تازہ ترین

پاکستان کے مقابلے بھارت کے ڈرون انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں: جتندرسنگھ

جموں//پاکستان کی طرف سے ڈرونوں کو بھارتی حدود میں اسلحہ اُتارنے اور جنگجویت کو فروغ دینے میں استعمال کرنے کے برعکس،بھارت ڈرونوں طیاروں کوانسانیت کی خدمت کیلئے استعمال میں لارہا ہے۔اس بات کااظہار وزیراعظم کے دفترمیں وزیرمملکت ڈاکٹر جتندرسنگھ نے سنیچرکوجموں کشمیرکے سرحدی علاقوں میں ڈرون طیاروں کے ذریعے کووِڈ- 19ویکسین پہنچانے کی کارروائیوں کی شروعات کے موقعہ پر کیا۔ملک میں ہی درمیانی درجے کے تیار کئے گئے بغیر انسان کے فضائی گاڑی کوسی ایس آئی آرکمپلکس سے کووِڈ- 19ٹیکوں کی50شیشیوں کے ساتھ روانہ کیا گیا جو اس ڈرون طیارے نے کامیابی کے ساتھ ہندپاک سرحد پر واقع مڑھ علاقے میں ایک پبلک ہیلتھ سینٹر پر پہنچائے۔مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جنتدرسنگھ نے کہاکہ پاکستان انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے کیلئے ڈرون طیاروں کو بارودی موادگرانے کیلئے استعمال کررہا ہے تاکہ جنگجویت کو فروغ حاصل ہو،لیکن ہمارے ڈرون &r

یومِ پرچم کی تقریبات

لفٹینٹ گورنر نے بھارت سکاوٹس اینڈ گائیڈز کی تحریک کو یو ٹی انتظامیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا  جموں //یومِ پرچم کی جاری تقریبات کے سلسلے میں جموں و کشمیر بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے وفد نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز سے کہا کہ وہ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر آتم نربھر بھارت کیلئے سرگرمیوں کے ایک سیٹ کی میزبانی کریں ۔ انہوں نے سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز سے کہا کہ وہ یو ٹی بھر میں پروگرام منعقد کر کے اور منشیات کی لعنت سے لڑنے میں حکومت کی مدد کر کے منشیات کی لت سے نجات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کریں ۔ لفٹینٹ گورنر جو جموں و کشمیر کے بھارت سکاوٹس اینڈ گائیڈز کے چیف سرپرست بھی ہیں ، نے کیڈٹس ، اہلکاروں اور اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز تحریک سے وابستہ ہر ف

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ کیپیکس کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

جموں //چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ کیپیکس کی ترقی کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ فائنانس ، ہیلتھ ، آر ڈی ڈی ، ہاوسنگ ، یو ڈی ڈی ، پی ڈبلیو ڈی ، وائی ایس ایس ، اسکول ایجوکیشن ، ایس ڈبلیو ڈی اور تمام ڈی ڈی سی کے انتظامی سیکریٹریوں نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ یو ٹی میں حال ہی میں شروع کی گئی 10 نکاتی مہم کی تفصیلات دیتے ہوئے ڈی ڈی سیز نے بتایا کہ تمام 10 مہمات کو حقیقی معنوں میں لاگو کیا جا رہا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے ڈی ڈی سیز کو مشورہ دیا کہ وہ اس اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے مہمیں چلائیں تا کہ 10 لاکھ لوگوں تک زمینی ریکارڈ تک رسائی کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ تقریباً 2 لاکھ لوگ اپنے اراضی کے ریکارڈ کو دیکھنے کیلئے پہلے ہی پورٹل تک رسائی حاصل کر چکے ہیں ۔ ڈاکٹر مہتا نے ڈی ڈی سی کو مشورہ دیا کہ اگر لوگ اپنے زمینی ریکار

ہندوستان امن میں یقین رکھتا ہے

جموں// (یو این آئی) وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان امن میں یقین رکھتا ہے اور ڈرون جیسے جدید آلات کو تباہی کے بجائے مثبت طریقے سے استعمال کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جو ڈرون اس طرف آتے ہیں وہ انسانیت کو نقصان پہنچانے کیلئے بھیجے جاتے ہیں لیکن ہمارے ڈرون انسانیت کو بچانے کیلئے استعمال میں لائے جاتے ہیں۔ان باتو ں کا اظہار انہوں نے جموں میں تقریب کے حاشے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ 'جموں صوبے میں ویکسین کی سپلائی کیلئے ڈرون کے استعمال کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ اہم پیش رفتہ مفاد عامہ میں کافی مثبت ثابت ہو سکتی ہے '۔مرکزی وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ڈرون ا±ن گھروں تک پہنچے گا جہاں گاڑیاں نہیں پہنچ پاتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'جموں صوبے کے پہاڑی علاقے کئی ماہ ت

لیفٹیننٹ گورنر نے یو ٹی بھر سے درخواست دہندگان کےساتھ بات چیت کی

جموں //لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج ایل جی ملاقات کے ماہانہ ایڈیشن کے دوران یو ٹی بھر سے تصادفی طور پر منتخب درخواست دہندگان کے ساتھ بات چیت کی اور عوامی مسائل اور شکایات کا جائیزہ لیا ۔ ’شکایات کے ازالے ‘ کو گُڈ گورننس کے سب سے بڑے پہلوو¿ں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنروں اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات موصول ہوتے ہی ان کا فوری ازالہ کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے اضلاع اور سیکرٹریٹ میں تمام متعلقہ عہدیداروں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوامی بہبود کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لوگوں کی درخواستوں اور شکایات کا مناسب وقت کے اندر اندر جواب دیا جائے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” ہر ضلعی دفتر کے پاس کارکردگی کا نظم و نسق کا نظام ہونا چاہئیے تا کہ کارکردگی کا آڈٹ ، جائیزہ اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے او

پٹھان کورٹ میں جموں وکشمیر کے سابق فوجیوں کےلئے تقریب کا اہتمام

جموں // فوج کی اپنے سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی اپنی روایت کو جاری رکھتے ہوئے، مامون ملٹری اسٹیشن پٹھانکوٹ میں جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے جموں اور کشمیر کے سابق فوجیوں کی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس ریلی کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی نے انجام دی ۔ اس ریلی میں 13ویں جموں و کشمیر رائفلز سے تعلق رکھنے والے 300 سے زیادہ سابق فوجیوں نے شرکت کی۔ ان میں سے زیادہ تر وہ تھے جنہوں نے جنگوں کی قیادت انجام دی تھیں ان میں وہ کمانڈر افسر بھی موجود تھے جنہوں نے کرگل جنگ کے دوران حصہ لیا تھا اور اس بٹالین کو 'بہادر ی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا ۔ آرمی کمانڈر نے تمام سابق فوجیوں سے بات چیت کی اور قوم کی تعمیر کے عمل میں ان کے مسلسل تعاون کو سراہا۔ انہوں نے اظہار تشکر کیا اور قوم کےلئے ان کی شاندار خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی اور تعریف بھی

کویڈ سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے : غلام احمد میر

جموں//جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ یونین ٹریٹری میں کورونا وبا ءسے لقمہ اجل بن جانے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیں۔پارٹی کا مطالبہ ہے کہ کورونا سے جس کی موت واقع ہوئی ہے خواہ گھر میں ہوئی یا ہسپتال میں ہوئی ہے ، کے لواحقین کو چار لاکھ روپیے معاوضہ دئے جانے چاہئے ۔یہ باتیں کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے سنیچر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیں۔انہوں نے کہا’کورونا وبا کے دونوں مرحلوں کے دوران ملک میں دنیا بھر کی طرح تباہی مچ گئی لیکن موجودہ سرکار نے اموات کے متعلق صحیح اعداد و شمار فراہم نہیں کئے ‘۔ان کا کہنا تھا’یہاں صرف ہسپتالوں میں ہی لوگوں کی کورونا سے موت واقع نہیں ہوئی بلکہ گھروں میں بھی ہوئی اور راہل گاندھی پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے حکومتوں کو اس ضمن میں تیاریاں کرنے کےلئے مطلع کیا‘۔موصوف صدر نے

مزید خبریں

محمد اسلم ملک نے جموں میں اپنی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات جموں// جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری محمد اسلم ملک نے جموں میں اپنی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے لوگوں کے مطالبات کو پیش کرنے کےلئے ملاقات کی۔ اپنی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری محمد اسلم ملک نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے دوران چھاترو سنتھن سڑک سے برف ہٹانے کا مطالبہ کیا جو بدستور بند ہے۔ محمد اسلم ملک نے مطالبہ کیا کہ بوندا چھاترو تا نواپاچی مرواہ تک سرنگ کی منظوری دی جائے، پہاڑی ضلع کے ملانو کہارا، بنجواہ اور جکیاس کے علاقوں کےلئے گورنمنٹ ڈگری کالجز کی منظوری دی جائے جو بنیادی سہولیات کے حصول کےلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے، محمد اسلم ملک نے ایل جی سے اپیل کی کہ وہ کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو بڑھانے کےلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دیں۔    

تازہ ترین