تازہ ترین

سچیت گڑھ سیکٹر میں ہندوپاک سرحدی افواج کے مابین میٹنگ | بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرونوں کے ذریعہ سرحدی خلاف ورزیوں پر اعترا ض جتایا

جموں//سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) نے سچیت گڑھ کے بارڈر آؤٹ پوسٹ (بی او پی) آکٹرائی میں کمانڈر سطح کی میٹنگ کے دوران پاکستانی ڈرونوںکے ذریعہ بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی پر سخت اعتراض کیا۔بی ایس ایف پی آر او جموں کے مطابق بی ایس ایف حکام کے ایک وفد نے کمانڈنٹ اجے سوریاونشی کی قیادت میں 13 ونگ چناب رینجرز کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عقیل کی قیادت میں ایک پاکستانی وفد کے ساتھ بی او پی آکٹرائی پر بین الاقوامی سرحد پر میٹنگ میں شرکت کی۔ پی آر او بی ایس ایف جموں نے کہا کہ دونوں سرحدی حفاظتی دستوں کے کمانڈر وں کی ملاقات کے دوران انہوں نے سرحدی ستونوں کی دیکھ بھال اور سرحد پر جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی سرگرمیوں، پاکستانی ڈرون آپریشن اور دیگر سرگرمیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوںنے مزید کہا’’پاکستانی رینجرز نے بی ایس ایف کے دفاعی تعمیراتی کام پر اعتراض کیا ۔د

لیفٹیننٹ گورنر نے ’’ جنجاتیہ گورو دِیوس ‘‘ کی اختتامی تقریب کا افتتاح کیا | کہا قبائلی ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ وقت کی اہم ضرورت

 جموں//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے جموں یونیورسٹی کے جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم میں ’’ جنجاتیہ گورو دِیوس ‘‘ کی اختتامی تقریب کا افتتاح کیا ۔ برسا منڈا کے یومِ پیدائش کی تقریبات کے اختتام کے موقع پر ایک دو روزہ ادبی اور ثقافتی قبائلی میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس میلے میں جموں و کشمیر کی قبائلی برادریوں کے بھر پور ورثے ، ثقافت ، فن ، دستکاری ، کھانوں اور جڑی بوٹیوں کی ادویات کی نمائش کی جائے گی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی قبائلی آبادی کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ یو ٹی انتظامیہ نے قبائلیوں کی روزی روٹی سپورٹ اور بااختیار بنانے کو یقینی بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ نئی ٹرانزٹ رہائش ، قبائلی صحت اسکیم اور اسمارٹ اسکول یقینی طور پر معیار زندگی کو بہتر بنائی