تازہ ترین

نوشہرہ اور پونچھ میں آرپار گولہ باری

راجوری+نوشہرہ//راجوری اور پونچھ اضلاع میں حدمتارکہ پرہندپاک افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکارہلاک اور دوخواتین اورایک اہلکار زخمی ہوگیا۔راجوری ضلع کے لام نوشہرہ سیکٹر میں حدمتارکہ پر فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے فوج کا ایک حوالدار ہلاک ہوگیاجبکہ ایک اہلکار زخمی ہواہے۔فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز پاکستانی فوج نے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حدمتارکہ پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔بیان کے مطابق ’’ہماری فوج نے دشمن کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا‘‘۔فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے میں حدمتارکہ پر تعینات پاٹل سنگرام شیواجی نامی حوالدارشدید زخمی ہواجس نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔فوج نے مہلوک حوالدار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا’’پاٹل سنگرام شیواجی ایک بہاد

ثالثی کی تربیت عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے لازمی: چیف جسٹس

جموں//جموںوکشمیر ہائی کورٹ کی ثالثی و مصالحتی کمیٹی نے جموں،کشمیر اور لداخ کے جوڈیشل افسران کے لئے منعقدہ چالیس گھنٹے طویل آن لائن ثالثی تربیتی سیشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ ،جموںوکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس گیتا متل نے جوڈیشل افسروں کے لئے ثالثی تربیت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عدالتی نظام مزید مؤثر اور مفید بنایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ عدالتی کام کاج محض ذہانت اور علم سے انجام نہیں دیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے عقل ، عالمانہ شعور اور احکامات کا جامع علم اور انصاف پسندی کی بھی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تربیت نہ صرف مختلف حقائق سے روشناس کراتی ہے بلکہ اسے جج صاحبان کی شخصیات کو بھی نکھارتی ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ تربیت سے علم میں اضافہ ہوتا ہے اور افسران اور ریسورس افراد کے مابین تبادلہ خیال س