تازہ ترین

نیشنل کانفرنس کا جموں میں احتجاج | اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے لڑتے رہیں گے: دیویندر سنگھ رانا

جموں/یو این آئی// نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ ہم جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے حقوق کے لئے جمہوری اصولوں کے تحت لڑتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ چاہتے ہیں آئین کے تحت چاہتے ہیں اس کے لئے احتجاج کرنا غیر آئینی نہیں ہے۔موصوف نے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو جمعے کے روز نماز ادا کرنے کے لئے حضرت بل جانے سے روکنے پر انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر فاروق عبداللہ نیشنلسٹ نہیں ہیں تو جموں وکشمیر کا کوئی بھی لیڈر نیشنلسٹ نہیں ہے۔انہوں نے یہ باتیں جمعے کے روز یہاں راج بھون کے سامنے پارٹی لیڈروں و ورکروں کی طرف سے کئے جانے والے احتجاج کے حاشیے پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہیں۔مسٹر رانا نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے حقوق کے لئے آئین کے تحت لڑتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا: 'ہم جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے حقوق کے ل