اُنہوں نے حکام کو اِن سکیموں کی عمل آوری سے متعلق تمام اَضلاع میں درج حصوصولیابیوں پر نگرانی کرنے اور اِس ضمن میں رِپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا۔کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج نے اِس موقعہ پر یونین ٹریٹری میں جاری مختلف سکیموں سے درج حصولیابیوں سے متعلق پرزنٹیشن پیش کی۔اُنہوں نے ایم جی نریگا ،پی ایم اے وائی کے تحت کاموں کی پیش رفت سے متعلق ضلع او رپنچایت وار اعداد و شمار پیش کئے ۔اُنہوں نے مختلف اَضلاع میں پنچایت گھروں پر ہوئے کام کی بھی تفصیل دی۔  

جنگلات کے حقوق کے قانون کانفاذ

جموں//جموں کشمیرمیں جنگلات کے حقوق سے متعلق قانون2006کے نفاذ کیلئے یوٹی،ضلع اور سب ضلع سطح کی تین کمیٹیاں جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے تشکیل دی۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے حکم کے مطابق یوٹی سطح کی کمیٹی میں محکمہ مال کے انتظامی سیکریٹری ،محکمہ جنگلات وماحولیات کے انتظامی سیکریٹری،محکمہ دیہی ترقی  وپنچایتی راج کے انتظامی سیکریٹری،قبائیلی امور کے انتظامی سیکریٹری ،پرنسپل چیف کنزرویٹر فاریسٹ ،درجہ فہرست قبائیل کی مشاورتی کونسل کے تین ممبر جنہیں قبائلی مشاورتی کونسل کے چیئرمین نامزد کریں گے،اورجہاں قبائلی مشاورتی کونسل نہ ہو،وہاں حکومت تین قبائلی ممبران کو نامزد کرے گی ،اورکمشنرقبائلی بہبود ممبر ہوں گے۔کمیٹی جنگلات کے حقوق تسلیم کرنے اورانہیں تفویض کرنے سے متعلق معیار کاتعین اورنگرانی کرے گی اوراس کے علاوہ یو ٹی کے جنگلات کے حقوق تسلیم کرنے ،جانچ اور تفویض کرنے کے عمل کی نگرانی کر

روشنی ایکٹ کے تحت منتقل اراضی کا معاملہ

جموں //انتظامیہ نے کٹھوعہ میں روشی ایکٹ کے تحت کئے گئے انتقال اراضی کے 225معاملات کو رد کردیا ہے ۔ سرحدی ضلع میں ایک سابق وزیر مملکت پریم ساگر عزیز سمیت1825افراد کے نام 9802کنال اراضی منتقل کی گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ او پی بھگت نے کہا ’’ 310انتقال اراضی میں سے ہم نے 225غیر قانونی اندراجات کو منسوخ کردیا ہے اور آنے والے دنوں میں ہم محکمہ مال کے تمام ریوینو ریکارڈ کو ٹھیک کریں گے‘‘۔سابق وزیر مملکت سمیت 1825میں 9802کنال اراضی منتقل کی گئی ہے۔بسوہلی سے تعلق رکھنے والے سا بق وزیر مملکت پریم ساگر عزیز کے نام پلاہی نامی گائوں میں روشنی ایکٹ کے تحت 16کنال عارضی منتقل کی گئی اور اس کی تصدیق ڈیویژنل کمشنر کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ڈیویژنل کمشنر جموں نے کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے 644افراد کے نام وئب سائٹ پر اپلوڈ کئے ہیں۔ ادھر جموں ضلع کے منڈل علاقے میں 659افراد نے 10922

تازہ ترین