تازہ ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر جمناسٹک اکیڈیمی کا اِفتتاح کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ایم اے سٹیڈیم میں جموںوکشمیر جمناسٹک اکیڈیمی کا اِفتتاح کیا ۔ یہ نارتھ اِنڈیاکی اعلیٰ ترین جمناسٹک تربیتی سہولیات میں سے ایک ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے قومی سطح کی 56 ویں آرٹسٹک اور 25ویں ریتھمک جمناسٹک چمپئن شپ کی اِختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اعلان کیا کہ جموںوکشمیر کی حکومت پیرا ایتھلیٹس چندیپ سنگھ اور محمد سلطان راتھر کے استنبول ترکی میں منعقد ہونے والی ورلڈ پیرا تائیکو انڈو چمپئن شپ کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمناسٹک اکیڈیمی کے اِفتتاح کے لئے کھلاڑیوں اور اُبھرتے ہوئے جمناسٹوں کو مبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ جمناسٹک اکیڈیمی ٹیلنٹ کی نشاندہی کرے گی ، ان صلاحیتوں کو نکھارے گی اور اولمپکس اور بین الاقوامی سطح پر نام روشن کرنے کے لئے انہیں ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی۔اُنہوں ن

قومی تعلیمی پالیسی ۔ 2020 کے تحت اعلیٰ تعلیمی نظام میں تبدیلی لانے والی اصلاحات کی جا سکتی ہیں:بھٹناگر

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹنااگر نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی ) 2020 کے تحت اعلیٰ تعلیمی نظام میں تبدیلی آمیز اصلاحات کی جا سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کا ماحول بھی پیدا کیا جا سکتا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار مشیر نے سول سیکرٹریٹ میں این ای پی ۔ 2020 اے آئی سی ٹی ای پراگتی اسکالر شپ اسکیم کے علاوہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن ( ایچ ای ڈی ) کی دیگر اسکیموں اور پروجیکٹوں کے نفاذ پر پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں سیکرٹری ایچ ای ڈی ، مشن ڈائریکٹر راشٹریہ اچھتر شکشا ابھیان ( آر یو ایس اے ) ، ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی ، ڈائریکٹر فائنانس ایچ ای ڈی اور محکمہ کے دیگر متعلقہ حکام  نے ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ این ای پی 2020 کے نفاذ پر پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہ