توجہ امن و خوشحالی واپس لانے کیلئے مرکوز

 جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ انتظامیہ صرف چند منتخب لوگوں کی نہیں بلکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تمام لوگوں کی بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ سنہا جموں کے مضافات میں واقع ماجین علاقے میں امرناتھ یاترا سے پہلے یاتری نواس(یاتریوں کے لیے رہائش)کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کے تبصرے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے سیکورٹی کی صورتحال خراب ہے اور عسکریت پسند باہر سے نہیں آئے ہیں لیکن مایوس مقامی نوجوان بندوقیں اٹھا رہے ہیں، سنہا نے کہا، " اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کرنا چاہتے ہیں‘‘انہوں نے کہا کہ انتظامیہ صرف چند لوگوں کے لیے نہیں بلکہ جموں و کشمیر کی پوری آبادی کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا ’’ہماری توجہ اس بات پر ہے کہ سہولتیں بڑھیں، امن اور خوشحالی واپس

ریڈیو پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ | لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کے باشندوں کی تجویز کا ذکر کیا

جموں//جموں کے سافٹ ویئر اِنجینئر سچن پڈھا نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کا ایک پلیٹ فارم پر شکایتی اِنتظام کیلئے گورننس سسٹم کے قیام سے متعلق ان کی تجویز کو تسلیم کرنے پر شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اِس ماہ کے ریڈیو پروگرام’’ عوام کی آواز‘‘ کے حالیہ قسط میں عام لوگوں سے موصول ہونے والی قیمتی تجاویز کا اِظہا رکیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ’’ عوام کی آواز‘‘کا حالیہ قسط کو اُن تمام شہریوں کے لئے وقف کیا جولوگ معاشرے کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں اور دوسروں کے لئے رول ماڈل بن کر اُبھرے۔اَپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لئے شکایتی نظام کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں سچن پڈھا سے موصول ہونے والی تجاویز کا خصوصی ذکر کیا۔سافٹ ویئر اِنجینئر نے کہا کہ یہ اُن کے لئے بہت فخر کا لمحہ ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر

کووڈ19 کا امدادی سامان

جموں //وی دی ہیومنزنامی ایک غیر سرکاری ٹرسٹ نے سینک کالونی جموں 300 سینیٹائزر، 600 فیس ماسک اور او آر ایس کے 600 تھیلے نریندر سنگھ جموال چیئرمین ہیلتھ اینڈ سینیٹیشن کمیٹی جموں میونسپل کارپوریشن کے حوالے کئے ہیں۔اس موقع پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے وائی ایس کے علاوہ دیگر معزز شہری موجود تھے ۔وائی ایس منہاس نے اس موقعہ پر بتایا کہ وی دی ہیومنز ضرورت مند لوگوں اور فرنٹ لائن ورکرز جیسے پولیس اہلکاروں کو کویڈ ہائجین کٹس اور خشک راشن فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اورحکومتی حکام کے ساتھ فعال تال میل کے ذریعے صفائی ستھرائی کے کام بھی انجام دئے جا رہے ہیں ۔اور کویڈ 19کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے دوران بھی تنظیم نے مستحقین تک ریلیف پہنچایا ۔نریندر سنگھ چیئرمین ہیلتھ اینڈ سینی ٹیشن کمیٹی جے ایم سی نے آج کے امدادی مواد کیلئے وی دی ہیومنز کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں کو کورونا

تازہ ترین